yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈرون حملے دوبارہ کیوں شروع ہو گئے ہیں

MH Kazmi April 3, 2017 1 min read
Why drone attacks started again?
Share this:

ڈرون طیارے بغیر پائلٹ کے اڑتے اور مطلوبہ ہدف کو نشانہ بناتے ہیں جس جگہ کا انھیں ٹارگٹ دیا جائے وہیں حملہ کرتے ہیںمگر ارد گرد کی آبادی کے لوگ بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے اور وہ خواہ مخواہ ہی قبروں میں پہنچ جاتے ہیں دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس نے9/11کے بعد زور پکڑ لیا اگر دہشت گرد ہمارے ہاں موجود ہیں تو کیا دہشتگرد امریکی بر طانوی ودیگر ریاستوں میں موجود نہیں؟پھر وہاں ڈرون حملے کیوں نہیں ہوتے کیا اس لئے کہ وہاں زیادہ تعداد غیر مسلموں کی ہے اور ایسے حملوں سے بغیر قصور کے قتل ہونے والے بھی مسلمانوں کے علاوہ عیسائی یا دوسرے مذاہب کے لوگ ہوں گے جو کہ سامراجی کسی صورت برداشت ہی نہیں کرسکتے تو پھر کیا ڈرون حملے مسلمانوں کے قتل عام کے لیے ہی مختص ہیں۔

امریکی یہودی مظالم اور مسلمانوں سے نا انصافیوں اور ان کی بہیمانہ قتل و غارت گری پر داعش جیسی کئی تنظیمیں بن چکی ہیں اور کچھ ایسے ہی ملے جلے ناموں کے مسلح گروہ خود امریکنوں اور یہودیوں نے اسلامی ممالک میں انتشار کو قائم رکھنے کے لیے بنا رکھے ہیں ۔ڈرون حملہ سینکڑوں کلومیٹر دور سے تو کیا جاسکتا ہے مگر کئی ہزار کلو میٹر دور سے نہیں ۔ پھر یہ امر واضح ہے کہ ان کا وہ مقام جہاں سے ان کو فیڈ کرکے بھجوایا جاتا ہے وہ بھی ادھر اُدھر پاکستان کے اندر ہی موجود ہے اور یہ اجازت نامہ سابق کمانڈو ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں دیا گیا تھا اور آج تک اسے منسوخ کرنے کی جرأت سویلین حکمرانوں سے نہ ہوئی ہے ڈرون جب چاہیں حملہ آور ہوں ان کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہ ہے اور نہ ہی کوئی سیاستدان یا گروہ مذمت کے دو بول ہی بول سکتا ہے۔

سیاستدان وہ مقتدرہوں یا نام نہاد اپوزیشن والے سبھی چپ سادھے ہوئے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے انھیں سانپ سو نگھ گیا ہو اور اس کی دہشت وحشت نے ان کی زبانیں گنگ کر ڈالی ہوں۔کچھ عرصہ قبل عمران خان نے سرحد کی سر زمین سے اتحادی افواج کے کنٹینرز گزرنے کی پابندی لگائی تھی یہ محاذ کیسے بند ہو گیا خدا ہی بہتر جانے اس ایکشن سے ایم کیو ایم نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا تھا کہ سینکڑوں اسلحہ سے بھرے کنٹینرزہی “گم ” کرڈالے اور ہزاروں کی تعداد میں جدید اسلحہ کا رکنوں کے گھروں میں ڈمپ کر ڈالاجس سے کراچی کے ہر محلے کا” آتش فشاں” بن جانا لازمی امر تھاہمارے سیکورٹی اداروں کاا ولین فرض بنتا ہے کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں اسلحہ ضبط کریں وگرنہ رائ،امریکی یہودی سامراجیوں کے کہنے پر کسی بھی وقت “ملک دشمن دھماکہ” ہو سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن تو حکومتی اتحادی ہونے کی وجہ سے ڈرون حملوں پر بالکل نہیں بولتے کہ اس طرح ” شریفوں ” سے دوستی میں فرق پڑ سکتا ہے وہ تو پی پی سے مل کر فوجی عدالتوں کی بھی دوبارہ زیادہ عرصہ تک بحالی کے مخالف ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جلد کاروائیاں کرکے ان کی کمر توڑ ڈالی تھی اس میں بھی کوئی شک وشبہ نہیں کہ اچانک ڈرون حملے دوبارہ شروع ہو جانا ہمارے ملک کی سا لمیت اور خودمختاری پر سیاہ دھبہ ہیں۔دہشت گردی کا خاتمہ تو پوری قوم چاہتی ہی اور ہماری پاک افواج ،رینجرز اور پولیس کیا ان سے بخوبی نہیں نمٹ رہیں؟ پھر بیرونی ڈرون حملوں کا کیا جواز ہے ان کے ہٹ کرنے سے مطلوبہ ٹارگٹ کے ایک دو افراد کے علاوہ اور بھی درجنوں مظلوم لوگ شہادت پا جاتے ہیںخدا ایسی بلائوں سے مسلمانوں کو محفوظ رکھے اورہمارے کردہ نہ کردہ گناہوں کی معافی دے دیں۔

در اصل زرداری اور نوازشریف ایک دوسرے کی گاڑیوں کے فالتو پہیے ہیں جب ان کے اقتدار کے دور میں اپوزیشنی دھچکوں سے گاڑی پنکچر ہوجاتی ہے تو فالتو پہیہ لگ جاتا ہے اور گاڑی دوبارہ چلنے لگ جاتی ہے۔فوجی عدالتوں پر پوری قوم متحد ہے مگر حکومت کا خوددل نہیں مانتا تو زرداری صاحب کے ذریعے حیلے بہانے تلاش کیے جارہے ہیں انہوں نے کچھ نکات بیان کیے تو فوراً حکومتی گروہ اس کو پرکھنے دیکھنے اور عمل کرنے کے لیے تیار بیٹھا تھا اور مولانا فضل الر حمٰن تو اپنے “شریف بھائی” کی اجازت کے بغیر “ایسی محافل “میں شامل ہوہی نہیں سکتے۔من ترا ملاں بگوئم تو مرا حاجی بگو کی طرح حکمرانوں کابشمول زرداری صاحب کاروبار چل رہا ہے ۔اور عوام حکمرانوں اور دہشت گردوں کے نشانہ پر ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
One Zardari, heavy at all
Previous Post ایک زرداری، سب پہ بھاری
Next Post عقیدتوں کے کاروبار کی ہلکی سی جھلک‎
Glimpse of devotion Business

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.