yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

عورت کے حقوق کا اصل محافظ اسلام یا یورپ کے پرستار

Yes 1 Webmaster March 7, 2016March 7, 2016 1 min read
Women
Share this:
Women
Women

تحریر : رشید احمد نعیم
اگر آپ اسلام کا مطالعہ اس جہت سے کریں کہ اسلام سے پہلے عورت کا کیا مقام تھا اور اسلام نے اُسے کیا مقام دیا تو آپ بے ساختہ بول اُٹھیں گے کہ عورت تحت الشریٰ تھی اسلام نے فوق الثریا بنا دیا، وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھی اسلام نے اُسے زندگی عطا کی۔وہ زیبِ میخانہ تھی اسلام نے اُسے زینتِ کاشانہ بنا دیا۔وہ پامال تھی اسلام نے اُسے با کمال بنا دیا۔ وہ برباد تھی ،ناشاد تھی۔ اسلام نے اُسے شاد کیا ،آبا د کیا۔ اُس کا مقام صرف مرد کے دل کو لُبھانا تھا اسلام نے اُس کے ذُمے گھر کا سجانا لگا دیا۔ اگر اسلام عورت کو یہ مقام نہ دیتا تو کوئی باپ بیٹی کی پیدائش پر سر اُٹھا کر نہ چل سکتا۔

اگر اسلام عورت کو مقام نہ دیتا تو وہ ہمیشہ کی طرح بتوں اور دیوتائو ں کی بھینٹ چڑھتی رہتی۔ اگر اسلام عورت کو عزت نہ دیتا تو بیٹی کی تربیت جنت کی ضمانت نہ ہوتی۔ ماں کی خدمت جنت کا پروانہ نہ ہوتی۔ افسوس کہ آج کے خودساختہ تعلیم یافتہ طبقہ کی طرف سے یہ بات تواتر سے آ رہی ہے کہ عورت ہمارے معاشرے کا مظلوم ترین طبقہ ہے،اس کے حقوق پامال ہو رہے ہیں ،اس کا استحصال ہو رہا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بات بھی کہی جا رہی ہے کہ یورپ نے عورت کو آزادی دی ہے اُس کو حقوق دیئے ہیں۔

اُس کو مرد کے برابر لا کھڑا کیا ہے جس کی بدولت عورت خوب ترقی کر رہی ہے۔جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ دنیا میں کسی مذہب اور قانون میں، کسی تمدن اور سوسائٹی میں عورت کو وہ مقام اور مرتبہ نہیں دیا گیا جو مقام اور مرتبہ عورت کو اسلام میں دیا گیا ہے۔غیر اسلامی تہذ یبوں میں عورت کی حق تلفی ہوتی رہی۔ اُس کے ساتھ نا انصافی ہوتی رہی۔ اُسے منحوس اور کمتر سمجھا گیا۔اُسے شیطان کی ایجنٹ اور شروفساد کی جڑ ثابت کیا گیا۔

کسی دانشور نے کیا خوب کہا ہے کہ ” یہ بد نما داغ انسان کی پیشانی سے کبھی دھویا نہیں جا سکے گا کہ زما نہِ جہالیت میں مرد نے اُسی گود کو بے عظمت و بے قیمت کیا جس گود میں پرورش پا کر آدمی بنا ۔”یونا نیوں نے عورت کو شیطان کی بیٹی اور نجاست کا مجسمہ قرار دیا تو رومیوں نے جا نورکا درجہ دیاجبکہ اہلِ عرب میں زمانہِ جہالیت میں لڑکیوں کو زندہ در گور کیا جاتا تھا عورت کی خریدوفروخت کی جاتی تھی ہندو عورت کی جداگانہ حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے تھے اور عیسائیوں کے ہاں عورت کی کیا قدروقیمت تھی اس کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ” ٥٨٢ء میں کلیسا کی ایک مجلس نے فتویٰ دیا تھا کہ عورتیں روح نہیں رکھتیں” جبکہ محسنِ انسانیت حضرت محمدۖ نے عورت کو ذلت و پستی کی گہرائیوں سے اُٹھایا اور اُسے عظمت و رفعت کے بلند مقام پر فائز کر دیا۔

