yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ورلڈ کپ فائنل اور آخری خواہش

Yes 2 Webmaster March 30, 2015 1 min read
Martin Crowe
Share this:
  Martin Crowe
Martin Crowe

تحریر: سید انور محمود
ذرا تصور کریں اُس شخص کا جو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو اورجسکو اس بات کا یقین ہو کہ وہ بہت جلد اس دنیا سے چلا جایگا، اگر اسکی آخری خواہش پوری ہوجائے تو اپنی خواہش کی تکمیل کے بعد وہ شاید باقی زندگی چاہے وہ ایک لمحے کی ہی کیوں نہ ہو بہت خوشی سے گذارکر اس دنیا سے جائے گا لیکن بدقسمتی سے اگر ایسا نہ ہوسکے تو یقینا وہ اپنی باقی کی زندگی بہت ہی مایوسی میں گذارئے گا۔ 29 مارچ 2015ء کو کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ایسا ہی ہوا جب آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ کرکٹ کا ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔ میلبورن فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو نے اپنے ساتھیوں کو جذباتی پیغام بھیجا تھا جس میں مارٹن کرو کا کہنا تھا کہ میں کینسر کی بیماری سے لڑرہا ہوں ہوسکتا ہے کہ یہ میری زندگی کا آخری ورلڈ کپ ہو اس لئے میں اپنی ٹیم کو چیمپئن دیکھنا چاہتا ہوں۔

مارٹن کرو کینسر کے موذی مرض لیمفوما میں مبتلا ہیں۔ دو سال قبل مارٹن کرو کو لیمفوفا کینسر میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا۔علاج کے بعد ان کا مرض دب گیا تھا لیکن گزشتہ ستمبر وہ ایک بار نمودار ہوگیا اور اب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انھیں بتایا ہے کہ انھیں جو مرض لاحق ہے اس کے صرف پانچ فیصد مریض ایک سال کے عرصے تک زندہ رہ پاتے ہیں۔ مارٹن کرو اپنی بیماری سے بچنے کے لئے کیمو تھراپی بھی نہیں کرارہے ہیں۔ وہ فائنل دیکھنے کے لئے خاص طور پر کرائسٹ چرچ سے میلبورن آئے تھے۔ مارٹن کرو نے ایک کرکٹ ویب سایٹ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میری آگے کی قیمتی زندگی شاید مجھے کوئی اور میچ دیکھنے اور لطف اندوز ہونے کی عیاشی کا موقع فراہم نہ کرے۔

نیوزی لینڈ کی موجودہ ٹیم میں دو ایسے کھلاڑی بھی ہیں جن کی کامیابی میں مارٹن کرو کا بھی ہاتھ ہے۔ مارٹن گپٹل اور راس ٹیلر وہ کھلاڑی ہیں جن پر مارٹن کرو نے بہت محنت کی ہے۔ یہ وہی مارٹن گپٹل ہیں جنہوں نے 2015ء کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابل فراموش ناٹ آؤٹ ڈبل سنچری سکور کی تھی۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے فائنل سے پہلے مارٹن کرو کا کہنا تھا کہ ’ان دو بیٹوں جنہیں میں نے پیدا نہیں کیا، راس ٹیلر اور مارٹن گپٹل کو سیاہ کٹ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میدان میں اترنے کا عمل دیکھنا میرے لیے بہت اطمینان کا باعث ہو گا۔میں سارا دن اپنے آنسوؤں کو روکے رکھوں گا۔ میری حالت نروس والدین کی طرح کی ہو گی۔ مارٹن کرو نیوزی لینڈ کے دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں اور انھوں نے 45 کی اوسط سے 5444 رنز بنائے۔ مارٹن کرو نے 1992ء ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کی تھی اور ان کی ٹیم سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔ مارٹن کرو نے ہمسٹرنگ ہونے کے باوجود نوے رنز سکور کیے تھے۔ مارٹن کرو نے خود ورلڈ کپ کے اکیس میچوں میں 55 کی اوسط سے 880 رنز سکور کیے۔

کرکٹ کے گیارویں ورلڈ کپ 2015ءکے مشترکہ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہی عالمی اعزاز کےلیے آمنے سامنے آئے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نےاپنے تمام آٹھ میچز ہوم گراؤنڈ میں کھیلے اور تمام آٹھ میچز جیت کر اس عالمی کپ کی واحد ناقابل شکست ٹیم تھی لیکن کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ کرکٹ کا عالمی کپ جیت لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ اس سے قبل اس نے عالمی مقابلے کے چھ سیمی فائنل کھیلے لیکن ہر بار اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فائنل میں نیوزی لینڈ نے184رنز کا آسان ہدف دیا جو آسٹریلیا نے صرف3 وکٹیں گنواکر حاصل کر لیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی اپنے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر فائنل کھیلے، کالی پٹی باندھنے کی وجہ کوئی احتجاج نہیں بلکہ گذشتہ سال سر میں گیند لگنے سے فوت ہونے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی یاد میں باندھی گیں تھیں، لیکن افسوسں مارٹن کرو کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی، کیوی ٹیم اپنے عظیم کھلاڑی کو خوشیاں نہ دی سکی۔آیئے دعا کریں کہ مارٹن کرو کی بقیہ زندگی بغیر کسی تکلیف کے آرام اور سکون سے گذر جائے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Nawaz Shrif And Khursheed Shah
Previous Post خورشید شاہ کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مبارکباد
Next Post سچ نجات دیتا اور جھوٹ ہلاک کرتا ہے
Hazrat Muhammad PBUH

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.