yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

دنیا کی ناکام ریاستیں اور پاکستان کی صورتحال

F A Farooqi June 28, 2016 1 min read
Failed States
Share this:
Failed States
Failed States

تحریر: ایم پی خان
عالمی سطح پر دنیا کی ناکام ترین ریاستوں کا اندازہ لگانے اوردرجہ بندی کرنے کے لئے جو پیمانہ استعمال ہوتا ہے، اسے کمزور ریاست ہائے انڈیکس (FSI, Fragile States Index) کہا جاتا ہے۔ یہ پیمانہ 2005 میں امریکی ماہرین نے فارن پالیسی میگزین 2005 میں ایک رپورٹ کے بعد وضع کیا۔ اس پیمانے کا مقصد ایسی ریاستوں کی فہرست تیار کرنا تھا، جو سیاسی، معاشی اور معاشرتی طور پر بدترین زوال کے شکار ہو کر عالمی امداد کے منتظر ہوں۔ FSI کے مطابق ممالک

یاریاست ہائے کی درجہ بندی چار گروپوں میں کی جاتی ہے یعنی خطرسے دوچار،متنبہہ ہونے والی، معتدل اورپائیدارریاستیں۔سال 2015کی FSIرپورٹ کے مطابق دنیاکی پائیداریعنی ترقی یافتہ، خوشحال اورپرامن ریاستوں میں فن لینڈسرفہرست ہے۔اسکے بعدپرتگال،جرمنی،نیدرلینڈ،اسٹریا، کنیڈا،آئرلینڈ، اسٹریلیا، نیوزیلینڈ، سویٹرزلینڈ،لیگزمبرگ ، ڈنمارک، ناروے اورسویڈن ہیں۔اس فہرست میں 15ممالک ہیں۔ یہ دنیاکی خوشحال ترین ریاستیں ہیں، جن کی ترقی کادارومداروہاں کی تعلیم، صحت، سیاسی نظام،خوشحالی اور ملکی سلامتی پرہے۔اسکے بعدمتعدل ریاستوں کی فہرست ہے، جن میں 38ممالک شامل ہیں، ان ریاستوں کے مجموعی حالات بھی بہترہیں اورعوام کی زندگی نسبتاً خوشحال ہے۔تیسرے درجے میں وہ ریاستیںہیں جواپناپوزیشن برقراررکھنے میں ناکام ہورہی ہیں اورانکے حالات خراب ہونے اورزوال پذیرہونے کے امکانات موجودہیں، وہ انتباہ یعنی Warningکی حالت میں ہیں۔ ایسی ریاستوں کی تعداد 86ہیں۔سب سے آخرمیں ایسی ریاستوں کی فہرست ہیں ، جن کے لئے ہمہ وقت خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔

Pakistan
Pakistan

ان میں کل 38ریاستیں شامل ہیں، جن میں پاکستان تیروھویں نمبرپرہے ۔ایسی ریاستیں مسلسل یاتوحالت جنگ میں ہوتی ہیں یاپیہم قدرتی آفات کی لپیٹ میں ہوتی ہیں۔عراق، شام، افغانستان،یمن،صومالیہ ،وسطی افریقہ اورسوڈان جیسے ممالک میں تباہی اوربربادی کی بنیاد ی وجہ وہاں مسلسل جنگ ہے اوروہاں ریاست کے قیام کے لئے حالات سازگارنہیں ہورہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک اس فہرست کاحصہ ہیں۔

دنیا کی ان چند ناکام ترین ریاستوں میں پاکستان کاشمارکیوں ہوتاہے، حالانکہ پاکستان میں نہ تومسلسل جنگ جاری ہے اورنہ ہی ایسی قدرتی آفات یہاں پیش آتی ہیں، جومجموعی طورپر پوری ریاست کو بربادی کی طرف دھکیل دے۔یہاں ایک باقاعدہ جمہوری نظام موجودہے ۔پورے ملک میں براہ نام شفاف انتخابات کے ذریعے حکومتیں بدلتی ہیں ۔ ہرنئی حکومت آنے سے قبل عوام کے ساتھ بلندبانگ دعوے کرتی ہیں ، لیکن یہ دعوے صرف عوام کو بیوقوف بنانے کی حد تک ہوتے ہیںاورعوام ہیں کہ اپنے کمزورحافظہ کی وجہ سے حکومت کے سارے وعدے بھول جاتے ہیں۔

