yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گائے کو نہیں “عورت” کو تحفظ چاہئے

MH Kazmi April 15, 2017 1 min read
"Woman" should Protection not to cow
Share this:

ہم کسی کے مذہبی عقیدے کی ھتک یا توہین کرنے یا اس پر منفی تبادلہ خیال کرنے کا کوئی “حق” استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے جبکہ آج دنیا “آزادی اظہار” کو کتنے بھرپور طریقے سے استعمال کر رہی ہے، اس پر روشنی ڈالنے کی بھی ضرورت نہیں ہے اور یہ “آزادی اظہار” استعمال بھی ہمارے ہی خلاف ہو رہی ہے بلکہ ہمارے پیارے نبی ﷺ اور تمام انسانیت کیلئے رحمت العالمین کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ ہم ایک ایسے نبی ﷺ کے امتی ہیں جنہوں نے سارے مذاہب کا احترام کرنے کا درس دیا اور آپ ﷺ کی ساری تعلیمات کا احاطہ حسنِ سلوک پر مبنی ہے۔ آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ دنیا کے کسی فرد سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اکیسویں صدی میں جب سائنس اور تیکنیک اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے تو بھی آپ ﷺ کی تعلیمات بغیر کسی ردو بدل کہ نافذ العمل ہے اور انشاء اللہ رہے گی۔

انڈیا نامی ملک جو شائد دنیا میں میڈیائی ترقی کی دوڑ میں بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ اس ملک کی خاص بات یہ ہے کہ اسکا کوئی سرکاری مذہب نہیں ہے اور یہ اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی سیکولر ریاست کہلواتا ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق اسی %80 فیصد ہندو مذہب کو ماننے والے اس ملک کے رہائشی ہیں اور ہر مذہبی تہوار اتنے زور و شور سے منایا جاتا ہے کہ دوسرے مذاہب کے لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ اس سیکولر ملک کا ہر چلتا پھرتا فرد مذہبی دیکھائی دیتا ہے اور گمان یہ کیا جاتا ہے کہ یہ لوگ سیکولر ہیں۔ ان کے سیکولر ہونے کی ایک دلیل یہ تو ضرور ہوسکتی ہے کہ انکے ملک میں عورت سے کہیں زیادہ گائے اہم ہے۔ عورت کو بطور تسکین نفس کیلئے سمجھا جاتا ہے جبکہ گائے کو عبادت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

عورت کسی بھی معاشرے کی اکائی سمجھی جاتی ہے اگر معاشرہ اس ہستی کی عزت اور احترام سے عاری ہے تو پھر معاشرہ تنزلی کی جانب رواں دواں ہے۔ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت ہے کہ وہ ثابت کریں یا قائل کرے کہ جتنا مرتبہ اور مقام اسلام نے عورت کو دیا ہے کسی اور مذہب نے اسکے “آنے” کے برابر بھی نہیں دیا۔ جہاں دیدہ لوگوں نے جنکا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں تھا (مگر ایسا سمجھ لینا ممکن نہیں ہوتا کیوں کہ کسی نا کسی جانب جھکاؤ ضرورہوتا ہے اور اگر شروع میں نا ہو یا جوانی میں نا ہو مگر وقت کہ آخیر میں سمجھ آہی جاتے ہیں) اس بات کی بھر پور تائید کی کہ جتنا مقام عورت کو اسلام نے دیا کبھی کسی مروجہ مذہب نے نہیں دیا اور نا بعد میں دے سکے گا۔ انڈیا وہ ملک ہے جہاں عورت کے ساتھ زیادتی یا بلادکار کرنے والے کو تو بچا لیا جاتا ہے مگر کیسا ملک ہے کہ گائے رکھنے والے کو جان کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ کیا خوب اقلیتوں کو تحفظ دینے والا ملک ہے۔ جہاں انسانی حقوق کی تنظیمیں تو بے بس نظر آتی ہیں مگر مذہبی جماعتوں کہ شدت پسند سرِ عام اقلیتوں کے خون سے ہولی کھیلتے دیکھائی دیتے ہیں۔ یہ ہے سیکولر انڈیا کا اصلی چہرہ جہاں اپنے سوا کسی کو برداشت نہیں کیا جاتا۔ اسکی ایک تازہ ترین مثال کرکٹ کے ایک کھلاڑی گوتم گھبیر نے قائم کی جنکا کہنا تھا کہ ایک ہندو سپاہی کہ بدلے سو مسلمان جہادی ماردینا چاہئیں۔

اتنے تندو تلخ ماحول میں جو مسلمان انڈیا میں رہتے ہیں ان پر آفرین ہے، حقیقی معنوں میں یہ لوگ ہیں جو اسلام کی سربلندی کیلئے بر سرِپیکار ہیں اور اپنے مذہب پر اتنے مصائب کے ساتھ کاربند ہیں۔

مضمون کے عنوان کے حوالے سے بتاتا چلوں کہ یہ عنوان ہم نے انڈیا کی ایک بہت بڑی ہستی بیگم جیا بچن کے دئے گئے ایک بیان سے اخذ کیا ہے۔ یقین کریں یہ خبر پڑھ کر ایسا لگا جیسے انتہائی حبس ذدہ موسم میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا۔ مگر مجھے یقین ہے کہ اس بیان کے بعد بیگم جیا بچن بھی کسی نا کسی دھمکی آمیز بیان کی ذد میں آجائینگی اور انہیں ایک بار پھر اپنا بیان دھرانا پڑے گا کہ “گائے کو نہیں عورت کو تحفظ فراہم کرو”۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sindh Assembly: opposition walkout of being delayed interval question
Previous Post سندھ اسمبلی: وقفہ سوالات موخر ہونے پر اپوزیشن کا واک آوٹ
Next Post پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب
Read Punjab go Punjab

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.