yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگمال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
    • پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکانپنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان
    بین الاقوامی خبریں
    • باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحقباب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق
    • شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئےشمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے
    شوبز
    • کترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشافکترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
    • پیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیاپیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیا
    مقامی خبریں
    • پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکانپنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان
    • لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندیلاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندی
    کاروبار
    • مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگمال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
    • مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرارمشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرار
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

خواہشیں ناتمام رہ جائیں تو، رب بہت یاد آتا ہے

Yes 2 Webmaster March 9, 2015 1 min read
Praying
Share this:
Praying
Praying

تحریر : محمد شہزاد اسلم راجہ
چلنے والے انسان کے دونوں پیروں میں کتنا فرق ہوتا ہے ایک آگے ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہوتا ہے لیکن نہ تو آگے والے کو غرور ہوتا ہے اور نہ پیچھے والے کی توہین ہوتی ہے ۔ کیوں ؟ کیوں کہ انہیں پتہ ہے کہ پل بھر میں یہ بدلنے والے ہیں تو غرور کس بات کا اور کیسی توہین ۔ صاحبو! اگر اس زندگی میں کچھ کھونا پڑے تو یہ دو باتیں یاد رکھیئے گا ۔ ایک تو یہ کہ جو کھویا ہے اس کا غم نہیں کرنا اور جو پایا ہے وہ کسی سے کم نہیں ہے ۔ دوسری بات یہ کہ جو پاس نہیں ہے وہ ایک خواب ہے اور جو پاس ہے وہ لاجواب ہے اور اسی پر خدا کا شکر بجا لائیں ۔ مگر صاحبو! یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ نظر اور نصیب کا کچھ ایسا اتفاق ہے کہ نظر کو وہی چیز پسند آتی ہے جو نصیب میں نہیںہوتی اور نصیب میں لکھی ہوئی چیز نظر نہیں آتی اسے ہی زندگی کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو اس کی ضرورت کے مطابق عطا کر رکھا ہے اور جو عطا نہیں کیا وہ جب اس انسان کوحقیقت میں ضرورت ہو گی تب عطا کرے گا ۔ یہ انسان نہیں جانتا کہ کہ جو اس کے پاس نہیںہے وہ کس وقت حقیقت میں اس کی ضرورت ہے یہ صرف وہی اللہ تعالیٰ کی ذات ہی جانتی ہے اور وہ انصاف سے ہی عطا کرتا ہے۔

شیخ سعدی فرماتے ہیں ”مجھے اللہ کے انصاف پر اس دن بہت یقین آیا جب میں نے امیر اور غریب کا اِک جیسا کفن اور ایک ہی جیسی قبر دیکھی ” مگر ہم ”نادان ”انسان سمجھ نہیں رکھتے اور اپنے اپنے الفاط میں زہر اگلتے رہتے ہیں کیوں کی انسان ہی وہ واحد مخلوق ہے جس کا زہر اس کے الفاظ میں چھپا ہوتا ہے ۔ہمیں اپنے پیارے آقا حضرت محمد ۖ کی سنتوں پر عمل کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنے اللہ کو راضی کر سکیں اور لوگوںکو متاثر کرنے والے فیشنوں کو چھوڑنا ہو گا ۔صاحبو فیصلہ کریں کہ اللہ کو راضی کرنا ہے یا لوگوں کو متاثر کرنا ہے ۔ یاد رکھیں لوگ کبھی بھی آپ سے متاثر اورخوش نہیں ہوں گے مگر اللہ کی رحمت بہانے ڈھونڈتی ہے اپنے بندے کو نیک بنانے کے لئے ، اپنے بندے کو معاف کرنے کے لئے مگر ہمیںتو بندگی آتی ہی نہیں ۔ہم تو اللہ کو اس وقت یاد کرتے ہیں جب ہر طرف ے مایوس ہو جاتے ہیں ، خوشی کے وقت ہمیں اللہ یاد نہیں ہوتا اگر اللہ یاد آتا ہے تو غمی اور مصیبت کے وقت ۔
کبھی آنسو، کبھی سجدے ،کبھی ہاتھوں کا اٹھ جانا
خواہشیں ناتمام رہ جائیں تو ،رب بہت یاد آتا ہے

