yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نکاح کے گواہ کون تھے ؟ ڈاکٹر صاحب کی تازہ ترین تحریر میں ناقابل یقین انکشاف

MH Kazmi September 23, 2019September 23, 2019 1 min read
WITNESSES, OF, NIKAH NAMA, DR. ABDUL QADEER KHAN, FAMOUS, SCIENTIST, AND, NATIONAL, HERO, FOR, PAKISTAN
Share this:

کٓراچی(ویب ڈیسک)آ ج میں آپ کو اپنی اور اپنے رفقا کی ملک کو دفاعی طور پر مضبوط کرنےکی کوششوں کی ابتدا، ترقی اور قدرت کی مہربانی کی چند دلچسپ باتیں بتانا چاہتا ہوں۔ لوگ ہمیشہ اسکے بارے میں سوال کرتے ہیں۔آپ کو علم ہے کہ میری پیدائش ہندوستان کے وسط میں واقع ریاست بھوپال جنت مقام میںنامور سائینسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔ ہوئی تھی۔اس شہر و ریاست کی خوبصورتی کو الفاظ کی زنجیر میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ تقسیم کے بعد میرے دو بڑے بھائی کراچی آگئے تھے۔ایک چند ماہ بعد سعودی عرب میں تیل کی کمپنی میں ملازم ہو کر دہران چلے گئے تھے اور دوسرے کراچی پولیس میں شامل ہوگئے تھے۔1950ءمیں بڑی بہن کی شادی ہمارے دور کے کزن سے ہوئی تھی وہ 1947ءمیں نواب جونا گڑھ کے بیٹے کیساتھ کراچی آگئے تھے، وہ بھوپال آئے میری بہن سے شادی ہوئی اور وہ واپس کراچی روانہ ہوگئے ان کیساتھ مجھ سے جو بڑے بھائی تھے وہ بھی کراچی آگئے اور پولیس میں ملازمت کرلی۔1952ءمیں ہائی اسکول پاس کرکے میں بھی چند بھوپالی خاندانوں کے ساتھ براستہ کھوکھرا پار کراچی آگیا۔میں نے ڈی جے کالج سے بی ایس سی کیا اور سرکاری انسپکٹر اوزان و پیمانہ جات بن گیا۔ میں نے یہ ملازمت تین سال کی اور اعلیٰ تعلیم کے شوق میں 1961ءمیں برلن چلا گیا۔وہ بڑا مشکل وقت تھا وہاں لوگ انگریزی نہیں بولتے تھے ٹی وی پر کوئی انگریزی پروگرام نہیں ہوتا تھا اور انگریزی کا اخبار صرف اتوار کو ریلوے اسٹیشن پر ملتا تھا۔ میں نے چھ ماہ میں جرمن زبان پر قابو پا لیا۔میری عادت تھی کہ چھٹیوں میں اکثر میں آس پاس کے ملکوں کی سیر کرتا تھا۔ ایک مرتبہ جب میں ہیگ (ہالینڈ) گیا تو اپنی بیگم سے ملاقات ہوگئی اور ہم اچھے دوست بن گئے۔1962کے موسم گرما میں وہ برلن آگئیں اور امریکی فوج کے ہیڈکوارٹر میں کام کرنے لگیں۔ 6اکتوبر 1962کو میرے ہوسٹل میں ہم نے منگنی کی رسم ادا کی۔ اس میں کئی ممالک کے طلباء تھے۔دسمبر 1962ءمیں ہم ان کے والدین سے ملنے ہیگ گئے تو وہاں بیگم نے کہا کہ کیا ممکن ہے کہ آپ یہاں تعلیم حاصل کرنے آجائیں میں اپنے والدین کی خدمت کرسکوں گی۔ہیگ سے آدھے گھنٹہ کے فاصلے پر شہر ڈیلفٹ میں نہایت اعلیٰ یونیورسٹی ہے جس کا نام ڈیلفٹ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ہے، اس زمانے میں اس کو یورپ کی ایم آئی ٹی سمجھا جاتا تھا۔ میں نے وہاں داخلہ لے لیا اور میرا کوئی وقت ضائع نہ ہوا۔یہ قدرت کا پہلا کرشمہ تھا۔ اگر میں برلن میں تعلیم مکمل کرتا تو وہاں سے ہی سیدھا کراچی واپس آجاتا اور ہم کبھی ایٹمی قوت نہیں بن سکتے تھے۔ وہاں رہ کر میں نے ڈچ زبان پر عبور حاصل کیا اور جرمن، ڈچ اور انگریزی زبانوں پر مہارت کی وجہ سے بعد میں مجھے اپنے شعبےمیں بہت مدد ملی۔ہالینڈ سے میں نے MSامتیازی نمبروں سے پاس کیا، ایک سال اپنے بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیسر کا اسسٹنٹ رہا اور پھر  پی ایچ ڈی کرنے لیوون(بیلجیم) چلا گیا۔ ہالینڈ میں 9؍مارچ 1964کو ہماری شادی پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی۔مرحوم قدرت اللہ شہاب سفیر تھے اور میرے نکاح کے گواہ، نکاح جناب جمیل الدین حسن نے پڑھایا تھا۔ سفارت خانے نے ایک ریسیپشن بھی دیا تھا۔ جب میں نے پی ایچ ڈی کی تو ایمسٹرڈیم سے مجھے ملک کی سب سے بڑی کمپنی سے ملازمت کی پیشکش ہوئی جہاں انگلستان، جرمنی اور ہالینڈ مل کر تقریباً 20 سال سے یورینیم کی افزودگی پر کام کررہے تھے اور یہ بہت ہی سیکرٹ پروجیکٹ تھا، مجھے اس پر لگا دیا گیا، یہ دوسرا کرشمہ تھا۔ میں نے یہاں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہت سی مشکلات حل کردیں۔یہاں میں نے اس ٹیکنالوجی میں بڑی مہارت حاصل کی۔18 ؍مئی1974 کو ہندوستان نے پوکھران کے مقام پر ایٹمی دھماکہ کرکے دنیا کو ہلا دیا۔ یہ ہمارا تباہی کا اعلان تھا۔مجھے فوراً احساس ہوا کہ اگر پاکستان نے فوراً اس کے جواب میں حکمت عملی نہ اپنائی تو ہمارے دن گنے جائیں گے۔ میں نے ایک خط بھٹو صاحب کو لکھ دیا کہ وہ فوراً جوابی پروگرام شروع کروائیں۔1974ء میں دسمبر کے اواخر میں بیگم اور دونوں بیٹیوں عمر 5سال، 4سال کے ہمراہ کراچی آیا۔ ہم ہمیشہ کرسمس اور نئے سال پر کراچی آتے تھے اور والدہ اور بہن بھائیوں اور عزیز و اقارب سے ملتے تھے۔ جب ہم کرسمس 1975میں پھر چھٹی پر آئے تو میں بھٹو صاحب سے ملا۔انہوں نے اچانک مجھ سے پوچھا کہ آپ کب واپس جا رہے ہیں، میں نے کہا کہ15 ؍جنوری کو، وہ بولے ڈاکٹر صاحب آپ نہ جائیں براہ مہربانی رُک کر آپ یہ کام اپنی نگرانی میں کرائیں۔میرے لئے یہ بم شیل تھا، ہم چھٹی پر آئے تھے میری اعلیٰ نوکری تھی، یورپ، انگلینڈ، امریکہ وغیرہ جایا کرتا تھا، یورپین یونین میں ہالینڈ کی نمائندگی کرتا تھا۔میں نے کہا ہم تو چند سادے سے گرمی کے کپڑے لے کر آئے ہیں۔ میرا تمام لٹریچر وہاں ہے میں جاکر تین، چار ماہ بعد آجائوں گا۔ وہ بولے، نہیں! آپ نے یہ کام کیا ہے آپ کو تجربہ ہے آپ کر لیں گے۔ میری بیگم نے نہایت محبت اور سمجھداری کا ثبوت دیا اور کہا اگر پاکستان کے لئے کچھ اچھا کام کرسکتے ہو تو ہم رُک جاتے ہیں جاکر اپنا ضروری سامان لے کر آجائوں گی اس طرح ہم رُک گئے۔میں نے محب وطن سائنسدانوں، انجینئروں کی ٹیم بنائی، مجھے اپنے کام کرنے کی مکمل آزادی دی گئی(یہ بھی کرشمات کا تسلسل تھا)۔ یہ کام آسان نہ تھا۔ میرے رفقائے

کار اور میں نے اس کو جہاد تصور کرکے کام کیا ہمیں علم تھا کہ اگر ہم فیل ہوئے تو یہ ملک کے لئے تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا

 

WITNESSES, OF, NIKAH NAMA, DR. ABDUL QADEER KHAN, FAMOUS, SCIENTIST, AND, NATIONAL, HERO, FOR, PAKISTAN

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
WHAT, IS, CONSPIRACY, BEHIND, BAN, ON, HIJAB, INSAR ABBASI, COLUMN
Previous Post حجاب کی پابندی پر شور کیوں مچا ؟ آخر دیکھنے والے کیا چاہتے ہیں ؟ انصار عباسی نے پوری قوم کو آئینہ دکھا دیا
Next Post ایف بی آر اور تاجر آمنے سامنے ۔۔۔ شبر زیدی کی پالیسیوں کا کیا نتیجہ نکلنے والا ہے ؟ تازہ ترین خبر
TRADERS, AND, CHAIRMAN, FBR, CAME, IN, FRONT, OF, EACH, OTHER, POLICES, OF, FBR, CHAIRMAN, GOT, THE, CONSEQUENCES

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.