yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جب ہوا تیز چلی

Web Editor March 5, 2019 1 min read
When the wind rises
Share this:

ملک کا مسئلہ فقط چند لٹیرے سیاستدان اور تاجر نہیں، ایک سچّا اور کھرا نظامِ انصاف ہے۔ نظام کارگر ہو تو کوئی شجر بے ثمر نہ رہے۔ زمین سونا اگلتی رہے۔ عدل اگر نہیںتو ہر کھیت، ہر شاہراہ اور ہر کارخانے میں فریب کار اگتے رہیں گے

پھر سے بجھ جائیں گی شمعیں جو ہوا تیز چلی ۔۔ لا کے رکھیو سرِمحفل کوئی خورشید اب کے ۔۔۔ سترہ برس ہوتے ہیں۔ بے یقینی و بے دلی سے عمران خان انتخابی میدان میں اترا۔ لاہور ریلوے سٹیشن سے ملحق ایک کچّی سی آبادی میں داخل ہوا۔ خان صاحب مقبول تب بھی تھے مگر شرمائے لجائے سے۔ ایک آلودہ گلی سے ہم گزر رہے تھے۔ تھڑے پر براجمان ایک نوجوان نے آواز دی ”خان صاحب، ہمیں ٹیپو سلطان جیسا لیڈر چاہئے۔ ایک نیم خواندہ، جذباتی سا آدمی لگا۔ اب پلٹ کر دیکھتا ہوں تو خیال آتا ہے کہ نادرِ روزگار ہیرو کے احوال سے شاید کچھ نہ کچھ وہ آشنا تھا۔ ممکن ہے بے روزگار لگتے اس لڑکے نے ، کوئی کتاب پڑھی ہو۔ دورِ زوال کے عبقری کا سراپا اس کے قلب میں مرتسم ہو۔ ایک امکان سا پل بھر کو جگمگا اٹھا ہو۔ صرف ولولہ انگیز شجاعت کے لیے ٹیپو یاد رکھّا گیا۔ وہ اس سے بہت بڑھ کر تھا۔ اقبالؔ نے کہا تھا: ایک مسلمان حکمران کی تمام اخلاقی صفّات اس میں یکجا تھیں۔ بیدار مغز اور شجاع باپ کی طرح، غیر ملکیوں کا داخلہ اس کے میسور میں ممنوع تھا۔ فرانسیسیوں کے سوا، جن کی مدد سے جدید اسلحے کے علاوہ، افواج کی تشکیل نو میں وہ لگا رہتا۔ غیر متعصب سلطان پہ، غیر مسلم رعایا، جان چھڑکتی۔ دو ہزار سے زیادہ غیر مسلم اس کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے۔ ایک مشہور ڈاکو بھی تائب ہوا جو اس کی شہادت کے بعد بھی برسوں شمشیر بکف رہا۔

حالتِ جنگ میں بھی عام آدمی کے لیے مسلسل وہ غور و فکر کیا کرتا۔ غیر سودی قرضے حاجت مندوں کو دیئے جاتے۔ کمزوری یہ تھی کہ غداروں کو معاف کر دیتا۔ خوبیاں تو خیر، ایک اور طرح سے یہ خامی خان میں بھی پائی جاتی ہے، کاروبارِ حکومت کے لیے ادنیٰ بلکہ چھچھوروں تک کا انتخاب۔ رقیق القلب تھا اور قرآن کریم کا قاری۔ بہترین اساتذہ نے اس کی تربیت کی تھی۔ اہلِ علم کو عزیز رکھتا۔ صلاح الدین کے علاوہ شاید وہ واحد مسلمان لیڈر ہے، جس کی عظمت کا مغرب نے بھی دل و جان سے اعتراف کیا۔ چھیاسٹھ برس کی عمر میں عمران خان ٹیپو تو کیا بنیں گے۔ آدمی اپنے اعمال کا قیدی ہوتا ہے۔ نیّت نیک ہو اور اپنی ذات سے اوپر اٹھ کر ، غور و فکر کی توفیق تو کسی وقت بھی آدمی اپنی ترجیحات پھر سے مرتب کر سکتا ہے۔ شہزادے عمر بن عبدالعزیز نے کی تھیں۔ حر کے باطن سے کربلا میں شعلہ پھوٹا اور آسماں گیر ہو گیا۔ سبق ہوتے ہیں۔ سیکھنے والوں کے لیے سبق ہمیشہ ہوتے ہیں۔ شرط وہی ایک ہے کہ اپنی نفی کر سکیں۔خود سے رہائی پا سکیں۔ وقت آ پہنچا ہے کہ ہم سب، سب کے سب گروہ اپنے ماضی کو کھنگالنے کی کوشش کریں۔ تعصبات تیاگ کر مستقبل کی صورت گری میں جت جائیں۔ ملک کی نجات اسی میں ہے۔ قدرت نے ایک نادر موقعہ پھر سے فراہم کر دیا ہے۔ اسے ضائع کرنا باقی ماندہ متاع لٹانے کے مترادف ہوگا۔غنیمت ہے کہ دونو ںبڑی پارٹیوں کے میڈیا سیل خاموش ہیں۔

