yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایسا نہیں کوئی

Yes 2 Webmaster December 23, 2015 1 min read
Eid Milad Nabi
Share this:
Eid Milad Nabi
Eid Milad Nabi

تحریر : میر شاہد حسین
جب دنیا غموں اور دکھوں سے بھر گئی تو اﷲ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئی اور اس نے دنیا کے لیے ہمارے پیارے نبی محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کو سراپا رحمت بنا کر بھیجا۔ آپۖ نے اپنے اخلاق اور کردار سے دنیا کے لیے ایسی مثالیں قائم کردیں جن پر عمل کر کے ہم بھی اپنی دنیا کو جنت بنا سکیں۔ دنیا کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم پر جب پہلی بار وحی اتری تو آپۖ بے حد گھبرائے اور سخت پریشانی کی حالت میں گھر تشریف لائے۔ آپۖ نے آتے ہی حضرت خدیجہ سے فرمایا ”مجھے کمبل اوڑھا دو۔ ” اس پر حضرت خدیجہ نے آپۖ کے کردار پر جو گھر کی گواہی پیش کی وہ گواہی یہ تھی ، آپۖ صلہ رحمی کرتے ہیں، قرض داروں کے قرض کا بار اٹھاتے ہیں، غریبوں کی اعانت کرتے ہیں، حق کی حمایت کرتے ہیں، یتیموں پر شفقت کرتے ہیں، مہمانوں کی ضیافت کرتے ہیں، مصیبتوں میں لوگوں کے کام آتے ہیں، اﷲ تعالیٰ آپ کوکبھی ضائع نہیں کرے گا۔”آپۖ کی نرم مزاجی شفقت اور خدا کے بندوں کے ساتھ نرمی کا مظہر یہ بھی تھا کہ آپۖ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خندق کھودتے، ٹوکری اٹھاتے، اینٹیں ڈھوتے، لکڑیاں جمع کرتے اور کپڑے مرمت کرتے، خوددودھ دھو لیتے، بازار سے سودا سلف لے آتے اور پڑوسیوں کے کام اکثر کردیا کرتے تھے۔

خود قرآن نے آپۖ کے بارے میں گواہی دی ہے”اور بے شک (اے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم) تم اخلاق کے بڑے مرتبے پر ہو۔”(سورہ القلم ۔آیت ٤)حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں”آپۖ کی عادت کسی کو برا بھلا کہنے کی نہ تھی، آپۖ برائی کے بدلہ میں برائی نہیں کرتے تھے، بلکہ درگزرکرتے تھے اور معاف فرما دیتے تھے، آپۖ کبھی کسی سے ذاتی انتقام نہ لیتے، آپۖ نے کبھی کسی مسلمان پر لعنت نہیں کی، آپۖ نے کبھی کسی خادم کو نہیں مارا، آپۖ نے کسی کی کوئی درخواست رد نہیں فرمائی۔”آپۖ کا معمول تھا کہ آپ کسی سے ملتے تو پہلے خود سلام فرماتے اور مصافحہ میں جس سے ہاتھ ملاتے کبھی پہلے خود ہاتھ نہ کھینچتے، آپۖ فرماتے”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ سب سے اچھا ہے۔”(مشکوة ،ص:٢٨١)حضرت انس آپۖ کے خادم خاص روایت کرتے ہیں”میں دس سال تک حضورۖ کی خدمت میں رہا لیکن حضورۖ نے میری کسی بات پر کبھی اف تک نہیں کہا۔”(متفق علیہ)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے مرتبہ میں کم وہ شخص ہو گا جس کی فحش گوئی اور بد زبانی کے ڈر سے لوگوں نے اس کو ملنا چھوڑ دیا ہو۔(بخاری ومسلم) آپۖ بچوں کو دیکھ کر خوش ہوجاتے اور بچے بھی آپۖ سے بہت جلد مانوس ہوجاتے۔

جب آپۖ کھیلتے ہوئے بچوں میں سے گزرتے تو انہیں سلام کہتے، جب سواری پر گزرتے تو پیار سے بچوں کو اپنے ساتھ سواری پر بٹھا لیتے، ایک اعرابی نے آپۖ کو بچوں کو پیار کرتے دیکھا تو سخت حیران ہوا اور کہنے لگا ”میرے تو دس بچے ہیں اور میں نے تو ان سے کبھی اس طرح پیار نہیں کیا۔ آپۖ نے فرمایا ”جب خدا نے تیرے دل سے شفقت ورحمت چھین لی ہے تو میں تھوڑا ہی اس کا ذمہ دار ہوں۔”(صحیح بخاری ،جلد٨)آپ ۖ کی رحمت و شفقت صرف انسانوں تک محدود نہ تھی بلکہ جانوروں پر بھی شفقت فرمائی۔ آپۖ باغ سے گزر رہے تھے کہ ایک اونٹ زور زور سے بلبلایا، آپۖ نے اس کی پیٹھ پر شفقت سے ہاتھ پھیرا اور اس کے مالک کو بلا کر فرمایا ”اس جانور کے بارے میں خدا سے ڈرو۔”(ابوداؤد)ایک بار ایک صحابی ابومسعود انصاری اپنے غلام کو پیٹ رہے تھے کہ آپۖ تشریف لے آئے،

