yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ورلڈ لٹریسی ڈے اور پاکستان میں شرح خواندگی

F A Farooqi September 7, 2016 1 min read
World Literacy Day
Share this:
World Literacy Day
World Literacy Day

تحریر : اختر سردار چودھری
تعلیم (علم وتربیت)کسی بھی ملک کے لیے ترقی کی کنجی ہوتی ہے ۔ اس بات سے اختلاف ممکن نہیں ہے کہ اس کا تعلق شرح خواندگی سے تو ہے ہی اس سے بھی ہے کہ تعلیم کس زبان میں دی جا رہی ہے، نصاب کیا ہے،طریقہ امتحان یعنی سسٹم یانظام تعلیم کیسا ہے سے بھی تعلق ہے۔ سب سے بڑھ کر اس سے ہے کہ حکومت اور عوام کی ترجیحات میں تعلیم کی کتنی اہمیت ہے خواندگی کا عالمی دن (Day Literacy World ) ہر سال 8 ستمبر کو دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں منایا جاتا ہے ۔اس کو منانے کا اعلان یونیسکونے نومبر 1965 ء میں کیا تھا اور پھر یہ دن پہلی مرتبہ 1966ء میں منایا گیا ۔مقصد میں خواندگی کی اہمیت ،اس کے فوائد ،اقدامات کا جائزہ لینا وغیرہ شامل ہے۔بنیادی حقوق کا قانون ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دیتا ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری بلکہ فرض ہے کہ وہ یہ حق مفت فراہم کرے۔ افسوس کہ پاکستان کا عام آدمی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔

مثلاََ تعلیم صحت،انصاف وغیرہ آج پاکستان کو بنے 69سال سے زائد ہو چکے ہیں کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارا نظام تعلیم کیا ہو ،زبان کون سی ہو،ابھی تک طے نہیں ہو سکا اور اس سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ کو ئی بھی رہنما اس میں مخلص نہیں ہے کیونکہ اس کی جدوجہد اس کے لیے نہیں ہے ۔مسلسل نظام تعلیم جیسے حساس معاملے میں تجربات کیے جا رہے ہیں اور یہ تجربات ہر صوبے میں الگ الگ ہیں ،نصاب الگ الگ ہیں ،زبان الگ الگ ہے ،اس سے ایک قوم کیسے بن سکتی ہے ۔اس سے تو صرف نفرتیں ہی جنم لے سکتی ہیں ترقی معکوس کا سفر ہی ہو سکتا ہے جو کہ جاری ہے ۔نئے تجربات میں پریپ سے انگریزی زبان ،پرائمری سے جنسی تعلیم ،مخلوط نظام تعلیم ،مخلوط اساتذہ ،ہر سکول کا اپنا نصاب ،وغیرہ شامل ہیں۔ایسا نظام تعلیم ہے جو دین بیزار، ملحد اور خود غرض بلکہ خود پرست نسل پیدا کر رہا ہے تعلیم کو منصوبہ بندی کے ساتھ ختم کیا جا رہا ہے۔

کیا اسلام کا قلعہ کہلانے والی اسلامی جمہوریہ کا یہ فرض نہیں بنتا کہ وہ وطن عزیز میں بھی اسلام کے احکام و شریعت کا نافذ کرے۔ پاکستان میں ہر دور حکومت میں، خواہ وہ جمہوری دور ہو یا آمریت کا دور، تعلیم کو عام کرنے کے لیے، تعلیمی پالیسیاں بنائی جاتی رہیں، ہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرپائے ہیں کہ ذریعہ تعلیم انگریزی ہو، یا اردو، یا علاقائی زبانیں؟ ملک کی ترقی تب ممکن ہے جب ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ ہو جو کہ ملک میں ایک زبان وہ بھی قومی زبان اردو ،ایک نصاب جو مذہب ،ماحول،حالات ،ضرورت ،کے مطابق ہو جس میں موجودہ عہد کے علوم بھی ہوں اور وہ بھی جو ہمیں اپنی راویت سے جوڑے رکھیں ۔پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم ہو ۔اور سب سے پہلے غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیے تاکہ شرح خواندگی بڑھ سکے ۔بے شک کہ حکومت پاکستان خواندگی کی شرح بڑھانے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔اس کے نتائج اس لیے حاصل نہیں ہو رہے کہ اصل اسباب کو دور نہیں کیا جا رہا۔حکومت اپنی اعلیٰ کارکردگی کے اشتہارات تو خوب دکھاتی ہے ، لیکن خواندگی کا حال جو ہے اس میں کوئی فرق نہیں ڈال سکی وجہ اوپر لکھی جا چکی ہے۔ غربت ہے جس میں اضافہ ہو رہا ہے ملک کی نصف آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

