yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

2016 اور ریسلنگ: کون ہارا، کس کی ہوئی جیت

MH Kazmi December 30, 2016April 15, 2017 1 min read
Share this:

ڈھلتے سورج کی طرح دھیرے دھیرے اپنی منزل کی جانب بڑھتے سال 2016 نے ریسلنگ کی دنیا پر بھی گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

WWE, WRESTLING, HEAVY, WEIGHT, WRESTLING, THIS, YEAR, WHO, WON, AND, WHO, LOOSE 4بلاشبہ یہ سال ریسلنگ کے حوالے سے خاصہ سنسنی خیز رہا، مداحوں کو کئی خوش خبریاں ملی اور کچھ ناخوشگوار واقعات نے انہیں حیرت میں مبتلا بھی کیا۔

حالیہ برس کہیں کسی کسی ریسلر کے تاریک کیریئر کو نیا سنہرا موڑ ملا تو بعض مایہ ناز پہلواںوں کے کیریئر کی شام اور قصہ تمام ہوا۔

کسی نے اپنے مداحوں کو دیا توقعات سے بڑھ کر رزلٹ، تو کسے نے پرستاروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ہار اور جیت کے آنگن میں کبھی آنسو تو کبھی مسکراہٹیں بکھیرتے رواں سال کی چیدہ چیدہ ریسلنگ واقعات کا احوال یہاں پیش خدمت ہے۔

اے جے اسٹائلز کا رائل رمبل میں پہلا ٹاکرا

رواں سال جنوری میں اے جے اسٹائلز ایک ‘بریکنگ نیوز’ بن کر نمودار ہوئے۔ کئی ہفتوں کی چے مگوئیوں کے بعد اے جے اسٹائلز نے بالاَخر ٹی این اے ریسلنگ کے میدان کو ‘ٹا ٹا بائے بائے’ کہہ کر ‘رائل رمبل’ میں اپنا ڈیبیو میچ کھیلا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای ‘رائل رمبل’ میں جے اسٹائیلز کا واپسی پر کھلے دل اور شاندار انداز میں خیر مقدم کیا گیا۔ اتنی عزت اور توقیر شاید وہ تاحیات بھول نہ پائیں گے۔

اپنے کم بیک میچ میں اے جے اسٹائلز نے خاصی بہتر پرفارمنس دی اور نصف گھنٹے تک مقابلہ کرتے رہے، جس کے بعد کیون اوئنز نے ان کو رنگ میں زیادہ دیر ٹکنے نہ دیا۔

ٹرپل ایچ کی ‘رائل رمبل’ اور چیمپیئن شپ میں فتوحات

‘پارٹ ٹائیمر’ ریسلر کے نام سے مشہور ٹرپل ایچ کا 2016 کی پہلی سہ ماہی میں ‘رائل رمبل’ جیت کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن بننا سال کی دوسری بڑی خبر تھی۔ انہوں نے طویل انتظار کے بعد حالیہ برس ‘رائل رمبل’ میں کم بیک کیا۔

ٹرپل ایچ نے پہلے ڈین امبروز کو اپنے داؤ پیچ اور مہلک حملوں سے ڈھیر کیا اور پھر روایتی حریف رومن رینز کو مات دے کر نہ صرف ‘رائل رمبل’ بلکہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپ کے ٹائٹل پر بھی قبضہ جمایا۔

ٹرپل ایچ اور رومن رینز کا متنازعہ میچ

رومن رینز نے ‘ریسل مینیا 32’ میں ٹرپل ایچ کو چاروں شانے چت کر کے خود کو دبنگ انداز میں متعارف کروایا لیکن شائقین کو رومن رینز کی شاندار فتح ہضم نہ ہوئی۔

ٹرپل ایچ کے حامیوں نے شدید نعرے بازی کی اور رومن رینز کی مخالفت میں اتنا شور مچایا کہ میچ متنازعہ بن گیا۔

بالاَخر ڈبلیو ڈبلیو ای حکام کو شائقین سے سختی برتنی پڑی۔ اس کے باوجود ٹرپل ایچ کے پرستار ان کی شکست اور رومن رینز کی کامیابی کو تسلیم کرنے کو تیار نہ تھے۔

