yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مشہور زمانہ اداکار بروس لی کے بیٹے کے ساتھ کیا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ؟ ہالی وڈ کی تاریخ کے چند حیران کن واقعات

MH Kazmi October 14, 2019 1 min read
WORST, HAPENING, WITH, SON, OF, BRUCE LEE, IN, CHINA, HOLYWOOD, HISTORY, CHANGED, WITH, THE, MATTER
Share this:

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ میں یہ کہاوت مشہور ہے کہ افواہیں کبھی بھی نہیں مرتیں ۔اگرچہ وہ مکمل طور پر جھوٹ ہی نہ کیوں ہوں۔ ہالی ووڈ میں کئی ایسی کہانیاں مشہور ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں لیکن وہ کہانیاں لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہیں اور لوگ ان پر آنکھیں بند کرکےیقین بھی کرتے ہیں۔ ان افواہوں میں سب سے زیادہ مشہور مارشل آرٹسٹ اور اداکار بروس لی اور ان کے بیٹے برینڈن لی کی موت اور میٹرو گولڈون میئر کے دہاڑتے ہوئے شیر وغیرہ سے متعلق کئی کہانیاں مشہور ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔بروس لی کی موت سے متعلق گردش کرنیوالی افواہ ایک ایسی کہانی ہے جس پر لوگ ابھی تک یقین رکھتے ہیں ۔نومبر 1940 کو امریکی ریاست سان فرانسسکو کے علاقے چائنا ٹاؤن میں پیدا ہونے والے لی جن فین کا مارشل آرٹ کے فن میں کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ لی جن فن کو بروس لی کے نام سے جانا جاتا ہےاور وہ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ہدایت کارمارشل آرٹسٹ انسٹرکٹر اور فلاسفر تھے۔ بروس لی دنیا کے جانے مانے مارشل آرٹسٹ تھے اور مارشل آرٹ کے فن میں کمال مہارت رکھتے تھے، تاہم ہالی ووڈ کا یہ مشہور اداکار صرف 32 سال کی عمر میں چل بسا۔بروس لی کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں کو حیران و پریشان کردیا اور اسی وجہ سےان کی موت کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگیں جن میں سے ایک افواہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، جس کے مطابق بروس لی کی موت طبعی نہیں تھی بلکہ انہیں مارشل آرٹ کے خفیہ راز غیر ملکیوں کو دینے کے باعث چائنیز مارشل آرٹس کمیونٹی کے کسی رکن نے غصے میں آ کر قتل کردیا تھا۔لیکن یہ افواہ درست نہیں ہے بروس لی کی موت مارشل آرٹ کے خفیہ راز ظاہر کرنے کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی

