yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پرچم سر نگوں کیوں ….؟

MH Kazmi February 18, 2017 1 min read
WHY. NATIONAL, FLAG, DOWN, BY, TAYYABA, ZIA, USA
Share this:

WHY. NATIONAL, FLAG, DOWN, BY, TAYYABA, ZIA, USAپاکستان ایک محبت کئے جانے والی پاک سرزمین کا نام ہے۔ اس نے کیا جرم کیا ہے جو ہر ظلم اور بربادی کے بعد اس مظلوم غمخوار بے بس کا پرچم بھی سر نگوں کر دیا جاتا ہے؟ اپنا احتساب مت کرنا، اپنے گریبانوں میں مت جھانکنا، اپنے جرائم اور مظالم پر غور نہ کرنا، اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کرنا…. کیا قصور ہے اس وطن کا….؟ اس دھرتی پر ظلم کی داستانیں بہت پرانی ہیں۔ ستر سال پرانی۔ پہلوں کا بویا آج کاٹ رہے ہےں۔ امریکی ریاست الاباما کی بالڈ ون کاو¿نٹی کے کمشنر نے اورلینڈو حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پرچم سرنگوں کرنے کا صدارتی حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ اس نے کہا کہ مجھے اس واقعے پر دلی صدمہ ہے تاہم میں پرچم سرنگوں کرنے کے حق میں نہیں کیوں کہ اس کا ماننا ہے کہ دہشت گردی کے کسی واقعے کے بعد پرچم کو سرنگوں کرنا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، اس کے بجائے پرچم کو پوری آب و تاب کے ساتھ لہرانا چاہیے تاکہ دہشت گردوں کو یہ پیغام ملے کہ ہم نے شکست تسلیم نہیں کی۔ یہ ایک محب وطن امریکی افسر کی سوچ ہے۔ بلاشبہ سوگ میں پرچم سر نگوں کیا جانا چاہیے لیکن پاکستان جیسے بد نصیب ملک جہاں روز سانحات رونما ہوتے ہےں پرچم ہمیشہ کے لئیے سر نگوں کر دیا جائے یا کبھی سر نگوں نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا جائے۔ اہلِ پاکستان مایوس ہیں۔ غمزدہ ہیں۔ شدید خوف و ہراس اور ڈپریشن میں مبتلا ہیں لیکن کسی کا سر نگوں نہیں ہے۔ کوئی اپنے گریبان میں جھانکنے کے لئے تیار نہےں۔ آپ مایوس تب ہوتے ہیں جب آپ کو لگتا ہے کہ سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔ مگر میرا اللہ وہ ہے جو صحراو¿ں میں آب زم زم نکال دیتا ہے۔
شرط یہ ہے کہ ایمان ہاجرہ و ابراہیم زندہ ہو۔ ہجوم ہاکستان کو نہ قوم بننا آیا نہ سر نگوں ہونے کا سلیقہ آیا۔ مسلمان کہلاتے ہےں لیکن مسلمانی کا بھرم بھی نبھانا نہ آ سکا۔ میرے وطن کا پرچم کیوں سر نگوں کرتے ہو….؟ اپنے سر جھکاﺅ، اپنی جماعتوں کے پرچم سر نگوں کرو…. میرا وطن نہ شرمسار ہے نہ گناہگار۔ البتہ شرمندہ ہے تو اس ہجوم پر جو اس کی چھاتی پر عیش و عشرت کر رہا ہے، دولت کے دکھاوے کا مقابلہ، پروٹوکول، بڑی بڑی گاڑیاں، محل نما گھر، گارڈز، اسلحہ کی نمائش، وی آئی پی کلچر کی کھلی عیاشی، مزے تو پاکستان میں رہنے والے امیر طبقہ کے ہیں۔ قبضہ مافیا، سیاسی مافیا، مذہبی مافیا، بزنس مافیا…. ان میں کسی کا نہ سر نگوں ہوتا ہے نہ عیش میں کمی آتی ہے۔ وطن عزیز کا پرچم جبراً سر نگوں کیا جاتا ہے کہ وطن حادثات و سانحات پر غمزدہ ہے لیکن غمزدہ سے زیادہ شرمندہ ہے کہ اس کی چھاتی پر کیسے کیسے ناسور عیاشی میں مست ہےں۔ افسردہ ہے کہ کیسے کیسے نو دو لتیے اس کے سینے پر مونگ دل رہے ہیں اور کیسے کیسے آج اس کا سودا کر رہے ہیں، کبھی ترقی کے نام پر اورکبھی خوشحالی کے نام پر۔ دہشت گردی کی پھر سے ایک نئی لہر چل دی۔ شکریہ راحیل شریف کہاں گئے؟ کچھ عرصہ امن ہوا تھا، پھر لال آندھی آئی ہے۔ یہ ملک صرف ان لوگوں کا ہے جن کے پاس اس ملک کے علاوہ کوئی راہ فرار نہیں۔ کوئی دوسرا گھر بار نہےں۔ کوئی اور ٹھکانہ نہےں۔ انہیں تو جینے دو۔ کہاں جائیں گے یہ پاکستانی جن کا گھر مکان اور ملک صرف پاکستان ہے۔ دہشت گردی عذاب ہے یا رب۔ بے انصاف معاشرے پر عذاب۔ الا ما شا اللہ ہجوم کا ہجوم ظالم مظلوم ہے۔ مظلوم نے بھی کسی نہ کسی سطح پر ظلم کیا ہوتا ہے۔ جس کا جہاں بس چلتا ہے لوٹ مار میں مصروف ہے۔ ایسے بے حس معاشرے میں بم دھماکے کسی عذاب کی علامت ہو سکتے ہیں۔ حاکموں محافظوں کی پالیسیوں اور اعمال کا نتیجہ اس ہجوم بے ترتیب کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس وطن پاکستان کا پرچم سر بلند رہنے دو کہ سانحات ہمارا معمول بن چکا ہے اس ملک میں۔ پرچم کو سر نگوں کرنے کی رسم نبھاتے نبھاتے خاکم بدہن کہیں میرا ہریالی پرچم سربلندی کی رسم ہی نہ بھول جائے۔بشکریہ:طیبہ ضیائ ، نوائے وقت

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
IN, CAMERA, SESSION, IN, SENATE, OF, PAKISTAN, STATE, MINISTER, FOR, INTERIOR, FACE, DIFFICULTIES
Previous Post سینٹ کا’’ان کیمرہ سیشن‘‘ بلیغ الرحمن کو اپوزیشن کے ’’تلخ‘‘ سوالات کا سامنا
Next Post پاناما کیس؛ نااہلی سے متعلق درخواست پر وزیراعظم کا سپریم کورٹ میں جواب
PANAMA, CASE, REPLY, FROM, PRIME, MINISTER, NAWAZ, SHARIEF, SUBMITTED

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.