yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مچھر کچھ لوگوں کو ترجیح کیوں دیتے ہیں

Web Editor November 8, 2018 1 min read
Why mosquitoes prefer some people?
Share this:

آپ نے غور کیا ہوگا کہ مچھر کاٹنے کے لیے کچھ لوگوں کو دیگر پر ترجیح دیتے ہیں؟ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ واقعی کچھ لوگ مچھروں کے لیے بہت زیادہ پرکشش ہوتے ہیں اور وہ خون چوسنے کے لیے ان کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ فلوریڈا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہر 5 میں سے ایک شخص مچھروں کے لیے مقناطیس ثابت ہوتا ہے۔ اب یہ تو واقعی درست ہے مگر اس کی وجوہات تاحال اسرار کے پردے میں چھپی ہوئی ہیں اور بیشتر چیزیں توہمات سے زیادہ کچھ نہیں جیسا کہ مچھر سرخ بالوں والے لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں، یا ان لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں جن کا بلڈ شوگر لیول زیادہ ہو یا جو لوگ پھولوں کی خوشبو والا پرفیوم لگائیں، لیکن یہ اور اس جیسی دیگر چیزیں محض افواہوں سے زیادہ کچھ نہیں۔ تاہم تحقیق میں کچھ چیزوں کا ذکر ضرور کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر آپ کو مچھروں کا بڑا ہدف بناتی ہیں۔جسمانی حجم جسمانی طور پر بڑے افراد زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں اور مچھروں کو دور سے بھی جو چیز سب سے زیادہ اپنی جانب کھینچتی ہے وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ ہی ہے، یہی وجہ ہے کہ بچوں کے مقابلے میں بالغ افراد مچھروں کا زیادہ نشانہ بنتے ہیں، جبکہ خواتین کے مقابلے میں مرد مچھروں کے لیے زیادہ پرکشش شکار ثابت ہوتے ہیں۔ ورزش کرنا مچھروں کو لیسٹک ایسڈ بھی اپنی جانب کھینچتا ہے اور اگر آپ کھلی جگہ پر ورزش کرتے ہیں تو یقیناً مچھر بھی آپ کی جانب زیادہ متوجہ ہوسکتے ہیں، ورزش کے نتیجے میں سانس بھاری اور تیز ہوجاتی ہے جو کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بڑھا کر مچھروں کو بلانے کا سبب بنتا ہے۔ تیز میٹابولزم مچھروں کو اپنی غذا یعنی خون میں کولیسٹرول کا مزہ بھی پسند ہے، اسی طرح جن لوگوں کا میٹابولزم زیادہ تیز ہوتا ہے، وہ بھی مچھروں کا شکار زیادہ بنتے ہیں۔ جسمانی بو سانس کے ذریعے کئی قسم کے اجزا خارج ہوتے ہیں جبکہ جلد میں بھی کچھ بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو مچھروں کو آپ کی جانب کھینچتے ہیں، محققین کا ماننا ہے کہ کچھ لوگوں کی جسمانی بو دیگر کے مقابلے میں زیادہ تیز یا طاقتور ہوتی ہے جو مچھروں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Why is the hand cut from paper?
Previous Post کاغذ سے ہاتھ کیوں کٹ جاتا ہے
Next Post کیا آپ کے ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے رہتے ہیں؟
Do you keep your hands and feet cool?

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.