خواجہ حسن بصری (رحمةاللہ علیہ) نے بصرہ میں ایک غلام خریدا، وہ غلام بھی ولی اللہ ، صاحب نسبت اور تہجد گزار تھا ۔ حسن بصری نے اس غلام سے پوچھا کہ اے غلام ! تیرا نام کیا ہے ؟اس نے کہا حضور !غلاموں کا کوئی نام نہیں ہوتا ، مالک جس نام سے چاہے پکارے ،آپ نے فرمایا اے غلام ! تجھے کیسا لباس پسند ہے ؟ اس نے کہا حضور ! غلاموں کا کوئی کباس نہیں ہوتا جو مالک چاہے پہنا دے وہی اس کا لباس ہوتا ہے ، پھر انہوں نے پوچھا اے غلام ! تو کیا کھانا پسند کرتا ہے ؟ غلام نے کہا حضور غلام کا کوئی کھانا نہیں ہوتا جو مالک چاہے کھلا دے وہی اس کا کھانا ہوتا ہے ۔خواجہ حسن بصری چیخ مار کر بیہوش ہوگئے جب ہوش آیا تو فرمایا اے غلام !میں تجھ کو آزاد کرتا ہوں ،میں نے تجھے پیسے سے خریدا تھا مگر اب تجھ کوپیسے نہیں دینا ہے، میں تجھ کو مفت میں آزاد کرتا ہوں۔ غلام نے پوچھا کس نعمت کے بدلے آپ مجھے آزاد کر رہے ہیں ؟آپ نے فرمایا تم نے ہم کو اللہ کی بندگی سکھا دی۔

خدا کی بندگی تو بادشاہ کے وزیر نے بھی کی جو بادشاہ کی نوکری چھوڑ کر اللہ کی عبادت میں مشغول ہو گیا ، وہ وزیر بہت دین دار اور عقلمند تھالیکن اچانک نوکری چھوڑ جانے پر بادشاہ پریشان تھا ۔ ایک دن بادشاہ اس کے پاس گیا اور پوچھنے لگا کہ تم نے نوکری کیوں چھوڑ دی ؟وزیر نے کہا پانچ باتوں کی وجہ سے میں نے شاہی نوکری چھوڑ دی ۔بادشاہ نے وہ پانچ اسباب دریافت کیئے تو وزیر نے کہا : ایک تو آپ بیٹھے رہتے ہیں اور میں آپ کی خدمت میں کھڑا رہتا ہوں لیکن اب خدا کی بندگی کرتا ہوں تو نماز میں بیٹھنے کا حکم بھی ہے ۔دوسری وجہ یہ کہ آپ تو بیٹھے کھاتے رہتے ہیں اور میں کھڑا آپ کو دیکھتا رہتا ہوں مگر اب ایسا رزاق مل گیا ہے جو مجھ کو کھلاتا ہے لیکن خود کھانے سے پاک ہے ۔تیسری وجہ یہ کہ آپ سوتے رہتے اور میں پہرہ دیا کرتا اب میں ایسے بادشاہ کی غلامی میں ہوں کہ میں خود سوتا رہتا ہوں اور وہ میری نگہبانی کرتا ہے۔

چوتھی وجہ یہ کہ میں ڈرتا تھا کہ آپ مر گئے تو آپ کے دشمن مجھے تکلیف دیں گے اب ایسی ہستی کی خدمت میں ہوں جو ہمیشہ قائم رہے گا اس لئے مجھے کسی کا خوف نہیں ۔پانچویں وجہ یہ کہ میں ڈرتا تھا کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی تو آپ نہیں بخشیں گے، اب مالک ایسا رحمدل ہے کہ دن میں سو مرتبہ بھی گیاہ کروں تو وہ توبہ کرنے سے بخش دیتا ہے ۔تو صاحبو ! خود کو اللہ کی بندگی میں سونپ دو اپنے اللہ سے اور پیارے آقا حضرت محمد سے سچی محبت کرو ۔ کیسی سچی محبت بھلا ؟ ایسی سچی محبت کہ جب انسان گہری نیند میں ہو اور اس کے کانوں میں اذان کی آواز آئے اور وہ اپنی نیند کو چھوڑ کر نماز پڑھنے کھڑا ہو جائے۔

اپنی زندگی کو ایسا بنائو کہ اپنا رہنما اللہ کو بنائو ، رہنمائی قرآن پاک سے لو ،طرز زندگی اسلام والی اپنائو، اپنی شخصیت کو آقائے دو جہاں حضرت محمد کی سنتوں میں ڈھالو، پابندی روزہ کی حالت والی کرو، حلف کلمہ کا اٹھائو ، ورزش نماز والی کرو،سیرو سیاحت حج جیسی کرو ،فیصلہ صبر کے ساتھ کرو ،شوق درود پاک پڑھنے کا رکھو اور اپنی حفاظت صدقہ دے کر و۔

Muhammad Shehzad Aslam
Muhammad Shehzad Aslam

تحریر : محمد شہزاد اسلم راجہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Muslim Women
Previous Post امہات المومنین اور موجودہ دور کی مسلمان خواتین
Next Post نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کی غیر قانونی اقدامات
Private School Owner

Related Posts

مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

September 12, 2026
پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان

پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان

September 12, 2026
باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

September 12, 2026
شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے

شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے

September 12, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.