yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

لفظ اللہ اکبر کی توہین کیوں؟

Yes 1 Webmaster February 23, 2015 1 min read
Allahu Akbar
Share this:
Allahu Akbar
Allahu Akbar

تحریر: ڈاکٹر احسن باری
مسلمانوں،ان کے پاک وطن کے دشمنوں ، سامراج کے پروردہ ڈکٹیٹروں ،فوجی آمروں سبھی کا حشراس غیبی اصل زمین وآسمان کی مالک طاقت نے دردناک ، عبرتناک اور شرمناک کیا ہے پاکستان کو توڑنے والوں کا انجام تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ بنگلہ بدھو مجیب کی لاش صدارتی محل کی سیڑھیوں پرالٹی پڑی بدبودیتی رہی ۔اندرا گاندھی کو اس کے اپنے محافظوں نے گولیوںسے چھلنی کر ڈالااورخود بھٹو نے بغیر میرٹ کے جس جنرل ضیاء الحق کوترقی دی تھی اسی کے دور میں عدالتی فیصلہ کے بعدلاڑکانہ کی زمین اس کا مقدر ٹھہری ،حتیٰ کہ بیوی بچے انکا منہ تک بھی نہ دیکھ سکے اور رات ہی کے اندھیرے میںڈکٹیٹر کے کارندوں نے ہی انہیں دفنا ڈالا۔گو اس سارے عمل پر سوالیہ نشان اور اختلاف موجود ہے مگرمشیعت ایزدی کے حکم کے بغیر توپتہ تک بھی نہیں ہل سکتا تھا۔پھر ہم اس پر تنقید کرنے والے کون ہوتے ہیں ؟ اور اب مرکز کی ن لیگ ،سرحد کی پی ٹی آئی اور سندھ کی پی پی پی غرضیکہ سبھی حکمران ٹولے”اللہ اکبر “کے لفظ کی چاکنگ کودیواروں و بورڈوں سے مٹا ڈالنے، اس پر سفیدی یا رنگ پھیر دینے اوراس طرح سے اس لفظ کی توہین کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔صوبوںکے چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اورآئی جی حکمرانوں کے حکم کے آگے سر جھکائے عمل درآمد کرنے کے اپنے احکامات صادر کرچکے ہیں۔

مسلمانوں کا ایمان ہے کہ خدا کی غیرت وحمیت ضرور جوش مارے گی اور ان سبھی منفی کرداروں یعنی اللہ اکبر کو مٹانے کا حکم دینے،عمل کرنے والوں کا جو حشر ہو گاوہ دنیادیکھے گی ہی نہیں بلکہ رہتی دنیا تک آنے والی تمام نسلوں کوتاقیامت تک یاد بھی رہے گا۔حکمرانو! ڈرو اللہ کی غیبی طاقت سے کہ اللہ اکبر کے صرف لفظ کو مٹانے پر وہ عزوجل اور غفور ورحیم کی طاقت تمہیں تہس نہس کرنے پر مکمل قادر ہے کہ وہی قادر مطلق ہے۔حکمرانو!آپ جو خود خدا کی زمین پراپنی خدائی قائم کیے بیٹھے ہواورالٹ پلٹ احکامات جاری کرکے اللہ کی کبریائی کے اصل لفظ اللہ اکبر کو ہی مٹانے کے غیر اسلامی فعل کا حکم دے بیٹھے ہو۔آپ کے یہی عمل اس کی خدائی کی ہمسری کے مترادف ہیں دنیا ضرور دیکھے گی کہ فرعون ، نمرود ، شداد جیسے خود کوخدا کہلانے اور زمین پراپنے غیر اسلامی احکامات کا سکہ چلانے والوں کی طرح مو جودہ حکمرانوں کا کیا حشر ہو گا؟اب بھی وقت ہے کہ غلط احکامات واپس لے کردوبارہ فوراً مٹانے والوں کو کہہ ڈالوکہ ویسے ہی جہاں جہاں سے اللہ اکبر کے لفظ کو مٹا یا ہے اسے لکھ ڈالوکہ خدا رحیم بھی ہے اور کریم بھی ہے جبکہ جبارو قہاربھی ہے وہ آپ کو معاف کر ڈالے۔

وگرنہ جس واضح غیر اسلامی و غیر شرعی جرم کا ارتکاب تم کر بیٹھے ہواس کی معافی کسی صورت میںبھی نہ ہے کہ آپ اسلام کے بنیادی عقیدے کے منکر ہوچکے ہواور خود کو قعرِمذلت میں گرا بیٹھے ہو۔اللہ کی کبریائی کی تحریک کو آپ روک نہیں سکتے کہ یہ ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے اور آپ چلے ہیں نئے عقیدے کے مو جد بننے کہ لفظ اللہ اکبر پر سفیدیاں اور رنگ لگا کر اسے مٹا دو غالباً حکمرانوں کواللہ اکبر کے متبرک اورپاک لفظ میں بھی کوئی دہشتگردی اور فرقہ واریت نظر آتی ہے۔ مرکز اور صوبوں کے حکمرانو!آپ کفر ہی نہیں بلکہ ارتداد کے عمل کے مرتکب ہورہے ہوتھوڑا لکھے کو بہت سمجھوورنہ مجھے ڈر ہے کہ کوئی سر پھر اگناہ گا ر مسلمان حکم دینے والوں اور اس پر عمل در آمد کرنے والوں کا بھی وہی حشر نہ کر ڈالے جو گورنر سلمان تاثیر کا ہوا تھا! روز قیامت کی پکڑ بہت سخت ہے ۔تم اللہ اکبر کو مٹانے اوراس طرح خدا کے احکامات کی خلاف ورزی پر تلے بیٹھے ہوجبکہ اس کے مقابلے میں آپ کی صدارتیں،وزارتیںہیچ ہی نہیںبلکہ پرِکاہ کی حیثیت بھی نہیں رکھتیں۔ اللہ اکبر کی کبریائی کی تحریک کومٹانے والے خو دمٹ کر رہیں گے اور باقی رہے صرف نام خدا کا !کہ وہی سب سے بڑا ہے۔ اللہ اکبر، اللہ اکبرکو ہم روزانہ پانچوں نمازوں کی اذانوں میں دو درجن سے زائد مرتبہ سنتے ہیں اور سینکڑوں مرتبہ نمازوں کی ادائیگی کے دوران پڑھتے ہیں۔

