yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بدترین قومی سانحہ 16 دسمبر 2014 !

Yes 2 Webmaster December 16, 2014 1 min read
Peshawar Terrorism
Share this:
Peshawar Terrorism
Peshawar Terrorism

تحریر: اختر سردارچودھری، کسووال
پاکستان کی تاریخ کے سفاک ترین دہشت گردی پشاور میں واقع ایک سکول میں بچوں کو خون سے نہلا دیا گیا اس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ ساڑھے دس بجے سکول پر حملہ کیا گیا دہشت گرد سکول کے پیچھے سے واقعہ قبرستان کے راستے سے دیواریں پھیلانگ کر یا چھت کے ذریعے سے سکول میں داخل ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسزز کی وردیاں پہن رکھی تھیں ان کی تعداد پولیس ذرائع نے 6 یا 7 بتائی جبکہ بعض ذرائع اسے 8 سے 10 تعداد بتائی ہے ایک دہشت گرد نے ایک کلاس میں گھس کر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس سے بہت سے بچے ایک ساتھ شہید ہو گئے۔سب نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور ان کے پاس AK47 جیسے اسلحہ سے بھی لیس تھے۔ یہ سب خود کش حملہ آور تھے یہ دہشت گرد عربی زبان بول رہے تھے ۔آج کے واقع نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ایک قیامت ٹوٹ پڑی پاکستان پر دنیا کی تاریخ میں اس سے بڑا حادثہ بچوں کے سکول میں نہیں ہوا۔

سکول کانام آرمی پبلک سکول ہے جو کہ ورسک روڈ پر واقع ہے یہ کوئی عام جگہ نہیں ہے بلکہ اس کے اردگرد گورنر ہاوس ،وزیراعلی ہاوس،سیکرٹریٹ ،وغیرہ واقع ہے ۔دہشت گرد جس گاڑی پر آئے اس گاڑی کو آگ لگا دی۔ سکول میں سینکڑوں بچے زیر تعلیم تھے جن کی فائینل تعداد کا علم نہ ہو سکا ۔6 سے 8 سو سے زائد طلبا بتائے جاتے ہیں ۔ آپریشن بھی لیٹ شروع ہوا کیونکہ ایسے حادثات سے نپٹنے کے لیے ہمارے ملک۔۔ پہلے سے کوئی پلاننگ نہیں ہوتی بلکہ جب حادثہ ہو جاتا ہے تو بھی اس کی صرف مذمت کی جاتی ہے حالانکہ ہونا یہ چاہیے کہایسے حادثات کی روک تھام کے لیے کوئی مستقل لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ایک طرف آپریشن جاری ہوا دوسری طرف دہشت گرد بچوں کو ایک ایک کر کے گولیاں ماری جاتی رہیں اس واقع کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔۔ ۔متعدد طلبا کو سکول سے نکال لیا گیا لیکن پھر بھی سینکڑوں والدین کی گود اجڑ گئی آخری اطلاعات جب یہ کالم سینڈ کیا جا رہا ہے شام ساڑھے پانچ بجے اس قومی سانحہ میں 126 بچے اور اساتذہ شہید ہوئے اور سینکڑوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیاجن کی تعداد 122 بتائی جاتی ہے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اور کل تقریبا 10 دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو بم سے اڑالیا اور باقی5کو فوج نے آپریشن کر تے ہوئے ہلاک کر ڈالا 27 دھماکے ہوئے اس وقت تک آپریشن جاری ہے اور صرف ایک بلاک میں ابھی تک دہشت گرد موجود ہیں وہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کو یرغمال بنایاہوا ہے جن کی تعداد کا علم نہیں ہے ۔اس سانحہ سے سانحہ سقوط ڈھاکہ جو آج سے 43 برس قبل ہوا اسی تاریخ کو ہوا اس کی یا د تازہ ہو گیا دل تب بھی خون کے آنسو رویا اور اس سانحہ پر بھی ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رویا ہے ۔ان بچوں کا قصور کیا تھا دہشت گرد اس سے کیا پیغام دینا چاہتے تھے اگر ان کا یہ پیغام ہے کہ وہ بہت بہادر ہیں تو نہتے بچوں کو مارنا کون سی بہادری ہے۔ اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا کہ کافروں کے بچوں کو بھی نہ مارا جائے ۔اس لیے دہشت گردوں کے عربی بولنے سے ان کو مسلمان خیال کرنا درست عمل نہیں ہے۔ایسا ملک دشمن عناصر بھی کر سکتے ہیں عربی تو ایک زبان ہے جو کوئی بھی بول سکتا ہے اسے مسلمان خیال کرنا درست عمل نہیں ہے ۔اس طرح تحقیقات کا رخ بدل جاتا ہے ۔ہم یہ بھی نہیں کہنا چاہتے کہ وہ مسلمان نہیں ہیں ۔کہنا یہ ہے کہ اس سانحہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم نواز شریف ،جنرل راحیل شریف ،عمران خان اور دیگر سبھی قابل ذکر وزرا تمام اختلافات بھلا کر اس سانحہ میں یک آواز نظر آئے کہ اس پر وہی پرانی باتیں کی جاتی رہیں کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے ۔جب تک اس ملک سے آخری دہشت گرد کو ختم نہیں کر دیا جاتا چین سے نہیں بیٹھے گے ۔یہ ضرب عضب کا رد عمل ہے۔