Violence against Women
Violence against Women

تعجب ہے اُن پر جو اسلام کو عورتوں کے حقوق کا غاصب قرار دیتے ہیں۔کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ اسلام کے علاوہ کونسا دوسرا مذہب ہے جس نے اچھی بیوی کو نصف ایمان قرار دیا ہو؟؟؟ جس نے بیوائوں کو عزت کی مسند پہ بٹھایا ہو؟؟ جس نے عورت کے حُسن وجمال کو نہیں اُس کے عورت ہونے کو قابلِ احترام ٹھہرایا ہو ؟؟؟عورت کو ماں،بیٹی،بہن اور بیوی کی حیثیت سے جو عظمت ،جو محبت ،جو مقام اور احترام اسلام نے دیا ہے وہ دنیا کے کسی قدیم قانون ،مذہب یا تہذیب نے نہیں دیا۔ارشادِ خدا وندی ہے”اور تیرے رب نے حکم دیا ہے کہ بجز اس کے کسی کی عبادت مت کرو اور تم ماں باپ سے حُسنِ سلوک سے پیش آیا کرو، اگر تیرے پاس اُن میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جا ئیں تو اُن کو کبھی اُف تک بھی مت کہنا اور اُن کو نہ جھڑکنا اور اُن سے خوب ادب سے پیش آنا ،اوراُن کے سامنے شفقت سے انکساری کے ساتھ جھکے رہنا اور یوں دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار ان د ونوں پر رحمت فرمائیے جیسا انھوں نے مجھ کو بچپن میں پالا اور پرورش کیا” کوئی بتا سکتا ہے کہ اسلام کے علاوہ وہ کون سا قانون وہ، کون سا مذہب ، و ہ کون سا صحیفہ ِ اخلاق ہے جس میں والدین کو اُف تک کہنے کی اجازت نہ ہو ؟؟؟ ارشادِ نبویۖ ہے ”جنت ما ں کے قدموں تلے ہے۔

دوسری جگہ ارشاد ہوتا ہے کہ ” تم پر اپنی مائوں کی نا فرمانی اور حق تلفی حرام کر دی ہے ” والدین کی عظمت و فضیلت کا یہ خوبصورت حکم صرف اسلام میں ہی ہے اسلام نے بیٹی کی حیثیت سے بھی عورت کو نمایاں مقام دیا ہے۔بیٹی کو رحمت قرار دیا گیا ۔بیوی کو نصف ایمان اور وراثت میں حق دار بنا دیا گیا۔

اگر آج کے مسلمان اپنی حماقت اور جہالت کی وجہ سے عورتوں پہ ظلم کرتے ہیں یا اپنی بیویوں سے غلط برتا ئو کرتے ہیں تو ان احمقوں اور جا ہلوں کی وجہ سے اسلام کو مورد الزام نہیں ٹھہرا یا جا سکتا اسلام عورت کو تجارت و ملازمت کی اجازت دیتا ہے نبی اکرمۖ نے جس عظیم خاتون کو پہلا شرف ِ زوجیت بخشا وہ بھی ایک کامیاب تاجر تھی۔لیکن عورت اگر تجارت یا ملازمت کر نا چاہتی ہے تو اُ س کے لیے کچھ حدود مقر ر ہیں۔بلا روک ٹوک اُسے تجا رت یا ملازمت کی اجازت نہیں ہے اجنبی مردوں کے ساتھ خلوت میں میٹنگ کر نے کی اجازت نہیں ہے ۔بلا شرعی پردہ کے کسی غیر محرموں کے ساتھ میل ملاپ کی اجازت نہیں۔اکیلے لمبا سفر کرنے کی اجازت نہیں۔اسلام نے عورت کو معاشی جدو جہد سے آزاد رکھا ہے اور اُس کے نان نفقہ کا بوجھ اُس کے باپ پر رکھا ہے ۔ اس کے بھائی پر رکھا ہے۔

