yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ادھر سے بھی ہوا ہو گا اشارہ

Yes 2 Webmaster September 18, 2015 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : ایم سرور صدیقی
متحارب جماعتوںکے دو سیاستدان زور شور سے بحث کررہے تھے ایک نے بہتیری دلیلیں دیں لیکن وہ دوسرے کو قائل نہ کر سکا تو وہ ذاتیات پر اترآیا اور الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔۔۔پھر زچ ہوکر یہاں تک کہہ ڈالا میں جانتاہوں تم کس کے اشارے پرناچتے پھرتے ہو۔۔دوسرے نے مشتعل ہوکرکہا احمق آدمی سیاسی بحث میں میری بیوی کو کیوں گھسیٹے ہو۔۔۔ اب یہ تو ہمیں معلوم نہیں کون سے کون سے سیاستدان اپنی بیوی کے اشاروں پر ناچتے ہیں لیکن دو دو تین تین شادیاں کرنے والے سیاستدان کے متعلق یقین سے کہا جا سکتاہے وہ بے چارہ ناچتے ناچتے تھک جاتاہوگاویسے ایک بات ہے پاکستان میں جمہوری حکومتیں ہروقت عوام کو تگنی کا ناچ نچاتی رہتی ہیں اور عوام مجبورہیں اف اللہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔۔ کی تفسیر بنی بیٹھی ہے کیونکہ عوام کا توکسی دور میں بھی کوئی پرسان ِ حال نہیں ہوتا۔۔۔ شنیدتو یہ بھی ہے کہ کچھ سیاستدان کسی نہ کسی کے اشارے پر ناچتے ضرورہیں اخبارات میں ایسی خبریں تو آئے روز آتی رہتی ہیں لیکن ہم جیسا ”ماٹھا کالم نگار” ان کا نام لینے کی جرأ ت نہیں کر سکتا کہ کہیں اس کے لئے حشربپا نہ ہو جائے

سننے میں تو یہ بھی آیاہے کئی قوم پرست سیاستدان بھارت کے اشارے پر کالاباغ ڈیم بنانے کی مخالفت ایسے کر رہے ہیں جیسے ان کے لئے یہ مذہبی فریضہ ہو یاپھر جس طرح تقریر کے دوران جاہل ملاں اپنے نظریات پوری شد مد کے ساتھ سامعین پر ٹھونستاہے دونوں کا مقصدمال بناناہے۔۔ کل جب ہم یہ کالم لکھ رہے تھے۔ کل شیدا اور میدا آن وارد ہوئے ۔۔۔ شیدے نے کہا کمال ہے اشارے توعاشق کرتے ہیں سیاستدان نہیں خدا قسم جس مرضی شاعر سے پوچھ لو ۔۔۔میدے نے کہا بہت سے چھوٹے موٹے سیاستدان اپنے لیڈروں کے اشارے پر مخالفین کو زچ کرنے کیلئے اوٹ پٹانگ ہانکتے رہتے ہیں میں خود دو تین کو جانتاہوں جو ہروقت اشارے کے منتظررہتے ہیں تمہیں یادنہیں دس پندرہ سال پہلے ن لیگ کے جلسوں میں یہ نعرہ بڑا مقبول تھا
نواز شریف تیرا ایک اشارہ
حاضر ۔۔۔حاضر لہو ہمارا

یہ الگ بات کہ جب وقت پڑا ایسے نعرے لگانے والے ایک غائب ہوگئے جیسے گدھے سے سر سے سینگ۔۔۔ اور آمریت کے خلاف احتجاج کرنے کی پاداش میں حاجی امداد حسین جیسے جو کارکن پکڑے گئے مشرف سرکار نے مار مار کر انہیں ڈبل روٹی بنادیا۔۔۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کا قتل بھی کسی کے اشارے پرہواہے یہ اشارہ کس نے کیا تھا اس کاسراغ لگانے کیلئے پولیس نہ جانے کتنے مہینوں سے کس کس کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔۔۔کراچی میں مختلف الزامات ٹارگٹ کلنگ ، دھماکے، بھتہ خوری ،بوری بند لاشیں ،اغوا ء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث جولوگ گرفتار ہورہے ہیں وہ بھی یہ کہہ رہے ہیں ہم نے یہ کام فلاں کے اشارے پر کیا ہے ۔۔۔ یہ بھی سناہے گرفتارہونے والے کہتے ہیں مجھے یہ کام کرنے کا اشارہ شین نے کیا اسے جیم نے اور جیم کو اشارہ الف نے کیا تھا ۔۔۔

