yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اچھی بات

سی ایس ایس کا امتحان اردو میں ہونا کیوں ضروری ہے

MH Kazmi February 16, 2017 1 min read
CSS exam: Increased the request Age limit
Share this:

مقابلے کے امتحان میں بیٹھنا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ہر طالب علم کا خواب ہوتا ہے۔ ہمیں بھی عہدِ جوانی میں مقابلے کے امتحان سے واسطہ پڑا.

CSS exam: Increased the request Age limit
CSS exam: Increased the request Age limit

منیر نیازی کی نظم کی طرح ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں، یہ فیصلہ بھی دیر سے کیا کہ مقابلے کا امتحان دیا جائے۔ ایم فل کے بعد پہلی نوکری کو ٹھکرا کر سی ایس ایس کی تیاری شروع کر دی۔ آپ اسے زندگی کی عملی مشقت سے ایک فرار سے بھی تشبیہہ دے سکتے ہیں۔قائداعظم لائیبریری لاہور میں مقابلے کی تیاری کرنے والوں کے گروہ جوق در جوق آتے ہیں اور بمشکل چند ایک ہی اس میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔ ہم نے بھی قائد اعظم لائیبریری لاہور کی ممبر شپ حاصل کر لی اور باغِ جناح کی دیوار سے باہر پٹیالہ ہاؤس میں ایک کرائے کے کمرے میں حصہ دار ہو گئے۔ایسی جگہوں پر رہنا تو ہم کئی برسوں میں سیکھ چکے تھے، بس ایک کام جو زندگی بھر نہ سیکھا وہ تھا دل لگا کر پڑھنا، خیر ہمت مرداں مدد خدا، سی ایس ایس کے لیے کمر کس لی گئی۔لازمی مضامین کے علاوہ اردو کو اختیاری مضمون میں جگہ دی اور عمومی خیال بھی یہی ہوتا ہے کہ اردو بہت زیادہ نمبر نہیں دلواتی، لیکن تین سال کے مسلسل امتحانوں میں اردو ہی ایسا واحد مضمون تھا جس میں میرے نمبر دو سو میں سے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ آتے رہے، کیونکہ نصاب میں شامل ساری کتابیں میں بہت پہلے ہی پڑھ چکا تھا۔

دو چار چیزیں ہی نئی تھیں جو اپنے شوق کی بنا پر کچھ عرصے میں ہی حفظ ہو گئیں۔ میں نے سی ایس ایس کے امتحانوں کے تینوں اٹیمپٹس میں بیٹھا اور تینوں بار ناکام ہوا، اور تینوں بار ایک ہی مضمون میں فیل ہوا وہ تھا انگلش کمپوزیشن۔پہلی دفعہ 36 نمبر لے کر فیل ہوا، دوسری دفعہ 30 نمبر لے کر اور تیسری بار 34 نمبر لے کر، پہلی کوشش میں لگا تھا کہ کوئی بات نہیں اگلی دفعہ تو پاس ہو ہی جاؤں گا اور اگلی دفعہ فیل ہوا تو تیسری اور آخری دفعہ کا تو پورا یقین تھا، مگر انگلش کمپوزیشن میرے لیے ایکلیز کی ایڑی ثابت ہوئی۔

امتحان کی پہلی کوشش میں ہی میرے روم میٹ جو اب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایس پی کے عہدے پر تعینات ہیں، انگلش میں 41 نمبر لے کر پاس ہوئے تھے لیکن ان کی اوور آل پوزیشن پہلے پچاس میں آئی تھی۔

ایسے ہی اگر میرے انگلش کمپوزیشن کے نمبر 40 آتے، جو کہ پاسنگ مارکس تھے، ان کو پاس شدہ امتحان کے نتائج میں شامل کیا جائے تو میں بھی پورے پاکستان میں پوزیشن ہولڈرز کے آس پاس ہوتا، اتنے قریب سے فیل ہونے کا دکھ بس جس پر گذرے وہی جانتا ہے۔

اس ہفتے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے سی ایس ایس 2018 کا امتحان اردو میں لیے جانے کا حکم مجھ جیسے طالب علموں کے لیے مژدہ جانفزا سے کم نہیں، کہ جنہیں ساری عمر بدیسی زبان پر دسترس حاصل نہیں ہوتی اور اپنی قومی زبان میں مہارت ان کے کسی کام نہیں آتی۔

ہمارے ہاں انگلش کو بقول انور مسعود ‘فیل ہونے کو بھی کوئی مضمون ہونا چاہیے’ کی طرز پر شامل کیا جاتا ہے۔ ایسی مشکل اصطلاحات اور جملے امتحان کا حصہ بنائے جاتے ہیں جن کا واحد مقصد طالب علم کے حافظے کا امتحان مقصود ہوتا ہے۔

