yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈاکٹر عمران خٹک کے نام

MH Kazmi August 1, 2017August 1, 2017 1 min read
With the name of Dr. Imran Khattak
Share this:
کسی نے ہو بہواور صد فی صد ہمارے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ

جتھے وگدی دے نے رادی تے چناں بیلیا
اس بیلے وچ ساڈا وی اے گھراں بیلیا

ایک پچھلے کالم میں ہم نے بھی کچھ ایسا ہی کہنا چاہاتھا ۔ فرق صرف یہ ہے کہ ہم جس بیلے میں رہتے ہیں وہاں ’’راوی تے چناں‘‘ کے بجائے غربت اور دولت کے دو دریا ساتھ ساتھ بہتے ہیں بلکہ اگر ہم پوری تفصیلات کے ساتھ بات کرنا چاہیں تو اس کے لیے ہمیں ایک کہانی کا سہارا لینا پڑے گا۔ پرانی کہانی ہے کہ ایک شخص نے خواب میںدیکھا کہ تین کنوئیں ساتھ ساتھ ہیں جن میں سے صرف درمیان والا خالی ہے جب کہ دائیں بائیں کے دونوں کنوئیں لبالب بھرے ہوئے ہیں۔ ایک بھرا ہوا کنواں پانی اچھالتا ہے جو آخری بھرے ہوئے کنوئیں میں جاتا ہے، وہ تو پہلے سے بھرا ہوا ہے اس لیے وہ بھی پانی اچھالتا ہے تو سیدھا پہلے بھرے ہوئے کنوئیں میں جا گرتا ہے جب کہ درمیان والا خالی کنواں منہ کھولے رہ جاتا ہے۔

ایک بوند بھی اس کے منہ میں نہیں پڑتی۔اس شخص نے کسی بزرگ سے خواب کی تعبیر پوچھی تو بزرگ نے فرمایا کہ آنے والے زمانوں میں ایک ملک بمقام پاکستان بنے گا جہاں سارے کنوئیں اسی طرح کے ہوں گے کہ مالدار تو مالدار سے تعلق رکھے گا، فائدہ بھی پہنچائے گا خواہ دورہی کیوں نہ ہو اور اپنے غریب عزیز یا پڑوسی سے بات بھی نہیں کرے گا چاہے اس کا سگا بھائی یا دیوار بہ دیوار پڑوسی ہی کیوں نہ ہو۔ نہ صرف یہ کہانی بلکہ وہ راوی چناں والی بلکہ تقریباً ہر کہانی ہم پر فٹ بیٹھتی ہے۔اب یہ رہائش والی بات لے لیجیے، ہم بھی اسی ضلع نوشہرہ کے باسی ہیں اور جناب پرویز خٹک بھی اس ضلع کو اپنی رہائش کا شرف عطا کیے ہوتے ہیں لیکن مجال ہے کہ باوجود ہماری طرف سے کوشش کرنے کے یہ ’’رشتہ پکا ‘‘ نہیں ہو سکا بلکہ ہم ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں ہیں۔

دوسری بات تصوراغلط ہو گئی ’’دوسرا ‘‘ تو ایک کو جانتا ہے لیکن ایک دوسرے کو جانتا تک نہیں ہے حالانکہ دوسرے کی طرف سے کافی کوشیش بھی ہوئی ہیں لیکن

تجھ سے قسمت میں مری صورت قفل امجد
تھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا

اور پشتو میں کہا جاتا ہے کہ جن کی قسمت میں ملنا نہیں لکھا ہوتا ہے، وہ ایک ہی گلی میں آگے پیچھے ہو جاتے ہیں ،کئی بار دیکھا ہے اور پھر دیکھنے کی بالکل بھی ہوس نہیں ہے کہ یہ بھرا ہوا کنواں اچھال مارتا ہے، ہم بھی منہ کھولتے ہیں لیکن پانی سر کے اوپر سے گزر کر نہ جانے کس کنوئیں میں پڑجاتا ہے؟پچھلے دنوں اس بھر پور کنوئیں کا بہت سارا پانی ہمارے سر کے اوپر سے گزر کر ایک پاس والے کنوئیں میں لینڈ کر گیا تو آخر بندہ بشر ہے، دکھ تو ہوتا ہے، اس طرح کے واقعات کا ہمیں بھی ہوا ، سوچا کہ جا کر کہہ ہی ڈالیں۔

