yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دنیا کی ناکام ریاستیں اور پاکستان کی صورتحال

F A Farooqi June 25, 2016 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر : ایم پی خان
عالمی سطح پر دنیا کی ناکام ترین ریاستوں کااندازہ لگانے اوردرجہ بندی کرنے کے لئے جو پیمانہ استعمال ہوتا ہے، اسے کمزور ریاست ہائے انڈیکس (FSI, Fragile States Index)کہا جاتا ہے۔یہ پیمانہ 2005 میں امریکی ماہرین نے فارن پالیسی میگزین 2005 میں ایک رپورٹ کے بعد وضع کیا اس پیمانے کامقصدایسی ریاستوں کی فہرست تیار کرناتھا، جو سیاسی، معاشی اورمعاشرتی طورپر بدترین زوال کے شکارہوکرعالمی امدادکے منتظرہوں۔FSIکے مطابق ممالک یاریاست ہائے کی درجہ بندی

چارگروپوں میں کی جاتی ہے یعنی خطرسے دوچار،متنبہہ ہونے والی، معتدل اورپائیدارریاستیں۔سال 2015کی FSIرپورٹ کے مطابق دنیاکی پائیداریعنی ترقی یافتہ، خوشحال اورپرامن ریاستوں میں فن لینڈسرفہرست ہے۔اسکے بعدپرتگال،جرمنی،نیدرلینڈ،اسٹریا، کنیڈا،آئرلینڈ، اسٹریلیا، نیوزیلینڈ، سویٹرزلینڈ،لیگزمبرگ ، ڈنمارک، ناروے اورسویڈن ہیں۔اس فہرست میں 15ممالک ہیں۔ یہ دنیاکی خوشحال ترین ریاستیں ہیں، جن کی ترقی کادارومداروہاں کی تعلیم، صحت، سیاسی نظام،خوشحالی اور ملکی سلامتی پرہے۔اسکے بعدمتعدل ریاستوں کی فہرست ہے، جن میں 38ممالک شامل ہیں، ان ریاستوں کے مجموعی حالات بھی بہترہیں اورعوام کی زندگی نسبتاً خوشحال ہے۔تیسرے درجے میں وہ ریاستیںہ یں جو اپنا پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام ہورہی ہیں اور انکے حالات خراب ہونے اورزوال پذیرہونے کے امکانات موجودہیں، وہ انتباہ یعنی Warning کی حالت میں ہیں۔

Natural Disasters
Natural Disasters

ایسی ریاستوں کی تعداد 86 ہیں۔سب سے آخرمیں ایسی ریاستوں کی فہرست ہیں ، جن کے لئے ہمہ وقت خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔ان میں کل 38ریاستیں شامل ہیں، جن میں پاکستان تیروھویں نمبرپرہے ۔ایسی ریاستیںمسلسل یاتوحالت جنگ میں ہوتی ہیں یاپیہم قدرتی آفات کی لپیٹ میں ہوتی ہیں۔عراق، شام، افغانستان،یمن،صومالیہ ،وسطی افریقہ اورسوڈان جیسے ممالک میں تباہی اوربربادی کی بنیاد ی وجہ وہاں مسلسل جنگ ہے اوروہاں ریاست کے قیام کے لئے حالات سازگارنہیں ہورہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک اس فہرست کاحصہ ہیں۔ دنیاکی ان چند ناکام ترین ریاستوں میں پاکستان کاشمارکیوں ہوتاہے، حالانکہ پاکستان میں نہ تومسلسل جنگ جاری ہے اورنہ ہی ایسی قدرتی آفات یہاں پیش آتی ہیں، جومجموعی طورپر پوری ریاست کو بربادی کی طرف دھکیل دے۔یہاں ایک باقاعدہ جمہوری نظام موجودہے۔

