yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایک تھا لکڑہارا۔۔۔۔۔۔۔۔

F A Farooqi April 19, 2016 1 min read
Woodcutter
Share this:
Woodcutter
Woodcutter

تحریر : رشید احمد نعیم
ایک تھالکڑ ہارا ۔جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر بڑی مشکل سے اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ایک دن لکڑیاں کاٹتے کاٹتے سوچنے لگا کہ زندگی اس ڈھب سے کیسے گزرے گیاچانک اسے ”لکڑہارے کی دیانت داری”والی کہانی یاد آئی جوبچپن سے اس نے اپنے دادا سے سنی تھی۔ٹھیک طریقے سے یاد نہ تھی ذہن پر زور دیا تو کچھ کچھ یاد آنے لگی۔اس کہانی میں چونکہ دریا کا ہونا ضروری تھا اس لیے دریا کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا۔۔پوچھنے پر پتہ چلا کہ جنگل سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر دریا ہے

دوسرے دن علی الصبح دریا پر کلہاڑا ڈبونے کا منصوبہ بنایا۔بیوی کوہم راز بنا لیااور کہا کہ کسی سنار سے بات کر رکھنا جو اچھے اور نقد دام دے سکے کم از کم اتنے کہ گلبرگ میں جا کر کوٹھی بنا سکیں۔اگلے دن صبح سویرے دریا پر خوشی خوشی پہنچا اور پہنچتے ہی چھپاک سے کلہاڑا دریا میں گرا دیا اور لگا زور زور سے رونے۔کن اکھیوں سے ادھر ادھر دیکھ لیتا کہ فرشتہ آکر واپس نہ چلا جائے۔

تھوڑی دیر بعد کسی نے کندھے پر ہاتھ رکھا بہت خوش ہوا ،مڑ کر دیکھا تو ایک فرشتہ پولیس کی وردی زیب تن کیے کھڑا تھا۔حیرت ہوئی کہ فرشتے کیونکر پولیس کی وردی پہننے لگے۔بہر حال یہ نظامِِ قدرت تھا جس میں دخل اندازی کا اسے کوئی حق نہ تھا ۔وردی پوش فرشتے نے پوچھا اس وقت دریا کے کنارے کھڑا کیوں رو رہا ہے۔

Angel
Angel

بتایا کہ غریب لکڑہارا ہوں ،لکڑیاں کاٹ کر بیوی بچوں کو پالتا ہوں۔آج یہاں اس جگہ لکڑیاں کاٹنے لگا تھا کہ کلہاڑا دریا میں گرگیایہی واحد ذریعہ آمدن تھا اب میں کیا کروں گا یہ بتا کر زور زور سے رونے لگا۔ وردی پوش فرشتے نے کہا”ابے تیرا دماغ تو نہیں چل گیایہاں کون سا درخت ہے جس سے لکڑیاں کاٹ رہے تھے، یہاں تو دور دور تک کوئی درخت نہیںمجھے تو تم مشکوک آدمی لگ رہے ہو۔

آج کل یہاں بہت ڈکیتیاں ہورہی ہیں۔تم کوئی ڈکیت تو نہیں ہو؟ چلو میرے ساتھ پولیس چوکی”لکڑ ہارے کو احساس ہوا کہ وہ کہانی کے غلط پلاٹ کے ساتھ غلط جگہ پھنس گیا ہے۔بہت کوشش کی اپنی صفائی دینے کی مگر فرشتہ اسے جکڑ کر پولیس چوکی لے گیا۔وہاں اور فرشتے بھی موجود تھے انھوں نے خوب دھلائی کی۔

کہانی کا درست نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کہانی کے درست کوائف ،محلِ وقوع،پلاٹ اور بالخصوص کرداروں کا صحیح علم ہونا ضروری ہے۔کیونکہ کہانی کے درست کوائف، محلِ وقوع،پلاٹ،مناسب وقت اور کرداروں کے صحیح علم کے بغیر جوکوئی کام بھی کیا جائے اس کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔

Rasheed Ahmad Naeem
Rasheed Ahmad Naeem

تحریر : رشید احمد نعیم
0301-4033622
rasheed03014033622@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post سپریم کورٹ کا نوشہرو فیروز میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم
Next Post لاہور :لیڈی ایچی سن ہسپتال میں نومولود کو چوہے نے کاٹ لیا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.