اس کے شوہر پر رکھا ہے اس کے بیٹو ں پر رکھا ہے اس لیے عورت کو کاروبار کرنے ، ملازمت کرنے یا مزدوری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بعض مکار این جی او کسی ایک بے سہارا خا تون کا واقعہ لے کر بڑ ی ہو شیاری اور ملمع سازی سے اُسے اُچھالتی ہیں کہ عورت کو ملازمت کی اجازت نہیں دی جا ئے گی تو بیچاری بے سہارا اور بیوہ خواتین اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ کہاں سے پالیں گی؟؟؟ اسلامی تعلیمات کے حوالے سے یہ بات بیان کی جا چکی ہے کہ عورت کو اسلامی دائرے میں رہتے ہوے کاروبار یا ملازمت کرنے کی اجازت ہے لیکن عورتوںکے یہ جھوٹے وکیل عورتوں کے ہمدرد نہیں بلکہ مکار اور فریبی لوگ ہیں ان کو عورتوں کے مسائل سے دلچسپی نہیں بلکہ اُن کے حُسن و جمال سے دلچسپی ہوتی ہے ان کو عورتوں کی مجبوریوں یا پر یشانیوں کا کوئی خیال نہیں ہوتا بلکہ یہ بد بخت تو عورت کی جوانی ،عورت کے جسم اور عورت کی شکل و صورت کے غم میں مرے جا رہے ہوتے ہیں۔ اگر ان لوگوں کو بے سہارا عورتوں اور بیوہ خواتین کی معاشی پریشانیوں کا غم ہے تو پھر یہ بیوہ اور ادھیڑ عمر کی عورتوں کو ملازمت کیوں نہیں دیتے ہیں ؟؟؟ اُنہیں اپنی سکریٹری کیوں نہیں بنا تے ہیں ؟؟؟اُنہیں ائرہوسٹس کیو ں نہیں بناتے ہیں ؟؟؟ اُنہیں نرسیں کیوں نہیں بناتے ہیں ؟؟؟ کیا مجبور صرف جوان لڑکیاں ہی ہوتی ہیں۔

کیا ضرورت مند صرف حُسن و جمال والی ہی ہوتی ہیں ؟؟؟ کیا معاشی تنگی کا شکار صرف پُرکشش ہی ہوتی ہیں ؟؟؟ یورپ کے پرستارو ! فرق صرف اتنا ہے کہ اسلام عورت کے حُسن کو ، اُس کی جوانی کو تو پردے میں قید کرتا ہے لیکن عورت کو اُس کے حقوق دیتا ہے اسلام عورت کا مقام اس کے حُسن اور جوانی کے لحاظ سے متعین نہیں کرتا بلکہ اسلام عورت کو عمر کے ہر حصے میں قابلِ احترام ٹھہراتا ہے ۔ اسلام عورت کو بچپن میں شفقت دیتا ہے ،جوانی میں محبت دیتا ہے ، بڑھاپے میں عظمت دیتا ہے،اور مرنے کے بعد اُسے دعائے مغرفت کا حق دیتا ہے۔

Punjab Assembly
Punjab Assembly

یورپ کے اندھے پرستارو!تم نے عورت کو کیا دیا؟؟؟ تم کہتے ہو کہ عورت کو آزادی دی مگر حقیقت یہ ہے کہ تم نے عورت سے اس کی آزادی چھین لی ہے۔تم نے عورت کی ممتا گُم کر د ی ہے ، تم نے عورت سے اس کا گھرگرہستن کا کردارچھین لیا ہے ، تم نے بہن کے سر سے آنچل غائب کر دیا ہے، تم نے بیٹی کو شفقت سے محروم کر دیا ہے،تم نے عورت کے حُسن کا تماشا بنا دیا ہے ،تم نے اُس کی جوانی کو کھلونا بنا دیا ہے،تم نے عورت کے جسم کو جنسِ ارزاں قرار دے دیا ہے۔تم عورت کو شمعِ محفل بنانا چاہتے ہو مگر اسلام نے اُسے زینت ِکاشانہ بنایا ہے۔ تم عورت کے حُسن کو اُجاگر کرنا چاہتے ہو مگر اسلام نے اس کی نسوانیت کو نمایاںکیا ہے۔تم عورت کی قیمت اس کے ظاہر سے لگاتے ہو لیکن اسلام اس کی قیمت اس کے باطن سے لگاتا ہے۔

تم عورت کو چوراہے پر لانا چاہتے ہو مگر اسلام اس کی عظمت و منزلت اس کے گھر میں ہی برقرار رکھنا چاہتا ہے اور اسلام اعلان کرتا ہے کہ اللہ کے بندو! عورت کو عورت ہی رہنے دو اسی میں فائدہ ہے عورت کا، مرد کا، تمدن کا ، بچوںکا ،گھر کا ،دین کا اور دنیا کا۔جو مرد عورت کی مادر پدر آزادی کی آڑ میںاسے بے حیائی و بے پردگی پہ اُکساتے ہیں وہ حقیقت میں انسان نہیں وحشی اور شہوت پرست درندے ہیں۔