پورے ملک میں براہ نام شفاف انتخابات کے ذریعے حکومتیں بدلتی ہیں ۔ ہرنئی حکومت آنے سے قبل عوام کے ساتھ بلندبانگ دعوے کرتی ہیں ، لیکن یہ دعوے صرف عوام کو بیوقوف بنانے کی حد تک ہوتے ہیںاورعوام ہیں کہ اپنے کمزورحافظہ کی وجہ سے حکومت کے سارے وعدے بھول جاتے ہیں۔ غلامانہ ذہنیت کی وجہ سے پاکستانی قوم ہمیشہ نااہل اورذہنی اورجسمانی طورپرمعذورحکمرانوں کو اپنے اوپر مسلط کردیتی ہے۔جن کی غلط پالیسیوں اوربے انتہاکرپشن کی وجہ سے ہماری معیشت روبہ زوال ہے۔اخلاقی اقدرکانام ونشان تک نہیں ہے۔ ملک کے تمام وسائل پر صرف حکمرانوں کاقبضہ ہے۔

Electricity
Electricity

عوام کی زندگی بدسے بدترہوتی جارہی ہے۔بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے عوام کو خودہی جنریٹریاشمسی شیشے لگانے ہوتے ہیں۔تعلیم اورصحت کے لئے حکومت نے صرف نام کی حد تک ادارے قائم کئے ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیم اوربہترصحت کے حصول کے لئے عوام کو اپنے پیسے سے نجی تعلیمی اداروں اورہسپتالوں میں جاناہوتاہے۔نقض امن کی یہ صورتحال ہے کہ دن دیہاڑے ، سربازار انسانوں کابے دریغ قتل عام ہورہاہے اورقاتل اس ملک کی گلی کوچوں میں روپوش ہوتارہتاہے۔ معمولی معمولی باتوں پر مارپیٹ اورقتل وغارت روزکامعمول ہے ، لیکن مجال ہے کہ ریاست کے لمبے ہاتھ کبھی مجرم کے گریباں تک پہنچے۔ جرائم کی اس بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھ کر یوں اندازہ ہوتاہے کہ پوری ریاست انسانیت کامقتل بناہواہے۔چوری ڈکیتی، رہزنی اور لوٹ مارکوئی نئی بات نہیںبلکہ ان تمام جرائم کی سرپرستی میں حکمران ہی ملوث ہوتے ہیں۔بقول حفیظ جالندھری

سرپہ راہی کے ”سربراہی ” میں
کس صفائی سے ہاتھ پھیراہے
کارواں رہبری میں کس کی چلے؟
کون سب سے بڑالٹیراہے؟

پاکستانی عوام بیرونی جنگوں، دہشت گردوں کے حملوں اورخودکش دھماکوں سے اتنے متاثرنہیں ہوئے ہیں ،جس قدر حکمرانوں کی غلط پالیسیوں، کرپشن، اقرباپروری، جان ومال کاعدم تحفظ اور وسائل کے غیرمنصفانہ تقسیم سے ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے عوام کی اکثریت حکومت اورریاست کے مخالف ہیں۔ریاست کے تمام ادارے اپنے فرائض اورذمہ داریاں احسن طریقے سرانجام نہیں دے رہے، عوام کو بنیادی سہولت دستیاب نہ ہیں،مذہب کی بنیادپر نفرتیںاورفرقہ واریت عروج پرہے۔سکیورٹی فورسز پر پراسرارطورپر حملے ہورہے ہیں۔ دہشت گردی کابازارگرم ہے اورحکمران اپنے ذاتی مفادات کی خاطرریاست کودائو پر لگارہے ہیں جبکہ عوام کی جان ومال کی کوئی حفاظت نہیں ہے۔ یہ تمام عوامل ریاست کی ناکامی کے لئے سامان فراہم کررہے ہیں۔پوری قوم اپنی آنکھوں سے اپنی ریاست کی تباہی کے مناظردیکھ رہی ہے اور اندرکی بے حسی بدستورقائم ہے۔ کاش ہم ایک لمحے کے لئے اس امرکی طرف توجہ دیں اوراپنی ریاست کو بربادی اورتباہی سے بچانے کے لئے خودہی فیصلہ کرے، کیونکہ ریاست کامستقبل ہم سے ہی وابستہ ہے۔

MP khan
MP khan

تحریر : ایم پی خان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Jhalawan
Previous Post داستان حیریت غازیان و شہداء جھالاوان
Next Post سعودی عرب کا نئے رفاہی منصوبہ جات کا اعلان
Pakistan Saudi Arabia

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.