Education System in Pakistan
Education System in Pakistan

پاکستان میں ناخواندگی اس سے کہیں زیادہ خوفناک ہے جتنی بتائی جاتی ہے ۔اول ایک بہت بڑی تعداد سکول میں داخلہ نہیں لیتے ،دوم اس سے زیادہ تعداد ان بچوں کی ہے جو اپنا تعلیمی سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتے یعنی ادھورا چھوڑ دیتے ہیں ۔ادھورا چھوڑنے کی بہت سی وجوہات ہیںجن میں سب سے اہم غربت ہے،اس وقت تک شرح خواندگی میں اضافہ ممکن نہیں جب تک ملک سے بے روزگاری و غربت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ہم اپنے ملک میں اس شخص کو بھی خواندہ سمجھتے ہیں جو محض اپنا نام پڑھنا لکھنا جانتاانگوٹھا چھاپ نہ ہو ۔بے شک وہ سکول میں پڑھا ہو یا نہ پڑھا ہو ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت شرح خواندگی ستاون فیصد ہے ۔ مردوں میں یہ شرح انہتر جبکہ خواتین میں پینتالیس فیصد ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ سال خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں خواندگی کی شرح چھپن فیصد سے بڑھا کر سو فیصد تک لے جائی جائے گی۔لیکن جیسی پالیسا ں ہیں اس سے تو ایسا ممکن نہیں ہے۔

پاکستان کے وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے ملک میں شرحِ خواندگی بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ معیاری تعلیم شہریوں کا آئینی حق ہے اور اس وقت وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں اپنے بجٹ کا 25 فیصد تعلیم کے شعبے کی ترقی پر خرچ کر رہی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پرائمری تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد کے حوالے سے عالمی سطح پر نائیجیریا سرفہرست ہے جہاں 6کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ 5کروڑ 50لاکھ کے ساتھ پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ایتھوپیا تیسرے، بھارت چوتھے اور فلپائن پانچویں نمبر پر ہے ۔جیسا کہ لکھا جا چکا ہے پاکستان میں ناخواندگی اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی عام طور پر سرکاری سطح پر بتائی جاتی ہے ۔اس کی وجہ مردم شماری بھی ہے جو کہ کافی عرصہ سے نہیں ہوئی ۔اگر ملک میں ناخواندگی (یعنی جہالت)کے درست اعدادوشمار ہوں تو پاکستان پہلے نمبر پر ہوگا ۔جب ملک کی درست آبادی کا علم نہ ہو تو درست خواندگی کا کیسے ہو سکتا ہے۔

افرادی سرمائے میںدنیا کا معاشی فورم اپنی سالانہ رپورٹ 2016 ء میں انکشاف کرتے ہیںاور یہ روپورٹ دل دہلا دینے کے لیے کافی ہے کہ مملکت خداداد پاکستان شرح خواندگی کے لحاظ سے 120 ممالک میں سے 118 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ جبکہ سال 2015 ء میں113ویں نمبرپر تھا۔ہم وہ کون سے اقدامات کریں جن سے ہمارے ملک میں شرع خواندگی میں اضافہ ہو جائے ۔اس کا جواب بہت مختصر ہے ہمیں صرف اپنی ترجیحات میں تعلیم کو پہلا نمبر دینا ہوگا ۔ہم ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے ذریعے شرح خواندگی بڑھا سکتے ہیں جیسا کہ اوپر لکھا جا چکا ہے ان اسباب کا خاتمہ کرنا ہو گا جن کی وجہٍٍٍٍٍٍٍٍ سے والدین بچوں کو سکول میں داخل نہیں کروا سکتے یا وہ تعلیم کو جاری نہیں رکھ سکتے ان میں غربت سرفہرست ہے ۔ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ یکساں نظام تعلیم، یکساں نصاب تعلیم ،اوریکساں ذریعہ تعلیم (قومی زبان )بنا کر ہم 100 فیصد خواندگی کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Islamic Economic System
Previous Post اسلام اور پاکستان کا مالیاتی نظام اور کرنے کا کام
Next Post تیری گود کی گرم حرارت ماں
Pakistan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.