دہشت گردوں کے ساتھ سترہ برس سے برسرِ جنگ صیقل فوج، مقابلے میں مرجھائی سپاہ، اپوزیشن کا صحت مند رویّہ، مہربان میڈیا، عالمی برادری، بالخصوص مسلم دنیا کی حمایت۔ دشمن میں پھوٹ پڑی ہے۔ ذہنی طور پر وہ الجھ گیا ہے۔مذہبی انتہا پسند بے بس ہیں۔ لبرل پٹ گئے، مغرب بالخصوص امریکہ کے بل پر بروئے کار وہ مخلوق جو کبھی کچھ کمیونسٹ اور سوشلسٹ تھی، پھر سیکولر ہو گئی اور اب لبرل کہلاتی ہے۔ پنجابی محاورے کے مطابق ان کی ماں مر گئی ہے، جو اپنے وطن کے باب میں اجنبی ہیں۔ عوامی جذبات کے طوفان میں اب وہ لاچار ہیں مگر ہمیشہ نہ رہیں گے۔وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔واشنگٹن پوسٹ، نیویارک ٹائمز، برطانیہ کے انڈیپنڈنٹ، سی این این اور بی بی سی نے بھارتی قیادت کا کھوکھلا پن واضح کر دیا ہے۔ عشروں سے دہشت گردوں کی سرپرستی کے طعنے سنتا پاکستان امن کا علمبردار ہے۔ عسکری وقار نے اس کا ہیولا روشن کر دیا ہے۔ دو طرح کے اعتراض اور سوالات مغربی پریس اٹھا رہا ہے۔ ایک یہ کہ بھارت بالاکوٹ میں کسی کیمپ کا وجود ثابت کرے ۔ ثانیاً وہ بتائے کہ عمران خان شاخِ زیتون لہرا رہے ہیں تو بھارت جنگ آرائی پہ مصر کیوں ہے۔اسلامی کانفرنس کی قرارداد ایک غیر متوقع خوش خبری ہے۔پاکستان پہ قدرت مہربان ہے۔ ایک شاندار مہلت اس نے مہیا کر دی۔ کوئی مہلت مگر دائمی نہیں ہوتی۔ کفران نعمت کرنے والوں کو وقت معاف نہیں کیا کرتا۔پرسوں پرلے روز کراچی پہ میزائل حملے کا خطرہ ٹل گیا تھا مگر بحری ناکہ بندی کا اندیشہ برقرار تھا۔ وزیراعظم کے سر پہ احتساب کا بھوت پھر بھی سوار رہا۔