Corruption
Corruption

غلامانہ ذہنیت کی وجہ سے پاکستانی قوم ہمیشہ نااہل اورذہنی اورجسمانی طور پر معذور حکمرانوں کو اپنے اوپر مسلط کردیتی ہے۔جن کی غلط پالیسیوں اوربے انتہا کرپشن کی وجہ سے ہماری معیشت روبہ زوال ہے۔اخلاقی اقدرکانام ونشان تک نہیں ہے۔ ملک کے تمام وسائل پر صرف حکمرانوں کاقبضہ ہے ۔عوام کی زندگی بدسے بدترہوتی جارہی ہے۔بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے عوام کو خودہی جنریٹریاشمسی شیشے لگانے ہوتے ہیں۔تعلیم اورصحت کے لئے حکومت نے صرف نام کی حد تک ادارے قائم کئے ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیم اوربہترصحت کے حصول کے لئے عوام کو اپنے پیسے سے نجی تعلیمی اداروں اورہسپتالوں میں جاناہوتاہے۔نقض امن کی یہ صورتحال ہے کہ دن دیہاڑے ، سربازار انسانوں کابے دریغ قتل عام ہورہاہے اورقاتل اس ملک کی گلی کوچوں میں روپوش ہوتارہتاہے۔ معمولی معمولی باتوں پر مارپیٹ اورقتل وغارت روزکامعمول ہے ، لیکن مجال ہے کہ ریاست کے لمبے ہاتھ کبھی مجرم کے گریباں تک پہنچے۔ جرائم کی اس بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھ کر یوں اندازہ ہوتاہے کہ پوری ریاست انسانیت کامقتل بناہواہے۔چوری ڈکیتی، رہزنی اور لوٹ مارکوئی نئی بات نہیںبلکہ ان تمام جرائم کی سرپرستی میں حکمران ہی ملوث ہوتے ہیں۔بقول حفیظ جالندھری

سرپہ راہی کے ”سربراہی ” میں
کس صفائی سے ہاتھ پھیراہے
کارواں رہبری میں کس کی چلے؟
کون سب سے بڑالٹیراہے؟

پاکستانی عوام بیرونی جنگوں، دہشت گردوں کے حملوں اورخودکش دھماکوں سے اتنے متاثرنہیں ہوئے ہیں ،جس قدر حکمرانوں کی غلط پالیسیوں، کرپشن، اقرباپروری، جان ومال کاعدم تحفظ اور وسائل کے غیرمنصفانہ تقسیم سے ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے عوام کی اکثریت حکومت اورریاست کے مخالف ہیں۔ریاست کے تمام ادارے اپنے فرائض اورذمہ داریاں احسن طریقے سرانجام نہیں دے رہے، عوام کو بنیادی سہولت دستیاب نہ ہیں،مذہب کی بنیادپر نفرتیںاورفرقہ واریت عروج پرہے۔سکیورٹی فورسز پر پراسرارطورپر حملے ہورہے ہیں۔ دہشت گردی کابازارگرم ہے اورحکمران اپنے ذاتی مفادات کی خاطرریاست کودائو پر لگارہے ہیں جبکہ عوام کی جان ومال کی کوئی حفاظت نہیں ہے۔ یہ تمام عوامل ریاست کی ناکامی کے لئے سامان فراہم کررہے ہیں۔پوری قوم اپنی آنکھوں سے اپنی ریاست کی تباہی کے مناظردیکھ رہی ہے اور اندرکی بے حسی بدستورقائم ہے۔ کاش ہم ایک لمحے کے لئے اس امرکی طرف توجہ دیں اوراپنی ریاست کو بربادی اورتباہی سے بچانے کے لئے خودہی فیصلہ کرے، کیونکہ ریاست کامستقبل ہم سے ہی وابستہ ہے۔

MP Khan
MP Khan

تحریر: ایم پی خان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post ضرب عضب کے سبب 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے’
Next Post رائل پام کلب سیل کرنے پر وزیر ریلوے اور سیکرٹری ریلوے سے وضاحت طلب

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.