انسان نہیں انسانیت کے کے ماتھے کا بد نما داغ ہیں ۔انسان نہیں نسوانیت کے سوداگر ہیں۔انسان نہیں کینسر کے گلے سڑے پھوڑے ہیں۔انسان نہیں بشکلِ حیوان انسان ہیں۔انسان نہیں بے حیائی کے پیکر ہیں۔انسان نہیں ننگ انسانیت ہیں اور اسی طرح جو عورتیں ہر شعبے میں مردوں کی برابری کرنا چاہتی ہیں اور نمائش کے طور پر کام کرنا چاہتی ہیں صرف فیشن کے طور پر ۔محض جدت پسندی کی وجہ سے نوکری کرنے کے نام پر آزادی چاہتی ہیں وہ عورتیں نہیں ہیں بلکہ عورت کے نام پر بہت بڑا الزام اور دھبہ ہیں کیا وہ عورتیں ہیں جنہیں اپنے بچوں کی تربیت کی اور گھریلو فرائض کی کوئی فکر نہیں ،کیا وہ عورتیں ہیں جن کی زندگی کا مقصد صرف تھرکنا ،ناچنا اور مردوں کے دل لبھانا ہے،کیا وہ عورتیں ہیں جن کے جسم عریاں ہیں چہرئے عیاں ہیں اور جن کی لوچدار آوازیں فتنہ جہاں ہیں۔

حقیقت میں یہ عورتیں نہیں بلکہ تہذیب کے چہرئے پر بد نما نشان ہیں یہ عورتیں نہیں ثقافت کے جسم پر چیچک کے داغ ہیں یہ عورتیں نہیں شرم و حیا کے جنازے ہیں یہ عورتیں نہیں بلکہ عورت کا کوئی مسخ شدہ ایڈیشن ہیں یہ عورتیں نہیں روح سے خالی لاشے ہیں اور ان کے مطالبات کو کسی بھی معاشرے میں پذیرائی نہیں مل سکتی باقی جہاں تک حقوق کی بات ہے تو جو حقوق اسلام میں دیے گیے ہیں وہ کسی اور مذہب میں نہیں دیے گیے کو ئی ایسا مذہب یا کوئی قانون دکھائیں جس میں بیٹی کی تربیت کو جنت کی ضمانت بتا یا گیا ہو ، جس میں ماں کو اُف تک کہنے کی اجازت نہ ہو، جس میں اچھی بیوی کو آدھا ایمان قرار دیا گیا ہو ،جس میں ماں کے قد موں کے نیچے جنت بتائی گئی ہو
جس مذہب نے عورت کو اُس وقت عزت دی ہو جب عورت کے انسان ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بحثیں ہو رہی تھیں جس مذہب نے عورت کو علمی عملی اور اخلاقی میدان میں مرد کے برابر کھڑا کیا ہو پھر اسلام میں عورت کو حقارت کی نظر سے کس طرح دیکھا جا سکتا ہے؟؟جبکہ عورت کے بطن سے نبی بھی پیدا ہوتا ہے۔

صحابی بھی پیدا ہوتا ہے ،اور محدث بھی پیدا ہوتاہے، مفسر ،قطب،ابدالی،ولی بھی اسی کے پیٹ سے جنم لیتا ہے اگر اسلام عورت کو حقوق نہ دیتا تو تاریخ میں کوئی صحابیہ،عاملہ،محدثہ اور مفسرہ نہ بنتی۔ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے اُسی کانتیجہ ہے کہ آج عورت ماں، بہن ، بیٹی اور بیوی کے خوبصورت اور قابلِ احترام رشتے میں بندھی ہوئی ہے۔

Rasheed Ahmad Naeem
Rasheed Ahmad Naeem

تحریر : رشید احمد نعیم
ایڈریس………………. صدر الیکٹرونک میڈیا حبیب آباد پتوکی
موبائل نمبر…………….0301.4033622
شناختی کارڈ نمبر………… 35103-04046892-7
ای میل…………………rasheed03014033622@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shabir Manghat
Previous Post پاکستان فریڈم موومنٹ‘‘ اسپین میں بھی متحرک معروف کاروباری شخصیت شبیر مانگٹ کا شمولیت کا اعلان،جلد ممبر سازی مہم شروع کریں گے
Next Post پیرس کے نواحی علاقے ویلئر لا بیل میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی تصویری جھلکیاں۔ فوٹو عمیر بیگ

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.