yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

برسوں بعد سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

MH Kazmi August 15, 2019 1 min read
Years later Salem Safi's sporadic reveal
Share this:

Years later Salem Safi's sporadic reveal

لاہور (ویب ڈیسک) کہانی شروع ہوتی ہے پیپلز پارٹی کے دور سے۔ جب امریکہ میں صدر اوباما اور پاکستان میں آصف زرداری حکمران تھے۔ امریکہ اور ہندوستان میں اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کے آغاز، ایبٹ آباد آپریشن اور سلالہ کے واقعات کے نتیجے میں پاکستانی قیادت اس نتیجے تک پہنچی کہ اب امریکہ کے بجائے چین اور روس نامور کالم نگار سلیم صافی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی طرف جانا ہوگا اور مغرب پر اپنا انحصار کم کر کے علاقائی قوتوں سے ہاتھ ملانا ہوگا۔ یہ لائحہ عمل آصف علی زرداری اور جنرل کیانی نے مل کر بنایا۔ تبھی تو زرداری صاحب چین کے پے درپے دورے کرنے لگے۔ جب وہ پہلی مرتبہ روس جا رہے تھے تو امریکی سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن نے فون کرکے انہیں دھمکی تک دی اور روس جانے سے منع کیا لیکن وہ امریکہ کو ناراض کرکے روس چلے گئے۔ امریکہ سے بغاوت کی اس روش کے تسلسل کے طور پر زرداری صاحب نے گوادر کی بندرگاہ سنگاپور کی کمپنی سے واپس لے کر چین کے حوالے کر دی۔ سنگاپور کی کمپنی کو تاوان دینے کے لئے انہوں نے ملک ریاض جیسے ذاتی دوستوں کو بھی استعمال کیا جنہوں نے اپنی جیب سے ادائیگی کی۔ اسی طرح انہوں نے امریکی مرضی کے خلاف ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے کو آگے بڑھایا۔ بلاشبہ پیپلز پارٹی کا جو حشر ہوا اس میں کرپشن اور خراب حکمرانی کا بنیادی کردار تھا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت مغرب کی نظروں میں بھی ناپسندیدہ بن گئی تھی۔ میاں نواز شریف اقتدار میں آئے تو انہوں نے چین اور روس کے ساتھ قربت کے سلسلے کو مزید تیز کر دیا بلکہ وہ تو ایک اور انتہا پر گئے اور سارے انڈے چین کے باسکٹ میں ڈال دیئے۔ وہ چین کی محبت میں ایسے گرفتار ہوئے کہ حکومتوں کے تعلق کو خاندانی تعلق میں بدلنے کی کوشش کی اور سی پیک کے حوالے سے چین کے ساتھ مناسب بارگیننگ بھی نہیں کی۔ تبھی تو یہ اعتراض ہوتا رہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس میں پاکستان کے مفادات سے زیادہ چین کے مفادات کا خیال رکھا جا رہا ہے تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ چین نے اسٹرٹیجک اور معاشی ہر حوالے سے پاکستان کو عملاً اپنا اسرائیل سمجھنا شروع کیا اور سفارتی یا معاشی سطح پر جہاں بھی ضرورت پڑی، اس نے پاکستان کو مدد فراہم کی۔ اسی طرح روس بھی دھیرے دھیرے پاکستان کے قریب آنے لگا۔ افغانستان کے معاملے پر اگر پاکستان امریکہ کو اپنے بیانیے کی طرف لے آیا ہے تو اس میں دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ چین اور روس کا بھی کردار رہا۔ نواز شریف کے اپنے جرائم بھی کم نہیں لیکن شاید ان کے ساتھ جو ہوا اس میں ان کے امریکہ سے متعلق اس باغیانہ اور چین سے متعلق اس تابعدارانہ رویے کا بھی کردار تھا۔گزشتہ کچھ عرصہ میں امریکہ کے اندر دو طرح کی تبدیلیاں آئیں۔ ایک تو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بن جانے کی تبدیلی ہے جو ہر معاملے کو صرف اور صرف معاشی اور تجارتی زاویے سے دیکھتے ہیں جبکہ دوسری تبدیلی یہ آئی ہےکہ امریکہ کے لئے اب القاعدہ اور طالبان نہیں بلکہ چین پہلی ترجیح بن گیا ہے۔ چین کے مقابلے کے لئے جہاں وہ دیگر اقدامات کر رہا ہے وہاں اس کی ضرورت ہے کہ بھارت کو اس کے مقابلے کے قابل بنانے کے لئے پاکستانی سائیڈ سے مطمئن کردیا جائے اور دوسری طرف پاکستان کو بہلا پھسلا کر چین اور روس کی طرف مزید قریب جانے سے باز رکھا جائے چنانچہ ایک طرف افغانستان میں پاکستان کی ضرورت ہے تو دوسری طرف خطے سے متعلق امریکہ کے ذہن میں یہ نقشہ ہے، اسی لئے وہ وقتی طور پر پاکستان پر مہربان ہوا ہے۔ امریکہ کی طرف سے ایک عرصے سے پاکستان کو یہ پیغام دیا جا رہا تھا کہ وہ کشمیر کے مسئلے میں اپنا کردار ادا کر کے ہندوستان کو مذاکرات کی میز پر لائے گا۔ نہ صرف مودی سے بات ہوئی تھی بلکہ امریکی ڈیپ اسٹیٹ نے کافی ہوم ورک بھی کیا ہوا تھا۔ یہ بات عمران خان صاحب کے علم میں بھی آئی تھی اور اسی تناظر میں انہوں نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ مودی کے دوبارہ انتخاب سے مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہو گی۔ امریکہ کا منصوبہ یہ نظر آتا ہے کہ مغربی سرحد پر پاکستان کو اور مشرقی سرحد پر ہندوستان کو راضی کیا جائے۔ اسی لئے افغانستان کے حوالے سے کھل کر پاکستان کے رول کو تسلیم کر لیا گیا اور ہندوستان کو اس پورے عمل سے باہر رکھا گیا۔ شاید یہ اسکرپٹ پیش نظر تھا اس لئے ہندوستان نے افغانستان سے باہر ہونے پر وہ ردعمل نہیں دکھایا جس کی توقع تھی۔ اب اگر ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات سے قبل کی گئی پریس کانفرنس کو ذہن میں تازہ کیا جائے تو بات کچھ نہ کچھ سمجھ میں آجاتی ہے۔ پاکستان میں اس پہلو کو مدِنظر نہیں رکھا جا رہا کہ یہ پریس کانفرنس عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت کے آغاز میں ہوئی نہ کہ اس کے بعد۔ ابھی عمران خان صاحب نے ان سے گفتگو کی تھی اور نہ پاکستان کو کیس پیش کیا تھا کہ ٹرمپ صاحب نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس اگر ملاقات کے بعد ہوتی تو ہم کہہ سکتے تھے کہ خان صاحب نے ان کو کشمیر یاد دلایا ہے یا پھر کسی بات پر قائل کیا ہے لیکن افغانستان کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے جو کچھ کہا وہ بھی پہلے سے ان کے ذہن میں تھا اور ہندوستان یا کشمیر پر بھی ان کی سوچ پہلے سے بنی ہوئی تھی۔ میرے نزدیک ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف ثالثی کا لفظ غیر ضروری استعمال کیا اور اصل بات وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ہندوستانی قیادت سے ان کی بات ہو چکی ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اظہار خیال سے مودی سرکار کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی کہ امریکہ کے ساتھ جو منصوبہ بنا ہے وہ تو آشکار ہو گیا اور ہو سکتا ہے کہ امریکہ اب جلد از جلد خطے میں اپنے منصوبے کے بارے میں عمل درآمد کا مطالبہ کرے اور شاید اسی لئے اس نے اپنی بارگیننگ پوزیشن مضبوط بنانے کے لئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کا قدم عجلت میں اٹھایا۔ مودی سرکار سوچتی ہے کہ کل اگر امریکہ کے ایما پر مذاکرات کا آغاز ہو تو وہ اس پوزیشن میں ہو کہ مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان کا حصہ سمجھ کر معاملے کو آگے بڑھایا جائے لیکن جس بھونڈے انداز میں اس نے یہ کام کیا، اس کی وجہ سے ہو سکتا ہےکہ امریکہ کا یہ پورا خواب چکنا چور ہو جائے کیونکہ اب فریقین کے لئے اسکرپٹ کے مطابق آگے بڑھنا اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
It was meant to be ... Unbelievable news about Amir Zadhi torturing sales girl in Lahore shopping center
Previous Post یہ تو ہونا ہی تھا ۔۔۔ لاہور کے شاپنگ سنٹر میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی امیر زادی کے حوالے سے ناقابل یقین خبر آگئی
Next Post متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارت خوشی سے نہال ہو گیا، امت مسلمہ حیران پریشان
The United Arab Emirates declares that India is happily drunk, the Ummah is astonished

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.