آپۖ نے رنجیدہ ہو کر فرمایا۔”ابومسعود اس غلام پر تمہیں جس قدر اختیار ہے، اﷲ عزوجل کو تم پر اس سے زیادہ اختیار ہے۔”ابومسعود یہ بات سن کر خوف زدہ ہوگئے اور غلام کو آزاد کر دیا۔ آپۖ نے فرمایا ”ہر حساس جاندار جس کو بھوک اور پیاس کی تکلیف ہوتی ہے اس کو کھلانے پلانے میں ثواب ہے۔” آپۖ نے مزید فرمایا کہ ” جو شخص نرمی کی صفت سے محروم کیا گیا وہ سارے خیر سے محروم کیا گیا۔”(مسلم)آپۖ فرماتے ” قیامت کے دن ان لوگوں کو پکار کر ان کا اجر دیا جائے گا جو دنیا میں لوگوں کی خطائیں معاف کر دیا کرتے تھے۔”(ابوداؤد، ترمذی)رحمت اللعالمین ۖ کی رحمت کی انتہا یہ ہے کہ آپۖ نے عبداﷲ بن ابی رئیس المنافقین کی موت پر بھی، جس نے عمر بھر آپۖکی مخالفت اور ایذا رسانی میں ایڑی چوٹی کا زور لگادیا تھا، اپنا کرتا اس کے کفن کے لیے مرحمت فرمایا اور اس کی قبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا ”اگرمجھے معلوم ہوجاتا کہ ستر مرتبہ سے زیادہ اس کی مغفرت کی دعا کروں تو میں اس سے بھی زیادہ اس کی مغفرت کے لیے دعا کرتا۔”(صحیح بخاری ۔جلد٢) فتح مکہ کا واقعہ دنیا کے عجیب اور حیرت انگیز واقعات میں سے ایک ہے۔ جن دشمنان اسلام نے ٢١ سال تک حضورۖ اور آپ کے ساتھیوں کے ساتھ مظالم کی کوئی انتہا نہ رکھی تھی۔ بھوک پیاس قید و بند ، قتل و غارت، مارپیٹ اور تباہی و بربادی ، گھروں سے اخراج اور پھر میدان جنگ میں ٩ سال تک شدید کشمکش اور خاک و خون میں تڑپنے کی دشمنیاں کی تھیں۔

اب وہ مفتوح ہوگئے اور مکہ پر مسلمانوں کا قبضہ ہو گیا تو آپۖ نے جو بات اس وقت فرمائی وہ صرف آپۖ جیسی سراپا رحمت ہستی ہی کہہ سکتی تھی۔ آپۖ نے فرمایا ”آج کا دن لطف و کرم اور رحمت کا دن ہے۔ ” (بخاری جلد٢)ابوسفیان کو بھی معاف کر دیا جس نے کفر و اسلام کی لڑائی میں کفر کی ساری جنگ اپنے ہاتھوں سے لڑی تھیں۔عکرمہ بن ابوجہل کو بھی معاف کر دیا جس نے اسلام اور مسلمانوں پر کوئی ظلم نہ تھا جو ڈھایا نہ ہو۔ ہبار بھی معاف کر دیا گیا جس نے نیزہ مار کر رسول اکرمۖ کی پیاری بیٹی زینب کو اونٹ سے گرا دیا تھا جس کے صدمے ہی سے بعد میں ان کا انتقال ہوا۔

ہندہ جگر خوار حمزہ زوجہ ابوسفیان بھی معاف کی گئی جس نے میدان جنگ میں حضورۖ کے پیارے چچا امیر حمزہ کا کلیجہ نکال کر چبایا۔وحشی بھی معافی لے گیا جس نے حضرت امیر حمزہ کو شہید کر کے گویا اس فوج کا مضبوط ستون گرادیا تھا اور اپنے بے درد نیزے سے لشکر اسلام کا شیر شہید کر دیا تھا۔ دنیا اس قسم کی فتح اور دشمن کے ساتھ اس قسم کے لطف و کرم سے پہلے بھی ناآشنا تھی اور ان کے بعد اب تک ناآشنا ہے۔ آپۖ فرمایا کرتے۔ ”تم ایک دوسرے کی باتیں مجھے نہ سنایا کرو، میں چاہتا ہوں کہ دنیا سے جاؤں تو سب کی طرف سے میرا سینہ صاف ہو۔”
اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی
جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی

Mir Shahid Hussain
Mir Shahid Hussain

تحریر : میر شاہد حسین

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Benazir Bhutto
Previous Post محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی 26 دسمبر کو بارسلونا میں منائی جائے گی، مہمان خصوصی کامران یوسف ہونگے
Next Post غوثیہ مسجد روٹرڈیم کے میلاد النبی کے جلوس میں مراقبہ ہال کی ٹیم بھر پور شرکت کرے گی۔ جاوید عظیمی
Haji Jawed Azeemi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.