yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

سمجھدار لوگوں کی سمجھدار آگ

Web Editor February 28, 2018 1 min read
WISE, FIRE, OF, WISE, PEOPLE, BY, MUSTAFWI
Share this:

WISE, FIRE, OF, WISE, PEOPLE, BY, MUSTAFWIہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ اسے ’’سمجھدار‘‘ سمجھیں اور اس کی یہ صفت بیان بھی کریں۔ یہ الگ بات ہے کہ انسان خود اس صفت کو حاصل کرنے کی کوشش کم ہی کرتا ہے۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ سمجھداری حاصل نہیں کی جاتی بلکہ یہ انسان کو تربیت کی صورت میں اس کے والدین، اساتذہ، دوستوں اور معاشرے سے ملتی ہے۔ پاکستان میں سب سے سمجھدار طبقہ ہمارے سیاستدان ہیں۔ ان کی سمجھداری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، اس کےلیے یہ ہی ثبوت کافی ہے کہ ہم یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے علاقے میں کسی ایک جماعت کیا بلکہ جو بھی امیدوار سیاست میں منتخب ہوتے آرہے ہیں ان کی اکثریت کرپٹ اور بدمعاش ہے، ان کے مقابلے میں اگر کوئی معزز اور تعلم یافتہ امیدوار آتا ہے تو ہم عوام پھر بھی ووٹ اسی بدمعاش مافیا کو دیتے ہیں… کیونکہ ہم ان کی ’’سمجھداری‘‘ کے گھائل ہی نہیں، قائل بھی ہوچکے ہیں۔

یہ تو انسان کی بات تھی کہ کونسی مخلوق ہم میں زیادہ سمجھدار ہے۔ اگر ہم بات کریں بے جان اشیاء کی تو ان میں سب سے زیادہ سمجھدار ہمارے ملک میں ’’آگ‘‘ ہے۔ ایک زمانہ تھا جب گھروں میں سمجھدار آگ سے ’’بہو‘‘ کے جلنے کی خبریں سننے کو ملتی تھیں۔ کبھی کسی ساس یا نند کے جلنے کی خبر کم ہی سنی ہوگی۔ جب عوام میں شعور آیا کہ آگ کی یہ سمجھداری صرف ’’بہو‘‘ پر ہی کیوں چلتی ہے تو رفتہ رفتہ یہ سلسلہ ختم ہوتا چلا گیا۔ زمانے کی ترقی کے ساتھ اس ’’سمجھدار آگ‘‘ نے بھی ترقی کی اور اب اس نے ملک کے سمجھدار طبقے یعنی سیاستدانوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے؛ اور اپنی سمجھداری کی خدمات سے ان کا تحفظ کرنے لگی ہے۔

بینکوں سے لیے گئے قرضوں اور انشورنس پالیسی کے کیس میں بھی اسی سمجھدار آگ کا سہارا لیا جاتا رہا۔ بلدیہ فیکٹری کراچی میں اسی آگ کی سمجھداری سے 258 افراد کی جان لی گئی۔ اب اس آگ کی سمجھداری کو سرکاری سطح پر بھی تسلیم کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کی عدالت یا میڈیا کا رخ کسی کرپشن کے کیس کی طرف ہوتا ہے تو اس کیس کے ریکارڈ کو یہ سمجھدار آگ جلا کر راکھ کر دیتی ہے۔ایل ڈی اے پلازہ لاہور میں مبینہ طور پر موجود میٹرو بس سروس کے ریکارڈ کو پراسرار آگ نگل جاتی ہے۔ جب ڈاکٹر طاہرالقادری نے چنیوٹ میں شریف برادران کی رمضان شوگر ملز میں انڈین ’’را‘‘ کے تقریباً 200 ایجنٹوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تو رمضان شوگر ملز کے ریکارڈ میں سمجھدار آگ نے اپنا کام دکھایا۔ کراچی میں بحریہ کمپلیکس، کے ای ایس سی، ایکسپورٹ پرموشن بیورو کی بلڈنگ میں اس آگ کی سمجھداری سے خدمات لی گئیں۔ ایف بی آر کی بلڈنگ میں تو کمال ہی ہوگیا کہ آگ تیسری اور چوتھی منزل پر لگی اور پانچویں اور چھٹی منزل پر رحم کرتے ہوئے چھلانگ لگا کر ساتویں منزل پر پہنچ گئی۔ فیصل ٹاؤن لاہور کے تھانے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ریکارڈ کےلیے سمجھدار آگ کے جوہر دیکھنے میں آئے۔ اسلام آباد میں عوامی مرکز کی بلڈنگ سے ٹیکس کے ریکارڈ کو بھی اسی بے رحم سمجھدار آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اور اب 24 فروری 2018 کو نیو سندھ سیکرٹریٹ کراچی کی بلڈنگ میں موجود ریکارڈ بھی سمجھدار آگ کی نذر ہوگیا۔زیادہ تر ایسے واقعات اتوار کے دن یا ڈیوٹی ٹائم کے بعد انجام دیئے گئے؛ اور انکوائریاں اس رپورٹ کے ساتھ داخل دفتر ہوکر رہ گئیں کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ بس بہت ہوا! اب اس سمجھدار آگ سے ریکارڈ جلنے یا جلانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ریکارڈ کو صرف پیپرز اور فائلوں تک ہی محدود نہیں ہونا چاہیے، اور قومی سلامتی کے اداروں کو بھی اس سمجھدار آگ کو سمجھا دینا چاہیے کہ اے سمجھدار آگ! اب تیرا کھیل ختم ہوا، لوگ اب تیری اس سمجھداری کو سمجھ چکے ہیں۔

صادق مصطفوی

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
ONLY, FOR, ONE, MINUTE, SOFTWARE, WILL, HEAR, YOUR, VOICE, AND, WILL, COPY, SAME, TO, SAME, NEW, HORIZONS
Previous Post صرف ایک منٹ تک آپ کی آواز سن کر نقل بنانے والا سافٹ ویئر
Next Post اسلام آباد، قومی اسمبلی اجلاس میں ہولی کے تہوار کا تذکرہ، سپیکر وڈپٹی سپیکر کا ہندو اراکین کو مبارکباد کے ساتھ ملکی ترقی میں انکے کردار کو خراج تحسین
NA. SPEAKER, AND, DEPUTY, SPEAKER, WISHED, HAPPY, HOLI, TO, HINDU, COMMUNITY, AND, NATIONAL, ASSEMBLY, MEMBERS

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.