حکمرانو! آپ نے تو اللہ اکبر کو فرقہ واریت کا لفظ سمجھتے ہوئے بورڈوں اور دیواروں سے مٹانے کا حکم دے ڈالا، کیا آپ کی پیدائش پر آپ کے کان میں اذان نہیں دی گئی تھی ؟ کیا اس میں اللہ اکبر کے الفاظ نہیں تھے؟ ضرور تھے مگر آپ سامراج کی تابعداری اور غلامی میں ایسے مدہوش ہو چکے ہیں کہ آپ کو صحیح اور غلط کی پہچان تک بھی نہیں رہی غیرت ایمانی کا ثبوت دیں اگر ایمان کی ذرہ برابربھی رمک آپ کے اندر موجود ہے وگرنہ اپنے حشر نشر کے لیے خدائے عزوجل کے اصل حکم کا انتظار کرو بیرونی آقائوں کے حکم پر کان نہ دھرو! لفظ اللہ اکبر فرقہ واریت نہیں ہے تمام بڑے مسالک کے علمبردار ان شیعہ ،سنی ، دیوبندی ، ابریلوی اور اہلحدیث وغیرہ سبھی اللہ اکبر ضرور ہی کہتے ہیں

اور پاک فوج سمیت سبھی نعروں میں بھی اللہ اکبر کہتے ہوئے نہیں تھکتے۔مرکز وصوبوں کے حکمرانو! تمہیں مس گائیڈ کیا گیا ہے یا کوئی سامراجیوں ، یہود ونصاریٰ کا ایجنٹ یا قادیانی لابی آپ کو لفظ اللہ اکبر کو مٹانے پر مجبور کر رہی ہے اے شریف برادران،عمران خان اور زرداری آپ تو اپنے آپ کو مسلمان کہتے نہیں تھکتے تو پھر ایسے احکامات جہاں سے بھی مل رہے ہیں ان کے منہ پر دے مارو، غیرت ایمانی کا ثبوت دو اور انہیں بتادو کہ یہ تو ہمارے توحید اور عقیدہ کی بنیادہے اور پھر بھی حکمرانو !اگر تم باز نہ آئے تو پھر ان تینوں بڑی مقتدر پارٹیوں ن لیگ ، پی ٹی آئی ،اور زرداری کی پی پی پی کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا پھر نہ رہے گا بانس نہ بجے کی بانسری۔

اللہ کا پاک نام اللہ اکبرکی تحریک یعنی اللہ کی کبریائی کی تحریک اور اللہ کی حکومت جو کہ ہمیشہ سے قائم و دائم ہے اور تاقیامت رہے گی یو م آخرت والے دن بھی میدان حشر میں سبھی کا حساب ہو گاتو خدا تعالیٰ پو چھیں گے کہ آپ نے میری اللہ اکبر کی تحریک یعنی میری کبریائی، بڑائی اور حاکمیت کوقائم کرنے کے لیے کیا کیا او ر کتنا وقت دیا ؟آپ نے میری ہی بنائی ہوئی زمین پرمیری ہی حکمرانی قائم کرنے،تمام غلیظ ، پلید ، بدبودار، سود خور ، سرمایہ پرست افراد سے حکمرانی و اقتدار کی باگیں چھین کرمیرے احکامات کے مطابق اورباکردار افرادوخدا ترس لو گوں کومقتدر بنانے کے لیے کتنی جدوجہد کی ؟اور ہم نے آج تک اس طرح اللہ تعالیٰ کے نام کے کلمہ اللہ اکبرکو ہر طرف بلند کرکے بالآخربلٹ نہیں بلکہ بیلٹ کے ذریعے ملک کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں کیا کردار اداکیا ؟تاکہ سودی کافرانہ معیشت گہری دفن ہو جائے اور اسلام کے خالص معاشی نظام پرعمل پیرا ہو کرغربت و افلاس ختم ہو جائے۔

Dr Ahsan Bari
Dr Ahsan Bari

تحریر: ڈاکٹر احسن باری
0300–0315–0321–0333–0345–6986900

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pervaiz Rashid
Previous Post ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے 5 مارچ سے پہلے قانون سازی ہوگی : پرویزرشید
Next Post پاکستان داعش کی ممکنہ سرگرمیوں سے غافل نہیں، سیکریٹری خارجہ
Aizaz Ch

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.