کہا جاتا ہے کہ رومن رینز کو بطور ‘نیا چہرہ’ شرف قبولیت دینا خود کمپنی کے لیے بھی ‘کڑوی گولی’ کھانے کے مترادف تھا۔

‘زخمی شیر’ سیٹھ رولنز کی واپسی

سیٹھ رولنز کو انجری مسائل نے گذشتہ سال نومبر سے 6 ماہ تک ریسلنگ سے کوسوں دور کر دیا تھا۔ لیکن ٹھیک ہوتے ہی انہوں نے مئی 2016 میں شاندار واپسی کی۔ وہ آئے، انہوں نے دیکھا اور فتح کر لیا۔

پے پر ویو کے ایونٹ ‘ایکسٹریم رولز’ میں سیٹھ رولنز نے دو بڑے حریفوں رومن رینز اور اے جے اسٹائلز پر ‘زخمی شیر’ کی طرح ایسے وار کیے کہ دوںوں نے ہار ماننے میں ہی اپنی عاکفیت جانی۔

میچ کے فاتح سیٹھ رولنز نے ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے سینے پر سجایا۔

سیٹھ رولنز کی شاہانہ انداز میں واپسی اور دو بڑے ریسلرز کے ہاتھوں سے ٹائٹل چھین کر چیمپیئن بننے کی وہ ادا ان کے مداحوں کی بھا گئی۔

سیٹھ رولنز کا دوسرا وار

سال کے وسط میں سیٹھ رولنز نے اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے دوسری بار ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے ‘منی ان دا بینک’ ایونٹ میں رومن رینز کو دوبارہ تختہ مشق بناتے ہوئے شکست سے دوچار کیا۔

سیٹھ رولنز کی رومن رینز کے خلاف یکے بعد دیگرے ‘ایکسٹریم رولز’ اور ‘منی ان دا بینک’ ایونٹس میں حاصل کردہ فتوحات نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایوانوں میں تہلکہ مچادیا۔ لیکن شومئی قسمت کہ سیٹھ رولنز اپنے دوسرے ٹائٹل کا زیادہ دن دفاع نہ کر پائے۔

ڈین امبروز ‘بیٹل گراﺅنڈ’ میں سرخرو

جولائی 2016 میں ڈین امبروز نے سیٹھ رولنز اور رومن رینز کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ بیٹل گراﺅنڈ میں شکست دے کر چیمپیئن شپ کا کامیاب دفاع کیا۔

مقابلہ لگ بھگ بیس منٹ تک جاری رہا، جس میں ڈین امبروز نے اپنے داﺅ ‘ڈرٹی ڈیڈز’ کا استعمال کرتے ہوئے رومن رینز کو پن کرکے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا اعزاز برقرار رکھا۔

ایونٹ کا یہ سب سے بہترین میچ سمیع زیان اور کیون اوئنز کے درمیان ہوا جس میں ماضی کے دوست ایک دوسرے کےدشمن بن کر آمنے سامنے ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب رینڈی اورٹن کی 9 ماہ بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی ہوئی-

فن بیلور کا یادگار ڈیبیو

اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ میں فن بیلور جیسی شاندار انٹری آج تک کسی نے نہیں دی۔

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ریسلر فن بیلور کو 2016 کے ڈبلیو ڈبلیو ای ڈرافٹ میں شامل کیا گیا اور وہ اپنے کریئر کی اولین آزمائش میں سرخرو ہوکر ایک گمنام ریسلر سے راتوں رات سپر اسٹار بن گئے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپیئن شپ ایونٹ میں فن بیلور نے اپنے طاقتور حریف رومن رینز کو شکست کا ایسا مزہ چکھایا کہ ریسلنگ کے شائقین جھوم اٹھے۔

جان سینا کو اے جے اسٹائلز کے ہاتھوں شکست

سم سلم کے ایک اہم ٹاکرے میں اے جے اسٹائلز نے انتہائی ڈرامہ خیز لڑائی کے بعد جان سینا کو میچ کے آخری لمحات میں شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔ قبل ازیں اے جے اسٹائلز نے ‘رائل رمبل’ میں بھی ڈیبیو کیا تھا۔

ٹی این اے ریسلنگ سے امپورٹ ہوئے اے جے اسٹائلز نے جب ڈبلیو ڈبلیو ای کے صف اول کے ریسلر جان سینا کو مات دی تو ہر کوئی ان کے گن گانے لگا۔