شب گیارہ بجے، لاہور میں اپنے مشیر طلب کیے کہ بدعنوان لیڈروں کی فہرست لائیں۔ علیم خان کو وہ پہلے سے قربان کر چکے۔ عون محمد اور ملتان کے احمد ڈیہر کا صدقہ دینے پر آمادہ ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ہاشم جواں بخت اور خسرو بختیار کے بارے میں نیب کے ریفرنس آخری مرحلے میں ہیں۔ پنجاب اینٹی کرپشن کے سربراہ حسین اصغر کی ملازمت میں توسیع متوقع ہے۔ تاثر ان صاحب کا اچھا ہے۔ وزیراعظم اپنے ساتھیوں کا گوشوارہ الم نشرح کر نے پہ آمادہ کیوں ہیں؟ ظاہر ہے کہ مخالفین کا کچا چٹھا آشکار کرنے اور اپنی خوئے انتقام کی تسکین کے لیے۔ اس لیے کہ اقتدار کو دوام مل سکے۔ اقتدار کو دوام نہیں مل سکتا، کبھی کسی کو نہ مل سکا۔ کارِ دنیا کسے تمام نہ کرد ۔۔ ہر کہ گیرد مختصر گیردبھارت کے مقابلے میں، ہماری کمزوری دفاعی نہیں، سیاسی اور معاشی ہے۔ ہمارا تاجر اور صنعت کار ٹیکس ادا نہیں کرتا۔آدھا بھی نہیں۔ کاروباریوں کا ذہن، ماضی کے مہربانوں نے مسخ کر کے رکھ دیا ہے۔ لوٹ کھائو، ملک سے باہر بھجوائو بس یہ کہ ووٹ ہمیں دو۔ سرکاری اہلکار ان کے مددگار ہیں۔ ایف بی آر اپاہج ہے۔ لالچی اور کرپٹ افسروں کا بے مہار گروہ۔اس کی تازہ تگ و تاز نمائشی ہے۔ معاشروںکی عادات عشروں میں ڈھلتی ہیں۔سرمایہ حسّاس بہت ہوتا ہے۔ اس طرح کے طبقات کی اصلاح، معالج کے نشتر سے ہوتی ہے، تھانیدار کے کوڑے سے نہیں۔ افسوس کہ حکومت کو ادراک نہیں۔ بار بار عرض کیا کہ ، احتساب بجا مگر اس میں انتقام کی ذرا سی آمیزش بھی، امکانات کی فصل اجاڑ دے گی۔ ایک آلودہ قطرہ پورے تالاب کو گندا کر ڈالتا ہے۔باز پرس عدالتوں کا کام ہے، حکمرانوں کا نہیں۔ پختونخوا کے سوا سارے صوبوں کی پولیس ویسی کی ویسی ہے، بلکہ اس سے بھی بدتر۔سول سروس کی طرح حکمرانوں کی کم فہمی کا اس نے بھی ادراک کر لیا ہے، چار شہروں میں چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے افسر لگوائے۔ پھر گورنر، وزیراعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی نے۔ باقی کیا بچا؟ سب جانتے ہیں کہ عادل پولیس اور جج ہی استحکام کی بنیاد ہوتے ہیں۔ یہی استحکام معاشی نمو کی اساس اٹھاتا ہے۔ خان صاحب کی خوئے شہسواری کو رتی برابر پروا نہیں۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ہر چیز خان صاحب اور ان کے ساتھیوں کو ذہن نشین کرا دی تھی۔ تب ان کے ولولے جہاں گیر تھے۔ ایک خواب کے فسوں میں سرشار۔ رفتہ رفتہ سب کچھ بھول گئے۔ آدمی اپنی افتادِ طبع کا اسیر ہوتا ہے۔ملک کا مسئلہ فقط چند لٹیرے سیاستدان اور تاجر نہیں، ایک سچّا اور کھرا نظامِ انصاف ہے۔ نظام کارگر ہو تو کوئی شجر بے ثمر نہ رہے۔ زمین سونا اگلتی رہے۔ عدل اگر نہیںتو ہر کھیت، ہر شاہراہ اور ہر کارخانے میں فریب کار اگتے رہیں گے ۔۔ پھر سے بجھ جائیں گی شمعیں جو ہوا تیز چلی ۔۔ لا کے رکھیو سرِ محفل کوئی خورشید اب کے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post یہ کیسے ہوا !
Next Post خوش آمدید نیا پاکستان
Welcome Naya Pakistan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.