yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

یمن میں جنگ بندی، سعودی عرب کی امدادی سرگرمیاں

Yes 1 Webmaster July 28, 2015July 28, 2015 1 min read
Yemen Rebels
Share this:
Yemen Rebels
Yemen Rebels

تحریر: حبیب اللہ
سعودی عرب نے یمن میں پانچ دن کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا اورمتاثرہ شہریوں کیلئے بڑے پیمانے پر امدادی سامان بھیجا گیا ہے ۔عدن کی بندرگاہ پہنچنے والے سب سے بڑے بحری جہازپر 2800 ٹن خوراک کے ایک لاکھ فوڈ پیکٹ شامل ہیں۔ امدادی سامان میں 450 ٹن کھجور، 90 ٹن ادویات اور طبی سامان لایاگیا ہے۔ یہ امدادی سامان عدن کے مختلف علاقوں میں متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔سعودی عرب کی جانب سے جنگ سے متاثرہ یمنی عوام کے لیے اب تک کا یہ سب سے بڑا امدادی مشن ہے جسے ”بھلائی کا راستہ” کا نام دیا گیا ہے۔

برادر اسلامی ملک خشکی کے راستے، ہوائی جہازوں اور سمندری راستوں سے یمنی عوام کیلئے بھرپور امداد فراہم کر رہا ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کا ”فیصلہ کن طوفان” نامی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔عرب اتحاد نے صدر منصور ہادی حکومت کی بحالی، حوثی باغیوں کے سعودی سرحدوں پر حملوں اور حرمین شریفین پرقبضہ کی دھمکیوںکے پیش نظراس آپریشن کا آغاز کیا جو پچھلے تین ماہ سے زائد عرصہ سے جاری ہے۔ عدن پر رواں سال مارچ میں حوثیوںنے قبضہ کر لیا تھاجس کے بعد منصور ہادی اور ان کی کابینہ کے بیشتر وزراء کو سعودی عرب پناہ لینا پڑی تھی تاہم عرب ملکوں کی فضائی کارروائیوں کے باعث گذشتہ ہفتے صدر منصور ہادی نے باغیوں کے خلاف پیش قدمی کرتے ہوئے حوثی باغیوں سے یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن سے قبضہ چھڑا لیا ہے۔

سعودی عرب کے نائب صدر خالد بحاح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایک ہفتے کی لڑائی کے بعد باغیوں کو شہر سے باہر دھکیل دیا گیاہے۔حوثی باغیوں کے خلاف یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور اب وہاں یمن کی آئینی و قانونی حکومت کی دوبارہ عمل داری قائم ہو گئی ہے۔ یمن میںجاری اس لڑائی کے دوران سعودی فضائیہ کے ہوابازوں کی بہترین کارکردگی دیکھنے میں آئی ہے جنہوں نے فیصلہ کن طوفان آپریشن شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی یمن کا فضائی کنٹرول سنبھال لیا اور پہلے مرحلہ میں ہی باغیوں کے ٹھکانوں پر عین ان مقاما ت پر بمباری کی گئی جہاں کئی حوثی باغی لیڈرموجود تھے جو اتحادی طیاروں کی شیلنگ کا نشانہ بنے اور مارے گئے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یمن میں ان کا انٹیلی جنس کا نظام بھی مربوط و منظم ہے۔ منصور ہادی کی وفادار ملیشیا اور باغیوں کے خلاف حالیہ چند ماہ میں ہونیو الی لڑائی سے اس تاریخی شہر کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچا ہے اور غذائی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیوایف پی) کے مطابق اس وقت ایک کروڑ انتیس لاکھ افراد کو خوراک اور دیگر اشیاء کی اشد ضرورت ہے ۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر منصور ہادی نے سعودی عرب سے امداد کی درخواست کی تھی جس پر یہاں پانچ دن کی جنگ بندی کی گئی اورسعودی عرب کے نائب ولی عہد’وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر یمن کے ساحلی شہر عدن میں امدادی سامان سے لدے مال بردار طیارے مہیا کرنے کا حکم دیا۔ عدن کے ہوائی اڈے کو چار ماہ کے بعد پروازوں کے لیے کھولا گیاہے جس پر سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے ملکیتی طیارے امدادی سامان لیکر وہاں پہنچے ہیں اور اب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وہاں امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے اس کردار کو مقامی یمنی عوام نے بہت زیادہ سراہا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ حوثی باغی اگرچہ عدن سے پسپا ہو گئے ہیں لیکن علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیااور باغیوں کی جانب سے خطرات ابھی کم نہیں ہوئے اور وہ مسلسل سعودی سرحدوں پر حملوں کی کوششیں کر رہے ہیں۔