بلکہ انہیں سر میں معمولی سے تکلیف ہوئی تھی انہوں نے اس تکلیف کے لیے دواکھائی تاہم وہ سر میں ہونے والی اس تکلیف کے باعث کوما میں چلے گئے جس کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ بروس لی کی موت کی وجہ شدید دماغی سوجن قرارد ی گئی تھی۔بلیوز کلیوز کے میزبان اسٹیو برنس کی موت کی افواہ بھی ایک اور کہانی ہے جس پر لوگ اب بھی یقین رکھتے ہیں۔نوے کی دہائی کے مشہورلائیو ایکشن اینی میٹڈ شو ’’بلیوز کلیوز‘‘ کو کون نہیں جانتا۔ یہ پروگرام نوے کی دہائی میں بڑے ہونے والے بچوں کا بے حد پسندیدہ شو ہوا کرتا تھا اور لوگ شو کے میزبان اسٹیو برنس کو بھی بہت پسند کرتے تھے۔ تاہم 1998 میں اسٹیو برنس کی موت کے بارے میں افواہ گردش میں تھی کہ اسٹیو کی موت منشیات کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔ یہ افواہ اتنی پھیل گئی تھی کہ لوگ برسوں تک یقین ہی نہیں کرپائے تھے کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اسٹیو برنس آج بھی زندہ ہیں۔ایم جی ایم اسٹوڈیو کے شیر کی اپنے ٹرینر کو ہلاک کرنے کی افواہ۔میٹرو گولڈون میئر کا شمار ہالی ووڈ کے بڑے اور مشہور اسٹوڈیوز میں ہوتا ہے اور اس کی شہرت کی ایک وجہ اسٹوڈیو کے ’’لوگو‘‘ میں دہاڑتے ہوئے شیر کا چہرہ ہے۔ ویسے تو اس شیر کے بارے میں کئی افواہیں مشہور ہیں لیکن ان میں ایک افواہ جس پر لوگ بہت زیادہ یقین کرتے ہیں وہ یہ کہ ’’لوگو‘‘ کے فوٹو شوٹ کے بعد اس شیرنے اپنے ٹرینر اور اس کے دو اسٹنٹس پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا۔جبکہ اس کہانی میں کوئی سچائی نہیں اور یہ بالکل من گھڑت کہانی ہے۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ایم جی ایم اسٹوڈیو میں استعمال ہونے والے تمام شیروں نے کبھی بھی کسی پر کوئی حملہ نہیں کیاتھا۔بروس لی کے بیٹے برینڈن لی کی موت ۔دنیا کے مقبول ترین مارشل آرٹسٹ بروس لی کے بیٹے برینڈن لی بھی اپنے والد کی طرح بہت کم عمری میں اس دنیا سے چل بسے تھے۔ برینڈن لی کی موت 1994 میں فلم’’دی کرو‘‘کے ایک سین کے دوران ہوئی تھی۔

اس وقت شوٹنگ کے دوران دراصل برینڈن لی کی موت کا سین ہی فلمایا جارہا تھا اس سین میں بندوق میں نقلی گولیوں کی جگہ اصلی گولیاں بھردی گئی تھیں اور پیٹ میں گولی لگنے کی وجہ سے برینڈن لی صرف 28 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔برینڈن لی کی موت سے متعلق دودہائیوں سے گردش کرنے والی افواہ کے مطابق فلمسازوں نے برینڈن لی کی موت کے سین کو فلم سے ہٹایا نہیں بلکہ فلم میں یہی سین استعمال ہوا ہے۔ تاہم اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ بلکہ برینڈن لی کی موت کے بعد اس سین کو دوبارہ لکھا گیا اور اسے فلمانے کے لیے برینڈن کے باڈی ڈبل کا استعمال کیا گیاتھا۔اگر آپ فلم کا یہ سین دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا اس پورے سین میں اداکار کا چہرہ نہیں دکھایا نہیں گیا تھا سوائے آخری لمحات کے جب باڈل ڈبل کے چہرے پر برینڈن لی کا چہرہ کمپیوٹر کی مدد سے فکس کیا گیا تھا۔ تاہم آج بھی بہت سے لوگ برینڈن لی کی موت سے متعلق گردش کرنے والی اس افواہ پر یقین کرتے ہیں.

WORST, HAPENING, WITH, SON, OF, BRUCE LEE, IN, CHINA, HOLYWOOD, HISTORY, CHANGED, WITH, THE, MATTER

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
SHAMFUL, ACT, BY, A, WATER, SUPPLIER, IN, DUBAI, WHOLE, NATION, ASHAMED, AT, ITS, ACT
Previous Post ایک تحفہ تم مجھے دو ایک میں تمہیں دیتا ہوں ۔۔۔۔۔ دبئی میں گھروں میں پانی سپلائی کرنے والے پاکستانی نوجوان کا ایسا شرمناک کارنامہ منظرآگیا کہ پوری قوم شرم سے پانی پانی ہو گئی
Next Post بریکنگ نیوز: روسی صدر پیوٹن کی اچانک سعودی عرب آمد ۔۔۔۔ پوری دنیا کو آج کیا سرپرائز ملنے والا ہے ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں
RUSSIA, OFFER, TO, NORMALIZE, TENTION, BETWEEN, IRAN, AND, SAUDIA

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.