yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دنیا کا وہ ملک جہاں ہونے والی آتشزدگی کے لیے جی سیون کے اجلاس میں 20 ملین ڈالرز کی امداد دینے پر اتفاق ہو گیا

MH Kazmi August 29, 2019 1 min read
World countries agree to donate $ 20 million to GCune's meeting for upcoming fire
Share this:

World countries agree to donate $ 20 million to GCune's meeting for upcoming fire

پیرس (ویب ڈیسک )ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کے پیرس میں ہونےوالے سربراہ اجلاس میں عالمی رہنمائوں کا برازیل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے 20ملین ڈالرز کی ہنگامی امداد پر اتفاق ہو گیا۔ ٹرمپ سے اختلافات پر اجلاس کوئی اعلامیہ جاری کیے بغیر ہی ختم ہو گیا ،اجلاس میں خارجہ امور اور تحفظ ماحول جیسے موضوعات پر مشاورت ، برازیلین صدر نے امداد کے فیصلے کو ملکی خودمختاری پر حملہ قرار دیدیا ،فرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق عالمی رہنمائوں نے ایمیزون میں لگی آگ کیلئے ہنگامی امداد کی ضرورت اس لیے محسوس کی کیونکہ برازیل کے پاس آگ پر قابو پانے کیلئے فندز نہیں ،ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کا اجلاس خارجہ امور اور تحفظ ماحول جیسے موضوعات پر مشاورت کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا، جنوبی فرانس میں ہوئے اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلاف رائے کی وجہ سے کوئی اختتامی اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔برازیل نے ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ‘جی سیون’ ممالک کی امداد کی پیشکش مسترد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کے چیف آف اسٹاف اونیکس لورینزونی نے ‘جی ون’ نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ ‘ہم اس پیشکش کو سراہتے ہیں لیکن یہ وسائل شاید یورپ میں دوبارہ جنگلات اُگانے کے لیے زیادہ ضروری ہیں۔’اونیکس لورینزونی نے یہ بات فرانس میں جی سیون اجلاس میں ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 2 کروڑ ڈالر کی امداد کی پیشکش کے حوالے سے کی۔انہوں نے فرانس میں اپریل میں 800 سالہ قدیم نوٹرے ڈیم گرجا گھر میں آتشزدگی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایمانوئل میکرون گرجا گھر میں نظر آنے والی آگ پر قابو نہیں پاسکتے جو دنیا کا انمول ورثہ ہے، تو وہ اس پیشکش سے ہمارے ملک کو کیا سبق سکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں بعد ازاں صدارتی دفتر سے اونیکس لورینزونی کے بیان کی تصدیق کی گئی۔ یاد رہے کہ برازیل کے ماحولیات کے وزیر ریکارڈو سیلز نے صحافیوں سے گفتگو میں جی سیون ممالک کی امداد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا تھا۔تاہم صدر جیئر بولسونارو اور ان کے وزرا کے درمیان ملاقات کے بعد برازیل کی حکومت کا تبدیل ہو گیا۔اونیکس لورینزونی کا کہنا تھا کہ ‘برازیل ایک جمہوری اور آزاد ملک ہے جس کا کبھی نوآبادیاتی اور سامراجی طرز عمل نہیں رہا، جو کہ فرانسیسی صدر کا مقصد ہے۔’واضح رہے کہ فرانس اور برازیل کے درمیان کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا تھا جب ایمانوئل میکرون نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ بین الاقوامی بحران بن گیا ہے جس پر جی سیون اجلاس میں ترجیحی بنیاد پر غور کرنا چاہیے۔جیئر بولسونارو نے فرانسیسی صدر کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ان کی ذہنیت نوآبادیاتی ہے۔’واضح رہے کہ زمین کی 20 فیصد آکسیجن صرف ایمیزون کے جنگلات میں موجود درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان جنگلات میں لگی آگ پوری دنیا کے لیے پریشانی کا باعث ہے ایمیزون کے جنگلات میں لگی بے قابو آگ بھی سیاست کی نظر ہونے لگی۔ برازیل نے ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جی سیون ممالک کی 22 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی۔تفصیلات کے مطابق دنیا کو 20 فیصد آکسیجن فراہم کرنے والے سب سے بڑے جنگل ایمیزون میں لگی خوفناک آگ سیاست کی بھینٹ چڑھنےلگی۔ برازیل نے ایمیزون فاریسٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جی سیون ممالک کی 22 ملین ڈالر امداد کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔واضح رہے کہ جی سیون ممالک کے اجلاس کے اختتام پر فرانسیسی صدر نے 22 ملین ڈالر امداد کے ساتھ فرانس کی جانب سے فوجی معاونت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ برازیل کے صدر بولسونارو نے الزام لگایا ہے کہ فرانس برازیل سے ایک کالونی کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ کے لیے متعدد ٹرینڈز جیسے ActForTheAmazon# اور PrayforAmazon# بھی سامنے آئے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Who and what has made Fayyaz-ul-Hassan Chauhan the biggest obstacle to becoming Punjab again? The story inside came out
Previous Post فیاض الحسن چوہان کے دوبارہ وزیراطلاعات پنجاب بننے میں سب سے بڑی رکاوٹ کون اور کس وجہ سے بنا ہوا ہے ؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی
Next Post امریکہ کی سختیاں لیکن اسرائیل ،ایران پر مہربان ۔۔۔ کیا بڑی سہولت دے دی؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے
America's hardships but compassion on Israel, Iran ... What made a great deal? Knowing you will not believe

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.