سانحہ کاسن کر والدین وہاں پہنچ گے سارا دن سکول سے دھماکوں اورگولیاں چلنے کی آوازیں آتی رہیں ۔جس سے باہر کھڑے والدین لرزتے رہے اللہ سے دعائیں کرتے رہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمی بچوں کو لایا جاتا رہا والدین اپنے بچوں کی تلاش میں روتے پھر رہے تھے ان کو علم نہیں ہو رہا تھا ان کے بچے کہاں ہیں سکول میں ہیں یا ہسپتال ہیں زندہ ہیں یا شہید ہو گے ہیں ہسپتال میں کوئی ایسا معلوماتی سپاٹ نہ بنایا گیا گی جہاں سے معلومات مل سکتی ہوں اس لیے والدین انتہائی پریشانی سے سکول سے ہسپتال اور ہسپتال سے سکول کے چکر لگاتے رہے ۔ہر سانحہ کی کمیٹی بنتی ہے مگر اس کا کوئی رزلٹ نکلا ہو اس کا علم نہیں باتیں سب کرتے ہیں مذمت کرتے ہیں ہمدردی جتاتے ہیں اور وقت گزر جاتا ہے ۔ حکومت نے اعلان کیا کہ ہر مرنے والے بچے کے والدین کو پانچ پانچ لاکھ امداد دی جائے گی اور جن کے بچے زخمی ہوئے ہیں ان کی دو دو لاکھ مدد کی جائے گی۔

کل تک سیاسی گیم شروع ہو جائے گئی ایک سیاسی لیڈر اس کی ذمہ داری بھی آج بھی عمران پر ڈال رہے تھے کہ وہ وزیراعظم بننے کے چکر میں ہیں اور ان کے صوبے میں یہ ہو رہا ہے وغیرہ وغیرہ تحریک انصاف نے 18 دسمبر کی ملک کو بند کرنے کی کال موخر کر دی ہے اور مذکرات بھی ملتوی کر دیئے نئی احتجاج کی کال کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔اسی طرح عوامی تحریک نے بھی 17 دسمبر کا ا ملک گیر احتجاج بھی موخر کر دیا اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔ملک کی تمام قابل ذکر سیاسی و مذہبی پارٹیوں نے اس سانحہ کی شدید مذمت کی اور تین روز سوگ کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا۔

Akhtar Sardar Ch
Akhtar Sardar Ch

تحریر: اختر سردارچودھری، کسووال

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Corruption
Previous Post انجام
Next Post اس کے بعد کون سا سانحہ ہو گا؟
Peshawar Tragedy

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.