اب اشارے کرنے والے سب لوگوںکی شامت آئی ہوئی ہے ویسے شامت آنے کی بڑی وجہ شامت ِ اعمال ہے نصف صدی سے بیشترہم وطنوںکو حسرت تھی کہ جس نے بھی اس ملک کو لوٹا یا پاکستان کا امن بربادکرنے کا ذمہ دارہے یا جرائم کی وجہ ہے ان سب کابے رحم احتساب ہونا چاہیے کسی لالچ، امتیازیاخوف کے بغیر ۔۔۔ہر پارٹی ۔۔ہر جماعت۔۔۔ہرNGO ۔۔۔حتیٰ کہ ہراس فرد کے گرد گھیرا تنگ کردیا جائے جو اس ملک میں کسی بھی خرابی کا موجب ہے۔۔۔حالات بتاتے ہیں اب جو یک لخت نیب جیسا ادارہ حرکت میں آیا ہے وہ کسی کے اشارے پرہی آیا ہوگاسیاستدانوں، بیوروکریسی ،بزنس مینوںاور نہ جانے کون کون خوف وہراس کا شکارہیں اور اپنے سرپرستوںکو اشارے کرکے پوچھتے پھرتے ہیں اب کیا بنے گا؟ ۔۔۔انہیں شاید علم نہیں کہ وہ تو خود منہ چھپاتے پھرتے ہیں اشارہ کرنے والوں کوکیا بتائیں ۔۔ شاید چپ رہنے میں ہی عافیت ہے کسی نے سچ کہا ہے ایک چپ ۔۔سو سکھ ۔۔انسان اگرچپ شاہ بن جائے تو کئی نامعقول سوالوں سے بچ سکتاہے

اشارے سے کام چل جائے تو زبان کو تکلیف دینے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس وقت حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ان کے درمیان ”تاریخی مفاہمت” کی بدولت رانا مشہود سے آصف زرداری تک سینکڑوں کی جان پر بنی ہوئی ہے۔۔ سائیں قائم علی شاہ کو بھی ڈھیروں گلے شکوے ہیں ۔۔ الطاف بھا ئی پہلے ہی” مشکل ” میں ہیں اب تو کراچی بھی ان کی مدد نہیں کررہا یہ سب دل ہی دل میں یہ ضرور کہتے ہوںگے
یزدانی ”ادھر ”سے بھی ہوا ہو گا اشارہ
برہم جو زمانے کی ہوا مجھ سے ہوئی ہے

اب ”ادھر ” کا مطلب سب جانتے ہیں اشرافیہ ناخوش ہوتی ہے تو ہوتی رہے لیکن عام پاکستانی انتہائی خوش ہیں کہ اب ملک پٹری پر چڑھ جائے گا۔۔۔۔ ادارے مستحکم ہو ں گے۔۔۔ کرپشن کرنے والے مگر مچھوںکا پیٹ چاک کرکے لوٹی ہوئی قومی دولت باہرنکال لی جائے گی۔۔۔ خداکرکے عام آدمی کی یہ خواہش پوری ہوجائے ورنہ اس ملک میں سیاست،صحافت، امامت،بزنس الغرض ہر چیزکو یرغمال بنالیا گیاہے اور بہتری کی کوئی امید نہیں تھی اس ماحول میں جس کسی نے بھی نیب کو اشارہ کرکے شکنجہ کس دیاہے اس نے عوام کے دل موہ لئے ہیں لگتا ہے اب پاکستان سے رشوت خوروں، کرپٹ عناصر، گیس چوروں،بھتہ خوروں،بجلی چوروں اور جرائم کرنے والوںکا انجام قریب ہے۔۔۔ اب اگر کالاباغ ڈیم بنانے کے لئے بھی اشارہ ہو جائے توہم سمجھیں گے نظر ِ کرم ہوگئی۔۔۔ اورہم کہنے پر مجبورہو جائیں گے اشارے ہی اشارے میں یہ دل آپ کا ہوا۔

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، ملک سے دہشتگردوں کا جلد صفایا کیا جائے گا، وزیر اعظم
Next Post سفارتخانہ پاکستان فرانس میں پاکستان کا یوم دفاع منایا گیا۔تصویری جھلکیاں
Pakistan Defense Day Celebration (42)

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.