دل توڑنے والے ذرا دیکھ کے چل
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں

خلاف عادت ڈاکٹر عمران خٹک کو سیٹرھی بنانے کا خیال ہے جو ان کے داماد اور ان ہی کی خالی کی ہوئی نشست پر کامیاب ہو کر ہمارے ایم اپن اے بنے ہیں۔ ڈاکٹر عمران خٹک بھی اگر چہ بھرے ہوئے کنوؤں میں آتے ہیں لیکن کبھی چوک میں ان سے تھوڑا بہت پانی پیاسوں کو بھی مل جاتا ہے، مطلب یہ کہ کنواں ہونے کے باوجود آدمی بھی ہیں ان سے کہا تو بڑی خندہ پیشانی سے پیش آئے اور وعدہ کیا کہ میں کسی دن وقت لے کر آپ کو بڑے کنوئیں سے ملا دوں گا۔ ملنا ہمارا کوئی شوق نہیں ہے لیکن اس پر تھوڑی سی حیرانی ہے، پانی آتا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اب تو ہمارے پاس بھی پہنچ جائے گا لیکن دوچار قدم کے فاصلے پر پہنچ کر یا تو زمین میں جذب ہو جاتاہے یا شاید بخارات بن کر اڑ جاتا ہے اور یاکوئی اور یا’’پانی چور ‘‘ چرا لیتا ہے۔ سٹرک کے ساتھ ایسا ہوا، گیس کے ساتھ ایسا ہوا ، نالیاں پختہ کرنے کے ساتھ ایسا ہوا، اب تو یہ خطرہ لاحق ہے کہ کہیں ہمارے ساتھ بھی ایسا نہ ہو جائے کہ یا توکہیں زمین کے اندر جذب ہوجائیں یا ہوا میں اڑ جائیں اور یا کوئی چرا کر نیفے میں اڑس لے ۔ اس لیے خفط ما تقدم کے طور پر ڈاکٹر عمران خٹک کا سہارا لینا چاہا لیکن ہائے رے ہماری کھوٹی قسمت کہ

ڈوبنے جائیں تو دریاملے یاباپ مجھے

ڈاکٹر صاحب بھی نہ جانے کہاں کھوگئے، فون کھڑکائے سندیسے بھجوائے لیکن واں ایک خاموشی ترے سب کے جواب میں ، اب ہمیں اپنی فکر نہیں ہے، وہ تو ہم اپنی بد قسمتی کے ساتھ ویسے ہی عادی ہو چکے ہیں جیسے کوئی شوہر اپنی بدصورت بیوی کے ساتھ صابرین شاکرین میں سے ہوجاتا ہے ۔ ایک پشتو کہاوت کہ اگر ’’گور ‘‘ سخت بھی ہے تو بچارے ’’مردے‘‘ کی تو مجبوری ہوتی ہے۔بلکہ ہمیں اندیشہ ہے کہ کہیں خدا نخواستہ ڈاکٹر صاحب کہیں بیمار شمار نہ ہوگئے ہوں، ہمارے نہ سہی دوسروں کے کام تو آتے رہتے ہیں نا۔جا تو سکتے نہیں کیونکہ جائیں بھی توکہاں جائیں، ٹیلفون کا ذریعہ ناکام ہوگیا، سندیسہ لانے لیجانے والابھی کوئی دستیاب نہیں ہے، اس لیے وہی بات کہ ملا کی دوڑ مسجد تک ۔ہمارا بھی تو آخر زور چلتا ہے گریباں پر ۔ لے دے کر یہی ایک کالم کا ذریعہ رہ گیا ہے تو چلو یہ بھی آزما کر دیکھتے ہیں ۔

سنا ہے ان کو ہے رغبت غریب حالوں سے
تو چلو خود کو بھی برباد کر کے دیکھتے ہیں

ڈاکٹر صاحب جہاں کہیں بھی ہوں ، اپنی خیریت سے مطلع کریں، بیرنگ چٹھی ہی کے ذریعے سہی ۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The company is of son, salary father, and you?
Previous Post کومپنی پتر دی، تنخواہ پئیو دی، تے تسی؟
Next Post ذرا نم ہو تو
If you are a bit

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.