yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آئی ایس آئی نے یہ بات کس جج کو کہی؟

Web Editor July 21, 2018 1 min read
Who Judge did the ISI say?
Share this:

راولپنڈی: جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاہے کہ آئی ایس آئی کے لوگ مختلف جگہ پر پہنچ کر اپنے مرضی کے بینچ بنواتے ہیں ، آئی ایس آئی والوں نے میرے چیف جسٹس کو اپروچ کیا اور کہا کہ الیکشن تک نوازشریف اور اس کی بیٹی کو باہر نہیں آنے دینا۔

جسٹس شوکت صدیقی نے راولپنڈی بار ایسوسی ایشن سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میرے چیف جسٹس کو کہا گیا کہ شوکت عزیز صدیقی کو بینچ میں شامل مت کرو ، میرے چیف جسٹس نے کہا کہ جس بینچ سے آپ ایزی ہیں ہم وہ بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ احتساب عدالت کی ہر روز کی پروسیڈنگ کہاں پر جاتی رہی ہیں، معلوم ہے کہ سپریم کورٹ کون کس کا پیغام لے کر جاتا ہے، احتساب عدالت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کیوں ختم کیا گیا؟ عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے، آپ کی حویلی بندوق والوں کے کنٹرول میں ہے۔جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ مجھے نوکری کی پرواہ نہیں، یہ کہا گیا کہ یقین دہانی کرائیں کہ مرضی کے فیصلے کریں گے تو آپ کے ریفرنس ختم کرا دیں گے ، مجھے نومبر تک نہیں ستمبر میں چیف جسٹس بنوانے کی بھی پیش کش کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ میں جب بھی کوئی اہم فیصلہ دیتا ہوں ایک مخصوص گروہ کی جانب سے مہم چلا دی جاتی ہے۔ میرا دامن صاف ہے اسی لیے سپریم جوڈیشل کونسل کو درخواست دی کہ میرا اوپن ٹرائل کریں۔ انہوں نےکہا کہ مجھے نومبر میں نہیں ستمبر میں چیف جسٹس بنانے کی پیشکش کی گئی لیکن ترقی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔مجھے کہا گیا کہ یقین دہانی کروائی کہ آپ مرضی کے فیصلے کریں گے تو آپ کا ریفرنس ختم کروا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج آزاد میڈیا پر بھی اپنی آزادی کھو کر گٹھنے ٹیک چکا ہے۔ جج نوکری سے نہیں انصاف، عدل اور دلیری کا مظاہرہ کرنے سے بنتا ہے۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں خطاب کرتے ہوئےاسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بار میں آکر خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کی عرصے سے خواہش تھی۔میرا احتساب میری بار ہی کر سکتی ہے۔میرے اوپر آج تک کوئی کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ وہی جج صاحب ہیں جن کے اوپر کرپشن ریفرنس زیر سماعت ہے۔ اگر کرپشن نظر آئے تو بار مجھ سے استعفے کا مطالبہ کرے میں مستعفی ہو جاؤں گا۔ تمام وکلا کو دعوت دیتا ہوں کہ آ کر دیکھیں مجھ پر کرپشن کے جو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان مین کتنی صداقت ہے۔جسٹس شوکت نے کہا کہ وکلا جرائم میں کمی کا سبب بنیں سہولت کار نہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موازنہ امریکہ یا یورپ کے ساتھ نہیں ہو سکتا،،پاکستان کا موازنہ بھارت،، بنگلا دیش یا سری لنکا کےساتھ ہوسکتا ہے۔ بھارت میں ایک دن کے لیے سیاسی عمل نہیں رُکا کبھی مارشل لا نہیں لگا۔ 2030ء میںبھارت ایک بڑی معیشت ہوگا اور ہم پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔بھارت میں بھی کرپشن اور بدانتظامی ہے لیکن پھر بھی بھارت ترقی کی راہ پر ہے۔موجودہ ملکی حالات کی 50 فیصد ذمہ داری عدلیہ اورباقی 50 فیصد دیگر اداروں پرعائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک قانون کے طلبا کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ جسٹس منیر نے کیا کردار ادا کیا تھا ؟جسٹس منیر کا کردار ہر کچھ عرصے کے بعد سامنے آتا ہے۔یار رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں لا پتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس میں کہا تھا کہ ججز کا پیچھا کیا جاتا ہے،ججز کے فون ٹیپ کئے جاتے ہیں اور ان کی جان کو بھی خطرہ ہے۔جسٹس شوکت عزیز کے ان ریمارکس نے ہلچل مچا دی تھی۔

نواز شریف کی بے گناہی کا اس سے بڑا ثبوت کوئی نہیں ہو سکتا جسٹس شوکت عزیز صدیقی نام لیکر بتا رہا ھے نواز شریف کے خلاف فیصلہ کہا سے آیا کس کے حکم پر آیا نواز شریف کو الیکشن تک جیل میں رکھنے کا فیصلہ کس کا تھا سب بتا دیا pic.twitter.com/fpyo4VpDut

— T̤a̤l̤h̤a̤ G̤h̤o̤ṳr̤i̤ (@TalhaGhouri786) July 21, 2018

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Boldly beaten with wounds through blood, pen and tongue but
Previous Post خون، قلم اور زبان کے ذریعے زخموں سے چور تھکن سے نڈھال لیکن
Next Post قومی اسمبلی کے تین اہم ترین حلقوں سے تین امیدوار الیکشن کی دوڑ سے باہر
Three candidates from the race out of the three main constituencies of the National Assembly

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.