yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا اب پی ٹی آئی مرکز میں حکومت بنا سکے گی؟

Web Editor June 20, 2018 1 min read
Will the government now be formed in the PTI center?
Share this:

خدا خدا کرکے اس حکومت نے اپنی مدت پوری کی ہے۔ پہلے انتخابات پر شکوک تھے تاہم سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے اُن کو ختم کر کے الیکشن کے بروقت انعقاد کی راہ ہموار کر دی ہے۔ یہ بات تسلیم کرنی چاہئے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ سالوں میں ایکٹیو اور بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج پی ٹی آئی اگلی حکومت کےلیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے۔ تاہم، کیا یہ اتنا ہی آسان ہے؟ میرا خیال ہے کہ نہیں۔

کیوں؟ کیونکہ جنہوں نے پی ٹی آئی کو الیکٹیبلز کی فوج فراہم کی ہے، الیکیٹیبل سے مراد وہ شخصیت ہوتی ہے جس کے پاس ہر وقت 18، 20 ہزار ووٹ ہوتا ہے۔ تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی کہ الیکٹیبل الیکشن ہرصورت جیتے گا‘وہ ہار بھی سکتا ہے۔ ’’اُن‘‘ کے پلان کے مطابق تو اِس وقت تک مسلم لیگ ن کا حال بھی ایم کیو ایم جیسا ہو جانا چاہئے تھا کہ اُس کا شیرازہ بکھر چکا ہو اور پارٹی تتر بتر ہو۔

لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔ فیصلہ سازوں کے اندازے سے کم سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہا ہے اور نواز شریف کو عوام کی جانب سے ٹھیک ٹھاک ہمدردی بھی مل رہی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کچھ قوتیں الیکشنز میں کچھ مہینوں کے التواء کی خواہش مند ہیں۔ لیکن، کیا یہ فیصلہ درست ہوگا؟ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ کیونکہ مسلم لیگ ن کے جلسے نواز شریف کو آکسیجن فراہم کر چکے ہیں اور کوئی بھی ایسی حرکت نواز شریف اور اس کی پارٹی کو مزید مضبوط کرے گی۔

پنجاب کی سیاست مرکزی سیاست کا ایک اہم فیکٹر ہے۔ کہتے ہیں کہ جو جی ٹی روڈ کو فتح کر لے، وہ حکومت سازی کر سکتا ہے۔ کیونکہ سارے اہم شہر، علاقے اور حلقے اسی جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ہیں۔ نواز شریف نے جب قوم کو ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کا فقرہ دیا تھا تو وہ اسی جی ٹی روڈ کے کامیاب مارچ سے دیا تھا۔ اس سے قبل خان صاحب بھی اسی روڈ کا استعمال کر چکے ہیں۔ اگر غیر جانبداری سے دیکھیں تو جی ٹی روڈ کا فاتح تادم تحریر غیر واضح ہے۔ لاہور میں بھی صورتحال میں تبدیلی نظر آ رہی ہے جبکہ راولپنڈی کی صورتحال بھی تحریک انصا ف کے حق میں ہے۔

اسلام آباد میں البتہ یہ کہنا مشکل ہے۔ جنوبی پنجاب البتہ تحریک انصاف کے ساتھ ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن یہاں بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دے گی۔ مرکز میں حکومت بنانے کےلیے پی ٹی آئی کو پنجاب سے90 سے 95 تک سیٹیں نکالنی ہوگی لیکن یہاں سے پی ٹی آئی کو 65 سے 70 سیٹیں ملنا بھی مشکل لگ رہا ہے۔ دوسری جانب سندھ میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پیپلز پارٹی وغیرہ سے ہے۔ یہاں سے پی ٹی آئی کو بمشکل کامیابی ہوگی، کیونکہ خان صاحب نے بھی اس علاقے کو گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ اگر پی ٹی آئی یہاں سے معجزانہ طور پر 5 سے 8 سیٹیں نکال لے اور بلوچستان سے 2 سیٹیں بھی مل جائیں تو پی ٹی آئی خیبر سے مکمل ہار کے بھی مرکزی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

خیبر میں پی ٹی آئی نے پانچ سالوں میں کیا کیا، اس کا اصل پتہ تو عام انتخابا ت کے ووٹ کریں گے۔ لیکن ابھی تک ملنے والی اطلاعات پی ٹی آئی کےلیے حوصلہ افزاء نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کا ٹھیک ٹھاک ووٹ بینک ایم ایم اے لے اڑے گی۔ پانچ سالہ حکومت میں ن لیگ کے پاس شو کرنے کےلیے بہت کچھ ہے لیکن پی ٹی آئی کے پاس حقیقی طور پر کچھ نہیں ہے۔ جن دو وزارتوں کی کارکردگی پر پی ٹی آئی خوش ہوسکتی تھی وہ دونوں جماعت اسلامی کے پاس تھیں اور یہ وہ جماعت ہے جس کو کام کرنا آتا ہے لیکن کریڈٹ لینا نہیں آتا۔

نواز شریف کو نا اہل کروانے میں جماعت اسلامی کی پٹیشن کا کردار ریڑھ میں ہڈ ی کی طرح کا تھا، لیکن بیچارے ایک ٹکے کا کریڈٹ نہیں لے سکے۔ اب بھی خیبر پختوانخواہ میں جماعت اسلامی کی بہت اچھی کارکردگی رہی ہے لیکن اس کا کریڈٹ جماعت اسلامی خود ہی لینے کو تیار نہیں تو کوئی کیا کر سکتا ہے۔

کیا اب پی ٹی آئی مرکز میں اکیلے حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی؟ شاید نہیں۔ اِس مفروضے کے درست ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ ایسی صورتحال میں پی ٹی آئی کو مرکزی حکومت سازی کےلیے پیپلز پارٹی سے ہی ہاتھ ملانا ہوگا اور اس نقطے سے گیم ’’شاہ مفاہمت‘‘ آصف زرداری کے ہاتھ میں چلی جائے گی، جو اپنی کارکردگی کا مظاہرہ حالیہ سینٹ انتخابات میں کر چکے ہیں۔ وہ عمران خان کو وزیر اعظم بنوا بھی دیں گے لیکن اس کے بعد وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کچھ کریں گے، یہ سوچ کے ہی ہنسی آتی ہے۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو حالیہ سینیٹ کے انتخابات سے ہی یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اگلے عام انتخابات میں ’ہنگ پارلیمنٹ‘ کے امکانات زیاد ہ ہیں، کیونکہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے اصل حکمرانوں اور فیصلہ سازوں کو پارلیمنٹ میں کسی ایک جماعت کی اکثریت سوٹ نہیں کرتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Inshallah Chaudhry Nisar will return to PML N my talk fought about iron chen: Khawaja Saad Rafiq
Previous Post انشاءاللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے، میری لوہے کے چنے والی بات لڑ گئی: خواجہ سعد رفیق
Next Post لاہور ہائیکورٹ کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم
Lahore High Court orders removal of loadshedding

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.