yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دنیا کے آٹھ بڑے سانپ کہاں پائے جاتے ہیں؟

Web Editor May 10, 2018May 10, 2018 1 min read
Where are eight major snakes in the world?
Share this:

اکثر انسان سانپوں کو دیکھ کر ڈر جاتے ہیں اور اگر کہیں اژدھا نما سانپ نظر آجائے تو ایسا گمان ہوتا ہے جیسے ابھی جان جسم سے نکل جائے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سانپوں کا شمار دیناکےخطرناک ترین جانوروں میں ہوتا ہے اور بہت کم لوگ ہی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

سانپوں سے متعلق اگر گہرائی میں مطالعہ کیا جائے تو عقل دنگ رہ جاتی ہےکہ اللہ نے کیا شاندار مخلوق تخلیق کی ہے۔ ان کے جسم پر Where are eight major snakes in the world?موجود چمڑی کو ہی دیکھ لیا جائے تو انسان ایک منٹ کے لیے یہ ضرور سوچتا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ دوسری حیرت انگیز بات جو ان میں پائی جاتی ہے وہ یہ کہ سانپ اپنے سے کئی گناہ بڑے جانوروں کو بھی با آسانی نگل لیتے ہیں۔

آپ سانپوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟ تو یہاں ملاحظہ کریں دنیا کے6  سب سے بڑے سانپوں کی فہرست اور ان سے متعلق چند دلچسپ حقائق۔

بوآ کنسٹریکٹر دنیا کا سب سے بڑا ’غیر زہریلا ‘ سانپ ہے جس کی لمبائی عموما 12 سے 18 فٹ کے درمیان ہوتی ہے اور ان کا وزن 45 کلو گرام تک ہوتا ہے۔ یہ سانپ گرم گھنے جنگلات جہاں کثرت سے بارشیں ہوتی ہیں وہاں موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ وسیع میدانوں اور وسطی اور جنوبی امریکا کے صحرائی علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔

بو آکنسٹریکٹر سانپوں کی مقبولیت کی ایک وجہ ان کی خوبصورت جلدبھی ہے۔ ان کے جسم پر کالے، سرخ، ہرے اور پیلے رنگ کی دھاریاں موجود ہوتی ہیں۔ اپنے بھاری جسم کی بدولت یہ شکاری کو اپنے قریب نہیں آنے دیتے، ایسی صورت میں یہ شکاری کو دبوچ لیتے ہیں جو ان کی موت کا سبب بنتا ہے۔

سور کا گوشت، ہرن، بندر اور پرندے ان سانپوں کی خوراک ہے۔ یہ باآسانی درختوں پر چڑھ جاتے اور پانی میں تیر سکتے ہیں۔ مگر یہ بہت کم پانی میں جاتے ہیں جبکہ اپنی زندگی کا بڑا حصہ درختوں پر گزارتے ہیں۔ بو آکنسٹریکٹر سانپوںکی ایک اور خاص بات ہےکہ ان کی سونگنےکی صلاحیت بہت اچھی ہے جو ان کو اپنے شکار تک پہنچا دیتی ہے۔

’پیلے اناکونڈا ‘ کا شمار دنیا کے دوسرے بڑےسانپ کے طور پر کیا جاتا ہے۔ ایک بالغ پیلے انا کونڈ ے کی لمبائی 10 سے 15 فٹ اور اس کا وزن 60 کلو گرام ہوتا ہے۔ یہ جنوبی امریکا کے دلدلی جگہائوں، کیچڑ، کوڑا کرکٹ اور دریاؤں میں پائے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق بو آکنسٹریکٹر سانپوں کے خاندان سے ہے اور یہ ان ہی کی طرح غیر زہریلے ہوتے ہیں۔

یہ سانپ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ان کا نام ’پیلا اناکونڈا‘ اسی لیے رکھا گیا ہے کیونکہ انہوں نے پیلا رنگ اوڑھا ہوتا ہے اور اس پر کالے دھبےنہایت پر کشش لگتے ہیں۔ اپنے رنگ کی وجہ سے یہ با آسانی ابر آلود پانی اور دریائوں میں چھپ جاتے ہیں۔

یہ سانپ مل جل کر رہنے کی صلاحیت سے محروم ہیں، بہت کم ہی یہ ایک ساتھ پائے جاتے ہیں اور اس کی وجہ اپنی نسل کو آگے بڑھانا ہے۔  ان کی ایک خاصیت ہے کہ یہ شکار کے آنے پر چھپ جاتے ہیں اور پھر پیچھے سے وار کرتے ہیں اور لمبے ہونے کے سبب یہ شکاری کو جکڑ لیتے ہیں اور انسان مر جاتا ہے۔ ان کی خوراک بکرے، ہرن، مچھلیاں اور کچوے ہیں۔

