yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پی ایس ایل 3 سے قبل کرپشن کیسز کی گرد آلود فائل بند کرنے پر کام تیز

Web Editor February 1, 2018 1 min read
Work fast on closing the dusty file of corruption cases before PSL 3
Share this:

لاہور:  پی ایس ایل 3 نزدیک آگئی تاہم ایسے میں پی سی بی نے بھی کرپشن کیسز کی گرد آلود فائل جلد بند کرنے پر کام تیز کردیا ہے۔

Work fast on closing the dusty file of corruption cases before PSL 3گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ 2کے آغاز میں ہی سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے آئے، ناصر جمشید کو سہولت کاری کا ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔

جسٹس(ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں کام کرنے والے اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے شرجیل خان کو ڈھائی سال معطل سمیت 5سال پابندی کی سزا سنائی، اپیل میں پی سی بی نے کم سزا جبکہ اوپنر نے پابندی کو چیلنج کیا تھا لیکن ایڈجوڈیکیٹر جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر نے دونوں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹریبیونل کا فیصلہ برقرار رکھا، خالد لطیف پر ٹریبیونل نے 5 سالہ پابندی کے ساتھ 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، پی سی بی نے کم سزا کیخلاف اپنی اپیل واپس لے لی جبکہ اوپنر نے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر ایڈجوڈیکٹر نے 8 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بدھ کو سنا دیا گیا۔

خالد لطیف پر پابندی کی سزا برقرار رکھی گئی جبکہ تھوڑی رعایت برتتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ ختم کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی کیس میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کو تحقیقات میں عدم تعاون پر ٹریبیونل نے ایک سال پابندی کی سزا سنائی تھی، بکی کے رابطے کی اطلاع نہ کرنے پر محمد عرفان 6 ماہ کیلیے معطل ہوئے تھے، طویل قامت پیسرکی سزا پوری ہوچکی اور انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میچز میں حصہ بھی لیا،وہ پی ایس ایل میں بھی شریک ہونگے، شاہ زیب حسن کا کیس ٹریبیونل میں چل رہا تھا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران پی سی بی نے حتمی تحریری دلائل جمع کرا دیے جبکہ شاہ زیب حسن نے 6فروری تک مہلت مانگی ہے۔ اس کارروائی کے بعد ٹریبیونل نے اوپنر کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو قوائد کے مطابق 30دن میں سنایا جائے گا، پی سی بی نے دیگر کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسانے کا الزام بھی ثابت ہونے پر شاہ زیب حسن کو سخت سزا دینے کی درخواست کردی ہے، تیزی سے اسپاٹ فکسرز کے کیسز نبٹائے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ایس ایل تھری سے قبل پی سی بی گذشتہ ایونٹ کی تنازعات ختم  کرتے ہوئے عبرت کی کہانیوں کے ساتھ نئی شروعات کرنے کا خواہاں ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بورڈکے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف پر عائد کردہ تمام الزامات درست ثابت ہوئے ہیں، اوپنر نہ صرف بک میکر سے 2 بار ملے بلکہ دوسری مرتبہ جاتے ہوئے ساتھی کرکٹر شرجیل خان کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے،یہ شواہد جرم ثابت کرنے کیلیے کافی ہیں۔

تفضل رضوی نے کہا کہ کسی کو سزا دلانے پر پی سی بی کو خوشی نہیں ہوتی لیکن قانون سے کوئی بالاتر نہیں،کرپٹ کرکٹرز سے چھٹکارا پانا ضروری ہے،امید ہے کہ دیگر کھلاڑی اس سے سبق سیکھیں گے،اگر کوئی ایسا سوچ بھی رہا ہے تو خیال جھٹک دے،اگر کسی سے کوئی بکی رابطہ کرے تو اس کو بلاتاخیر متعلقہ حکام کو رپورٹ کرنا چاہیے۔

دوسری جانب جرمانہ ختم کیے جانے کے حوالے سے عام تاثر یہی ہے کہ پابندی کی سزا مکمل ہونے تک خالد لطیف 36سال کے ہوچکے ہونگے،اس وقت ان کیلیے کرکٹ کیریئر کا احیا ممکن نظر نہیں آتا۔

تفضل رضوی نے اس حوالے سے سوال پر کہا کہ 5سالہ پابندی کے فیصلے سے بظاہر ان کا کیریئر ختم ہوتا دکھائی دیتا ہے، وہ اس پوزیشن میں نہیں ہونگے کہ جرمانے کی رقم ادا کرسکیں۔یاد رہے کہ خالد لطیف کے وکیل بدرعالم ایٖڈجوڈیکیٹر کا فیصلہ سننے کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں موجود نہیں تھے، ماضی میں وہ پی سی بی پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹریبونل کی سماعتوں میں پیش ہونے سے گریز کرتے رہے ہیں،انھوں نے ٹریبیونل کی کارروائی رکوانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اور پھر اپیل بھی کی لیکن دونوں مسترد ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تفصیلی فیصلے کی کاپی ملنے پر خالد لطیف نے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس سے قبل شرجیل خان بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرچکے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistani groom arrives in his marriage in Undertaker style, video viral
Previous Post پاکستانی دولہا کی اپنی شادی میں انڈر ٹیکر کے انداز میں آمد، ویڈیو وائرل
Next Post بھارت سے شکست پر پاکستانی جونیئر کھلاڑی مایوسی میں ڈوب گئے
Pakistani Junior players sank in despair after defeat from India

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.