ایسے بھاری بھرکم الفاظ میں نے آج تک انگریزی اخبارات یا عمومی گفتگو میں اب تک بھی نہیں سنے جو ان امتحانوں میں شامل کیے جاتے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اچھے رٹے باز آگے نکل جاتے ہیں اور عبارت کے مفاہیم میں گم کہیں راستے میں گم ہو جاتے ہیں۔اردو میں مقابلے کا امتحان کا فیصلہ شاید بہت پہلے کر دیا جانا چاہیے تھا، کیوں کہ اس وقت تک ہماری زیادہ تر تعلیم اردو میں ہی تھی، جیسے میں نے سن 1995 میں میٹرک پاس کیا اور انگلش صرف ایک مضمون کی حیثیت سے نصاب میں شامل تھی، اس کے علاوہ دیگر سارا نصاب اردو میں تھا اور یہ انگلش بھی پانچویں جماعت کے بعد مضامین کا حصہ بنتی تھی یعنی اسکول کے پہلے پانچ سال میں اے بی سی بھی ہمیں نہ آتی تھی۔لیکن وقت کے ساتھ ہمارے نصاب اور نظام مکتب میں جو تبدیلی رونما ہوئی ہے اس میں انگریزی کو ایک بنیادی مضمون کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔ نرسری اور پریپ سے ہی انگریزی نصاب کا ایک اہم حصہ بن گئی اور میٹرک تک جاتے جاتے بہت سے مضامین انگریزی میں پڑھائے جانے لگے۔

انگلش میڈیم اسکولوں کے روائج میں بھی انگریزی کسی نہ کسی طرح رائج ہوتی چلی گئی اور اب عالم یہ ہے کہ ہمارے دوست ریاض شاہد صاحب کا کہنا ہے کہ میرے بچے اردو سے زیادہ اچھی انگریزی بولتے ہیں۔ایسے وقت میں ایک مروجہ امتحان کی تبدیلی بہت سے لوگوں کے لیے نئی مشکلات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، یعنی وہ والدین جنہوں نے سالہا سال کی مشقت سے بچوں کی انگریزی بہتر کرنے کی جستجو کی تھی انہیں واپس اردو پر توجہ دینی پڑ جائے گی۔اردو زبان کی اہمیت سے انکار نہیں، پچھلے کچھ عرصہ میں عدالت عالیہ کی طرف سے اردو کی ترویج کی کوششوں کو ضرور سراہا جانا چاہیے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سبھی ترقی یافتہ قومیں اپنی زبان میں بات کرنے کو قابلِ فخر سمجھتی ہیں، جبکہ ہمارے ہاں ہی بقول انور مسعود صاحب

لاگا چسکا موہے انگریجی کا

میں تو انگلس میں لب کھولوں رے

لا کے من موج رہے اس بھاشا سے

توسے اردو میں، میں نہیں بولوں رے

اردو کی سی ایس ایس کی زبان کے طور پر تبدیلی ایک گیم چینجر بن سکتی ہے۔ ہمارے ملک کا طبقہ اشرافیہ جن کی نسلوں کی نسلیں سول سروس میں براجمان ہیں اور جو اردو بھول بیٹھے ہیں ایک بار پھر اس زبان کی طرف توجہ دیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ زبان کی تبدیلی سے وہ افسر شاہی جو ماتحتوں کو آسمان سے اتری مخلوق لگتی تھی شاید کچھ دیسی دیسی لگنے لگ جائے۔اردو پڑھنے کا رجحان شاید اردو لکھنے والوں کے لیے مہمیز کا کام دے اور ملک میں اجنبی ہوتی ہوئی زبان پھر سے لہلہانے لگے۔ ان سب باتوں کے ساتھ سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ سب پسماندہ علاقے جہاں انگریزی کا ابھی تک گزر نہیں ہوا وہاں سے بھی لوگ مقابلے کے امتحانوں میں اتر کر اپنی دانش کا لوہا منوانے لگیں۔

اب انگریزی تو بس ایک زبان ہی ہے، آپ کی ذہانت کا معیار تو نہیں۔ صرف انگریزی پر دسترس نہ ہونے کی بنا پر ذہین طلبہ کا ایسے امتحانات سے باہر ہو جانا پہلے بھی امتحان کے معیار اور ساکھ پر سوالیہ نشان ہی تھا۔

اب جبکہ اربابِ اختیار مقابلے کے امتحانات کی بہتری کی لیے کوشاں ہیں، میرے خیال میں انہیں زبان کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ طرز امتحان کو بھی پرکھنا ہو گا۔ اعداد و شمار کے حافظے پر کی گئی اسکروٹنی سے بہت سے ذہین، قابل اور اہل لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں اور رٹو طوطے آگے نکل جاتے ہیں۔

ایسے لوگ جو تخلیقی صلاحیتیں رکھتے ہوں، جن کی سوچ سوچنے کے فن سے آشنا ہو، جو نئی راہیں تراشنے کا ہنر رکھتے ہوں، جن کے ذہنی افق پر نئے خواب اور خیال ہوں، وہ مقابلے کے امتحان میں بالخصوص پیچھے رہ جاتے ہیں۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو اس جانب بھی توجہ دینی چاہیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
sharjeel, khan, and, khalid, latif, issued, notice, of, demand
Previous Post شرجیل اور خالد کو ’نوٹس آف ڈیمانڈ‘ جاری
Next Post سیہون: لال شہباز قلندر ؒکی درگاہ پر دھماکا، متعدد افراد شہید
blast, at, darbar,lal,shehbaz,qalandar, several,killed

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.