Saudi Arabia
Saudi Arabia

حال ہی میں سعودی عرب کے جنوبی شہر الظہران کی یمن سے متصل راہداری پر یمنی باغیوں کی جانب سے بڑا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے سعودی سرحدی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی صالح کی ملیشیا کے دہشت گرد سولہ گاڑیوں کے ہمراہ سرحدی گزرگاہ کی جانب بڑھ رہے تھے کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے کنٹرول ٹاورز اور دیگر جدید آلات کی مدد سے ان کی نقل وحرکت کا پتا چلا لیا جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ باغیوں کے خلاف آپریشن چھ گھنٹے جاری رہا جس میں توپ خانے، ٹینکوں، اپاچی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔باغی فوج نے ان گاڑیوں کے ذریعے راکٹوں کی بڑی تعداد سرحدی گزرگاہ تک پہنچانے کی کوشش کی ‘ اگر وہ اس مذموم کاوش میں کامیاب ہو جاتے تو شدید تباہی پھیلائی جاسکتی تھی۔ اسی طرح یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پانچ روز کے لیے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے پہلے ہی گھنٹے میں یمنی باغیوں نے اس کی خلاف ورزی شروع کردی تھی۔

حوثی باغیوں اور منحرف سابق صدر علی صالح کی وفادار ملیشیا نے جنگ بندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب کے کئی علاقوں پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ تیارکیا تھا تاہم سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں بنے کنٹرول رومز اور دیگر انٹیلی جنس ذرائع نے باغیوں کی سعودی عرب پر حملوں کی سازش ناکام بنا دی۔ سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے مطابق سوموارکی رات بارہ بجے سے حملے روکے جانا تھا۔

ان حملوں کے بند ہونے کے فوری بعد باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں اور یمن کے اندر آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم مزاحمتی کمیٹیوں کے مراکز پر راکٹوں سے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم دہشت گردوں کی یہ سازش پکڑلی گئی اور اس کی بروقت پیش بندی کا بھی انتظام کرلیا گیا۔ سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے کنٹرول ٹاورز اور جاسوس طیاروں کی مدد سے حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کی اس منصوبہ بندی کا نہ صرف پتا چلا لیا بلکہ اسے ناکام بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو مطلع بھی کر دیا۔

Saudi Arabia, Attack Yemen
Saudi Arabia, Attack Yemen

میڈیا رپورٹس کے مطابق جازان اور نجران کے علاقوں میں سعودی سکیورٹی فورسز کو اپاچی ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل ہے اور انہوں نے سرحد پار شدت پسندوں کے مراکز پرحملے بھی کیے ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کا یمن میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید ان شاء اللہ بہتری آئے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو کر سعودی عرب کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ حوثی بغاوت کے فتنہ پر قابو پا کر حرمین شریفین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

تحریر: حبیب اللہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Khurshid Shah
Previous Post اسٹیل مل کا گیس کنکشن کاٹنے کا نوٹس واپس لیا جائے، خورشید شاہ
Next Post برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام عوامی اجتماع
Sudhan Educational Conference Uk

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.