ایمیتھسٹائن پائتھن کا شمار بھی دنیا کے بڑے سانپوں میں ہوتا ہے ان کی لمبائی 8عشاریہ 5 میٹر ہے جبکہ وزن میں یہ 90 کلو گرام ہیں۔ یہ آسٹریلیا کے گرم گھنے جنگلات جہاں کثرت سے بارشیں ہوتی ہیں اور گھاس پر پائے جاتے ہیں۔

یہ آسٹریلیا میں پائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے غیر زہریلے سانپ ہیں۔ ان کی خاصیت ہے کہ یہ صرف رات کے پہر میں شکار کرتے ہیں۔ ان سانپوں کے جبڑے میں شکاری کو دبوچ لینے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ یہ چھپ کراچانک انسانوں پر حملہ کرتے ہیں ۔

دودھ پلانے والے جانور، پرندے، چمگادڑ اور چوہے ان کے خوراک ہوتے ہیں۔

انڈین پائتھن نامی غیر زہریلے یہ سانپ جنوبی ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی لمبائی زیادہ سے زیادہ 6 عشاریہ 4 میٹر ہوتی ہے اور ان کا وزن 91 کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ یہ ایسے علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں بہت زیادہ بارششیں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جنگلات، جھاڑیوں اور دلدلی جگہائوں میں بھی رہتے ہیں۔

ان کے پر کشش جلد پیلے، برائوں اور کریم رنگ کی ہوتی ہے جس پر گہرے رنگ کے دھبے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیتے ہیں۔ یہ درختوں پر آسانی سے چڑھ جاتے ہیں اور تیرنے میں بھی ماہر ہوتے ہیں۔

پیلے انا کونڈے کی طرح یہ بھی صرف نسل کو بڑھانے کی غرض سے جمع ہوتے ہیں ورنہ ان میں بھی ساتھ رہنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ یہ رات کے وقت میں شکار کرتے ہیں۔ یہ شکاری کو جکڑنے کے بعد انہیں دبوچ کر مار ڈالتے ہیں۔ یہ کترنے والے جانور، چھوٹے دودھ دینے والے جانور، پرندے اور پانی میں رہنے والی مخلوق کھاتے ہی

افریقا میں پائے جانے والے ان سانپوں کا شمار دنیا کے بڑے سانپوں میں ہوتا ہے۔ ان کی لمبائی 7 عشاریہ 5 میٹر اور وزن 114 کلو گرام ہے۔ یہ وسطی افریقا کے کوڑا کرکٹ، گھاس اور بارششوں والے علاقوں میں عموما پائے جاتے ہیں۔

ان کی جلد پر سیاہی کے دھبوں نما نشان موجود ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر بڑےجانوروں پر منحصر کرتے ہیں جن میں بندر، سور، ہرن، مگرمچھ وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے لیے کہا جاتا ہے کہ یہ اگر کوئی بھی بڑا جانور کھا لیں تو ایک سال یہ بنا کچھ کھائے زندہ رہ سکتے ہیں۔ ان میں ایک حیرت انگیز بات یہ بھی دیکھی گئی ہے کہ یہ صرف اپنے ہی خاندان کے سانپوں کے ساتھ مل کر بچے پیدا کر سکتے ہیں۔

گرین اناکونڈا دنیا کے سب سے چھوٹے مگر وزنی ترین سانپ ہیں۔ ان کی لمبائی 6 میٹر سے 9 میٹر کے درمیان ہوتی ہ اور ان کا وزن 250 کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ ان سانپوں کا وزن دنیا کے لمبے ترین سانپ کے مقابلے میں دگنا ہےاور یہ غیر زیریلے ہوتے ہیں۔

یہ جنوبی امریکا کے گندے، دلدلی علاقوں اور دریائوں میں پائے جاتے ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہو رہا ہے ان کی جلد زیتونی ہرے رنگ کی ہوتی ہےجس پر کالے دھبے نمایاں ہوتے ہیں۔ ان سانپوں کی فطرت انسانوں کو کھانے والی نہیں ہے۔

گرین اناکونڈا کو ’واٹر بو آ‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پانی میں گزارتے ہیں۔ یہ پانی میں بہت تیزتیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان سانپوں کا سر اور آنکھیں پانی سے باہر ہوتی ہیں تاکہ یہ با آسانی سانس لے سکیں اور دیکھ سکیں۔ ہرن، مگرمچھ، مچھلیاں اور کچوے ان کی خوراک ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Controversy over the name of the child, the parents reached the court
Previous Post بچے کا نام رکھنے پر تنازع، والدین عدالت پہنچ گئے
Next Post چڑیا گھرمیں ننھے بچے نے لومڑی کو اپنا دوست بنالیا
at-the-zoo-the-young-child-made-foxy-friend

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.