yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وہ منتظر ہیں

Yes 2 Webmaster September 21, 2015 1 min read
Sad Girl
Share this:
Sad Girl
Sad Girl

تحریر : شاہ فیصل نعیم
بازارِ دنیا گرم ہے تڑکے اُٹھے ہوئے متلاشیانِ رزق شام کے دھندلکے میںاپنی مکین گاہوں کی سمت پلٹ رہے ہیں کچھ پیٹ کا ایندھن اُٹھائے ہوئے اور کچھ خالی ہاتھ ہیںبس اسی طرح محفلِ ہستی کا یہ قافلہ رواں دواں ہے کوئی آرہا تو کوئی جا رہا ہے۔کیا نئے آنے والے کے لیے پرانے کا جانا ضروری ہے ؟تاحدِنظر پھیلی ہوئی کائنات اور ا س کا حسن دیکھنے والوں کے لیے اپنے دامن میںبہت سے مناظر سمیٹے ہوئے ہے۔چیونٹی کو بوجھ اٹھاتے ہوئے دیکھا تو انسان نے یہ راز پا لیا کہ اگر یہ حقیر سی مخلوق بوجھ اُٹھا سکتی ہے تومیں کیوںنہیں ؟درخت کا وجود بھی انسان کو اس کی اصلیت سے آگاہ کرتاہے ۔شجر کا وجود ایک بیج کی عطاہے بیج نے اپنی ذات کو قربان کیا اور ایک نئے وجود کو زندگی کی لذتوں سے آشنا کیا بیج کا وجود تو ختم ہو گیا لیکن وہ اپنے پیچھے ایک نیا وجود چھوڑ گیا جس سے بہت سے نئے وجودجنم لیں گے ۔انسان کی حقیقت بھی اسی طرح ہے انسا ن چلا جاتا ہے لیکن اپنا تُخم ،اپنی نسل پیچھے چھوڑجاتا ہے یہ کارواں ازل سے جاری ہے اور اسے چلانے والاہی جانتا ہے کہ کب تک چلتا رہے گا۔اسی لیے کہا کہ کوئی آ رہا ہے اور کوئی جارہا ہے۔

انسان کی تباہی وبربادی اس وقت شروع ہوتی ہے جب انسا ن اللہ،اس کی مخلوق اور اپنی اوقات کو بھول جاتا ہے میراسالوں سے معمول ہے کہ میں ازل اور ابد کی اصلیت کی یاد تازہ کرنے کے لیے ہر ماہ میں دو یا تین مرتبہ شہرِخاموشاںمیں ضرور جاتا ہوںکیوںکہ میرا اصل وہی ہے میرا خمیر اسی مٹی سے اٹھا یا گیا تھا اور اسی میںملایا جانا ہے ۔ازل اور ابد کے درمیان بھی انسان کی کچھ اصلیت ہوتی ہے اس کی یاد مجھے وہ ہوٹل دلاتا ہے جہاں سے میں نکلایا نکالا گیا کچھ بھی کہا جا سکتا ہے بلکہ موخرالذکر زیادہ موزوں رہے گاانسان کون سا اتنا دانش مند ہے

جو دانائے عیوب کے کرم کے بغیر مصائب کی دلدل سے نکل آئے۔ اندھیرا کافی پھیل چکا تھا لیکن مجھے استا د سے ملنے جانا تھا عادت سے مجبو ر لوگوں کے ارادوںکارُخ نہیں موڑا جا سکتا میںسلام کرنے کے بعد استا د کے پہلو میں بیٹھ گیا وہ چائے بنانے میں محو تھا اور ساتھ ساتھ چھوٹے جس کا نام نعمان تھا اسے گاہکوں سے حسنِ سلوک سے پیش آنے کی ہدایات کر رہاتھا وہی پرانی باتیں تھیں جو سالوں پہلے استاد نے مجھے کہیں تھیںجب نعمان کی جگہ میں ہواکرتا تھا۔جب رش کم ہوا تو استا د نے نعمان سے پوچھا :”او نعمان پتر !کل عید ہے آپ نے بھی کوئی کپڑے لیے ہیں کہ نہیں”؟ “استاد کیسی باتیں کرتے ہو جن کے پاس دو وقت کی روٹی کے لیے پیسے نا ہوں وہ کپڑے خریدنے کے لیے پیسے کہاں سے لائیں گے

لیکن استاد میں اگلی عید پہ ضرور نئے کپڑے خریدوں گا ۔وہ پتا ہے کیسے”؟ “کیسے نعمان پُتر “؟استا د نے پوچھا۔”وہ ایسے اُستاد کل میں امراء کے دروازوں پہ جائوں گاشاید کسی کو مجھ پہ ترس آجائے اور مجھے کھال اور انتڑیاں دے د یںمیں انہیں بیچ کر پیسے بنائوں گا اور پھر اگلی عید پر اچھے کپڑے لوں گا”۔نعمان کی داستان سنتے سنتے استاد کی آنکھیں نم ہو گئیں۔”استاد کیسا لگا میرا آئیڈیا”؟نعما ن نے استاد سے پوچھا۔”نہیں یار نعمان تم میرے ساتھ چلو ہم ابھی بازار سے نئے کپڑے لے کر آتے ہیں ۔یہ میری طر ف سے تیری عیدی”۔ ایک مزدور کو سارا دن کام کرنے کے بعد جب مزدوری ملتی ہے تو اس کی شادمانی قابلِ دید ہوتی ہے اور اگر ما لک کچھ پیسے اضافی دے دے تو اس مزدور کی خوشی ہر چند دو بالا ہو جاتی ہے

نعمان کی کیفیت بھی کچھ ایسی ہی تھی۔ ساتھیو !یہ ایک نعما ن کی داستان ِغم ہے ایسے کئی نعمان جو چاند رات کو بازار تو جاتے ہیں لیکن ریٹ لسٹ پر لکھے ہوئے دام دیکھ کر ہی پلٹ آتے ہیں ،جن کی مائیں اُن کو یہ کہہ کر دلاسہ دیتی ہیں بیٹا ہم اگلی عید پہ نئے کپڑے لے لیں گے عید تو ہر سال آتی ہے۔میں اس ملک کی بات کر رہا ہوں جو اسلام کے نام پر وجود میں آیاتھا عام دن تو دور کی بات جب لوگ چاند رات کو بھی ایسی زندگی گزار رہے ہوں

اس ملک اور اس کے حکمرانوں کے بارے میں ان کے تاثرات کیسے ہوں گے۔کاش کوئی ان کی مدد کو بھی پہنچے وہ بھی اسی دھرتی کے باسی ہیںان کے آبائواجدانے بھی اس ملک کے حصول کے لیے قربانیاں دی ہیں۔وہ منتظر ہیں کے شاید کوئی مسیحا ادھر بھی آئے ،شاید ہمیںبھی حقیقی معنوں میں آزادی میسر آجائے،شاید ہماری صلاحیتوں کی بھی قدر کی جائے۔۔۔۔!!

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر : شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Rugby World Cup
Previous Post رگبی ورلڈ کپ: پول ڈی کے اہم میچ میں فرانس نے اٹلی کو ہرا دیا
Next Post برازیل: ”راک ان ریو” میوزک فیسٹول میں ہزاروں افراد کی شرکت
Brazil Music Festival

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.