yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یمن میں فیکٹری پر بمباری سے 37 افراد ہلاک

Yes 2 Webmaster April 2, 2015 1 min read
Yemen Blast
Share this:
Yemen Blast
Yemen Blast

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں ڈیری فیکٹری پر بمباری سے 37 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حوثی باغیوں اور مقامی ملیشیا میں جھڑپوں کے نتیجے میں 19افراد مارے گئے، حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بحیرہ احمر کے اہم ترین علاقے باب المندب کے فوجی اڈے میں داخل ہوگئے ہیں، طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیری فیکٹری پر بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت مزدوروں پر مشتمل ہے۔

حملے میں ایک تیل کا ڈپو بھی تباہ ہوا، بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ بمباری اتحادی طیاروں نے کی جبکہ چند دیگر افراد کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے ڈیری فیکٹری کو نشانہ بنایا، عدن میں باغیوں اور مقامی ملیشیا اور رہائشیوں کے مابین دوطرفہ جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک ہوگئے، امدادی کارکنوں کے مطابق ہلاک ہونے والے 6 شہری اور 5 افراد مقامی ملیشیا کے ہیں۔

حوثی باغیوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے 8 ارکان مارے گئے ہیں، ادھر سعودی قیادت میں اتحادی طیاروں نے یمن کے جنوب میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، یمن کے وزیر خارجہ ریاض یاسین نے شہریوں اور انفرا اسٹرکچر کے تحفظ کیلیے زمینی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم سعودی بریگیڈیئر جنرل احمد عصیری نے بتایا کہ زمینی راستے سے یمن میں مداخلت کی فی الحال ضرورت نہیں لیکن یہ ضرورت کسی وقت بھی پڑ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے ترجمان کے مطابق اب تک یمن میں 93 افراد ہلاک اور 364 زخمی ہوگئے، ملائیشیا کی حکومت نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے فوجی آپریشن میں شمولیت پر غور کا عندیہ دے دیا، ملائیشیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل تان سری راجا نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ سلمان سے ملاقات کی، مصر کے صدر السیسی نے حوثی باغیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی خاطر اپنی پہلی پوزیشنوں پر واپس چلے جائیں۔

حزب اللہ کے بانی رہنما اور سابق سیکریٹری جنرل صبحی الطفیلی نے یمن میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری سعودی عرب اور اتحادیوں کے آپریشن کی حمایت کی ہے۔

جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے یمن میں حوثی شدت پسندوں کی بغاوت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی امن عمل کو سبوتاژ کرکے ملک کو تباہی سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، امریکی حکومتی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی بحریہ جنگی جہازوں نے یمن میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلا حملہ گزشتہ پیر کو کیا گیا، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے رکن ممالک کی فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یمن کی فضائی حدود میں پروازوں سے گریز کریں۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Firing
Previous Post لاہور میں سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے کی فائرنگ سے نوعمر لڑکا جاں بحق
Next Post نائن زیرو پر چھاپے کے بعد ٹارگٹ کلنگ رک گئی، اعتزاز احسن
Aitzaz Ahsan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.