بروک لیسنر نے رینڈی اورٹن کا سر پھوڑا

حالیہ برس سمر سلم کا ہی ایک میچ تھا جس میں بروک لیسنر اپنے حریف ریسلر رینڈی اورٹن پر بے رحمی سے ٹوٹ پڑے۔ لیسنر نے رینڈی اورٹن کو سر میں کہنی کے ایسے پے در پے وار کیے کہ وہ لہو لہاں ہوگئے۔

زخمی ریسلر رینڈی اورٹن کو پیشانی پر دس ٹانکے لگوانے پڑے۔ یہ میچ اس وقت ختم ہوگیا جب رینڈی اورٹن کا سر بروک لیسنر کی کہنیوں کے وار کے نتیجے میں پھٹ گیا اور رنگ میں خون ہی خون ہوگیا۔

ریفری کے بار بار روکنے کے باوجود بروک لیسنر نہ جانے کس بات کو بدلہ لینے پر تلے تھے، اس وقت منظر ایسا تھا کہ ریسلنگ سے زیادہ یہ باکسنگ کا مقابلہ لگ رہا تھا۔

کیون اوئنز کو ٹرپل ایچ نے چیمپیئن بنوایا

ٹرپل ایچ کی ڈبلیو ڈبلیو ای کے منچ پر واپسی کا کسی اور کو فائدہ ہو نہ ہو، مگر کیون اوئنز کی تو گویا سوئی ہوئی قسمت جاگ اٹھی، جو بیٹھے بٹھائے ڈبلیو ڈبلیو ای کے عالمی چیمپیئن بن گئے۔

اگست کے مہینے میں ‘فیٹل فور وے الیمنیشن’ راؤنڈ میں سیٹھ رولنز ٹرپل ایچ سے دھوکا کھا بیٹھے۔ میچ کے دوران رومن رینز اپنے دو حریفوں کو قابو کر چکے تھے۔

اس دوران ٹرپل ایچ اچانک آ ٹپکے اور انہوں نے پرانا حساب برابر کرنے کے لیے پہلے رومن رینز اور پھر سیٹھ رولنز کو زیر کیا اور کیون اوئنز کو ٹائٹل جتوا دیا۔

بروک لیسنر گولڈ برگ سے ہار گئے

سال 2016 میں ریسلنگ کے مداحوں کو گولڈ برگ اور بروک لیسنر کے مہا دنگل کا شدت سے انتظار تھا مگر میچ کے نتیجے سے سب کے ارمان ٹھنڈے پڑ گئے۔

ہر کوئی یہ سوچ رہا تھا کہ بروک لیسنر اور گولڈ برگ جیسے دیو ہیکل ریسلر جب رنگ میں اتریں گے تو بڑا ہی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، لیکن نتیجہ کیا نکلا، بروک لیسنر کی ‘بتی گل’ ہوگئی۔

سروائیور سیریز کا یہ مقابلہ آدھا گھنٹہ تو کیا 2 منٹ کے اندر ہی اختتام پذیر ہوا۔ گولڈ برگ نے بروک لیسنر کو ایسا گرایا کہ وہ پھر اٹھ نہ سکے اور کچھہ ہی دیر کے اندر ہار مان لی۔

سال کے سب سے بڑے چیلنج میں سرخرو ہونے پر گولڈ برگ کی تو گویا لاٹری نکل آئی، لیکن دوسری جانب بروک لیسنر کے ہوش و حواس گم ہوئے اور وہ سوچتے رہ گئے کہ ‘یہ کیا ہوا، کیسے ہوا، کب ہوا۔۔’

بروک لیسنر پر پابندی

اور جاتے جاتے یہ سال بروک لیسنر کے مداحوں کو ایک بُری خبر دے گیا۔ ویڈا ایتھلیٹک کمیشن نے ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہونے کی وجہ سے بروک لیسنر پر ایک سال کی پابندی کے ساتھ ساتھ ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بروک لیسنر کے رواں سال جون میں دو ٹیسٹ لیے گئے تھے جو مثبت آئے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Incidents with Laborers in coal mine
Previous Post بھارت : کوئلے کی کان میں حادثہ، 5مزدور ہلاک
Next Post ایک سو بتیس سال پرانا منصوبہ
One hundred thirty-two year old project

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.