yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حقوق نسواں اور عہد نو کے تقاضے

F A Farooqi March 18, 2016 1 min read
Women-Protest
Share this:
Women-Protest
Women-Protest

تحریر : سید توقیر حسین
پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کا مطالبہ بہت پرانا ہے۔ موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں باقاعدہ ایک پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف8مارچ کو کرنے والے تھے مگر اس دوران پنجاب اسمبلی نے تحفظ حقوق نسواں بل کی منظوری دیدی جس پر علما کرام خصوصاً جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے شدید تحفظات سامنے آئے اور میڈیا میں ایک بحث چل پڑی۔ علما اس قانون کواسلامی تعلیمات کے منافی قرار دے رہے ہیں اوراس کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کا ارادہ ظاہر کر رہے ہیں۔ اس صورت حال پر وزیراعظم محتاط ہو گئے اور مجوزہ پیکیج کا اعلان موخر کردیا۔

ان کی خواہش ہے کہ پیکیج کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونا چاہیئے۔ مولانا فضل الرحمن نے جاتی امرا میں ظہرانے پر وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ قانون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا نے بتایا کہ وزیراعظم نے حقوق نسواں کے نئے قانون پر لچک دکھائی ہے اور اس پر مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مولانا کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ قانون کا جو نقطہ قرآن و سنت اور آئین کے خلاف ہو گا اس کی تصحیح کردی جائے گی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو علما سے مذاکرات کرے گی۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ علما سے قانون کے قابل اعتراض حصوں پر بات چیت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحفظ حقوق نسواں ایکٹ منسوخ نہیں کیا جائے گا تاہم ا س میں علما کی سفارشات کے مطابق ترامیم کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کے متعلق مذہبی حلقوں میں بعض غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ مثلاً جس شق کے تحت مروں کوکڑا لگانے کی بات کی گئی ہے اس کا اطلاق عام گھر یلو تشدد پرنہیں۔

Women-Voilence
Women-Voilence

بلکہ خواتین سے زیادتی اور ان پر تیزاب پھینکنے پر ہوگا۔ پھر یہ حکم پنجاب حکومت نے نہیں بلکہ عدالت نے دیا ہے مولانا فضل الرحمن وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت کی تفصیلات منگل کو منصورہ میں تمام مذہبی جماعتوں کے اجلاس میں رکھنے والے تھے جس کی کوئی اطلاع تادم تحریر باہر نہیں آئی۔ مولانا نے کہا ہے کہ اجلاس میں حقوق نسواں ایکٹ کے بارے میں جو بھی فیصلہ ہوگا، سب کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اس بارے میں کوئی ابہام نہیں کہ خواتین کو اسلام اور ہمارے آئین نے جو حقوق دیئے ہیں وہ انہیں ضرور ملنے چاہئیں کیونکہ ملک کی 51فیصد آبادی کو ان سے محروم کیا جا سکتا ہے نہ معاشرے میں انہیں عضو معطل بنا کر رکھا جا سکتا ہے۔

اس خطے میں عورتیں صدیوں سے استحصال کا شکار ہیں۔ ہندو دھرم کے مطابق شوہر مر جائے تو بیوی کو اس کے ساتھ زندہ جلا دیا جاتاتھا جو ظلم کی آخری حد ہے۔ اسلام نے عورتوں کو عزت و تکریم دی مگر مسلمان معاشروں میں دوسرے مذاہب کی کئی رسوم و روایات در آئیں جن کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کے نتیجے میں مسلمان خواتین بھی ظلم و زیادتی اور ناانصافی کا شکار ہونے لگیں۔ پنجاب اسمبلی نے جو قانون منظور کیا ہے اس پر وفاق کی سطح پر بھی کام ہو رہا ہے علما کرام کی جانب سے اس پر مذہبی نقطہ نگاہ سے شدید اعتراضات کئے جا رہے ہیں۔

بہتر ہوتا کہ حکومت پنجاب، اسمبلی میں بل پیش کرنے سے قبل ان سے مشاورت کر لیتی۔ اب جبکہ دینی جماعتوں کا موقف سامنے آگیا ہے تو ضروری ہے کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں اور جو بھی شقیں اسلامی ضابطوں کے منافی ہوں انہیں نکال دیا جائے۔ اس معاملے میں وزیراعظم نے جو لچک دکھائی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ توقع ہے کہ علماء کرام سے حکومت کے مذاکرات کے نتیجے میں اصلاح احوال کی صورت نکال لی جائے گی اور خواتین کو صنفی امتیاز اور تشدد سے پاک معاشرے میں کام اور فکر کی آزادی نصیب ہو گی اور وہ تمام حقوق انہیں ملیں گے جن کی ضمانت ہمارے دین نے انہیں دی ہے۔

Syed-Tauqeer-Hussain-Zaidi
Syed-Tauqeer-Hussain-Zaidi

تحریر : سید توقیر حسین

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistani-Nation
Previous Post انقلاب یا اصلاحات
Next Post سو لفظوں کی کہانیاں اکیس سے پچیس
Stories

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.