yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خوش آمدید نیا پاکستان

Web Editor March 5, 2019 1 min read
Welcome Naya Pakistan
Share this:

گزشتہ چند ہفتوں میں جنوبی ایشیا میں واقعات نے حیران کن پلٹا کھایا ہے۔ حیران کن اس لئے نہیں کہ پاکستان اور بھارت ایک ایٹمی جنگ کے کنارے پر کھڑے تھے بلکہ اس لئے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے کردار یکسر تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں۔ پاکستان ایک میچور، ذمہ دار اور معاملہ فہم ایٹمی ملک بن کر ابھرا ہے‘ جس نے تحمل اور امن پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی اپنی عسکری شجاعت کی دھاک بٹھا دی ہے‘ جب کہ بھارت ایک جنگجو، جابر اور جارح ملک بن کر ابھرا ہے جو عسکری محاذ پر شرمندہ ہونے کے باوجود اپنے جنگی جنون کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرے سے دوچار کئے ہوئے ہے۔

آج کے تناظر میں دونوں ملکوں کا جو نیا اور درست تعارف سامنے آیا ہے چند روز پہلے تک اس کا تصور بھی محال تھا۔ دنیا بھر میں (ہمارے ٹویٹر پر نفرت پھیلانے والے بریگیڈ سمیت) یہ تسلیم کر لیا گیا تھا کہ پاکستان ایک غیر ذمہ دار نیوکلیئر ملک ہے جو بھارت کے ساتھ ایک پراکسی جنگ کی وجہ سے ہمارے خطے کے امن کے لئے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ دوسری طرف بھارت کو ایک کثیر قومی، سیکولر جمہوری ملک بنا کر پیش کیا جاتا رہا‘ جسے بار بار اپنے دفاع کے لئے جنگ لڑنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب جھوٹ کے یہ دونوں بت زمیں بوس ہو چکے ہیں‘ جس کا کریڈٹ ایک طرف وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے تو دوسری طرف زہر اگلتے بھارتی میڈیا کے (ارناب گوسوامی، راہول شیوشنکر جیسے) صحافیوں کو بھی جاتا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ دن کی روشنی میں ہوا ہے اور (الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے چپکے) اربوں لوگ اس بات کے گواہ ہیں۔ ہمارے طلسماتی شخصیت کے حامل وزیر اعظم نے‘ جنہیں ٹھنڈے مزاج کے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اعانت بھی حاصل تھی‘ کشیدگی اور تنائو کے اس ماحول کے دوران قوم سے کئی مرتبہ خطاب کیا۔ ہر موقعے پر قوم کو اعتماد میں لیا گیا۔ ہر مناسب موقعے پر ہماری افواج کی بہادری کی مصدقہ ویڈیوز اور دیگر ثبوت ریلیز کئے گئے۔ اور سجن جندال کے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر بیک ڈور ڈیل پر دستخط کئے بغیر اس کشیدگی میں کمی ہوتی نظر آ رہی ہے۔

آزمائش کی اس گھڑی میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ( جو مسلح افواج کی طرف سے ہر طرح کی مہم کوئی سے نمٹنے کی تیاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے) نہ تو اپنا سینہ تھپکایا اور نہ ہی غیر ضروری بلند بانگ دعوے کئے۔ حتیٰ کہ کامیاب جوابی حملے کے بعد‘ جس میں ہماری فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ایک ونگ کمانڈر کو گرفتار کر لیا تھا‘ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ ”ہماری آج کی کارروائی اپنے دفاع کے لئے تھی۔ ہم کسی فتح کا دعویٰ نہیں کرنا چاہتے‘ جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا‘‘۔ یہ باتیں میدان جنگ میں فتح حاصل کرنے کے بعد کی گئیں۔

عین اسی وقت ہمارے وزیر خارجہ دنیا بھر میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں رہے۔ عالمی برادری کو ہماری مسلح افواج کے تحمل اور صبر کے بارے میں آگاہ رکھا گیا۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپوزیشن رہنمائوں کو جنگ کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ان کیمرہ بریفنگ دی۔ حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا‘ جہاں وزیر اعظم نے کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

پاکستان کی طرف سے ایسی عسکری اور جمہوری میچورٹی کے مظاہرے پر آپ اکیلے ہی حیران نہیں ہیں۔ آپ کے ساتھ ہماری وہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں‘ جو انگشت بدنداں ہیں۔ جب کہنے کو اور کچھ نہ ملا تو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت اپوزیشن رہنمائوں نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کی جس میں خواجہ سعد رفیق کے اسمبلی میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر حکومت پر تنقید کی گئی۔ یہ ہیں وہ امور جن کے بارے میں ہمارے سیاست دان جنگ کے زمانے میں پریشانی کا شکار ہیں۔انہیں مطعون کئے بغیر آئیں اور یہ تسلیم کریں کہ پاکستان اپنی داخلی پالیسی اور سفارت کاری کے حوالے سے ایک نئے دور کا آغاز کر رہا ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے لے کر بھارت کے ساتھ موجودہ کشیدگی تک‘ پاکستان خود کو عالمی سطح پر ایک نئے انداز میں منوا رہا ہے۔ اس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ کسی فائٹر جیٹ کے کاک پٹ میں بیٹھے نواز شریف کے ٹویٹ نئے حالات میں عمران خان کے قائدانہ کردار کو گہنا نہیں سکتے۔حالیہ بحران میں عمران خان نے داخلی سیاست میں بھی ایک بھرپور اور متوازن کردار ادا کیا ہے۔ ان کے تمام اقدامات پر اور جس انداز میں انہوں نے ان پر عمل درآمد کیا ہے‘ اپوزیشن جماعتوں کو شاید ہی کسی تنقید کا موقع ملا ہو۔ تنقید کے تیروں کی بارش رکنے کا یہ عمل عارضی نوعیت کا ہے۔ اندیشہ ہے کہ جلد توپوں کے منہ دوبارہ کھل جائیں گے کیونکہ پاکستان میں سیاست ایک گندہ کاروبار ہے۔

جنگ کے شور میں ہر چیز گم ہو جاتی ہے۔ جب لوگوں پر مسلط کر دی جائے (جیسا کہ پاکستان پر مسلط کی گئی) تو جنگ دیگر تمام قومی امور کو پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ قومی صراحت کے ان عارضی لمحات میں دیکھتے ہیں کہ ہم نے کون سے سبق سیکھے ہیں۔ 1۔ ہمارے زیادہ تر دشمن ہماری سرحدوں سے باہر رہتے ہیں۔ 2۔ یہ دشمن ہمارے داخلی اختلافات اور تنازعات سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور وہ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ان اختلافات کو سیاسی، مذہبی اور نسلی حوالوں سے مزید ہوا دی جائے۔ بیرونی جارحیت کے وقت ہمارے داخلی سیاسی جھگڑے بے معنی ہو کر رہ جاتے ہیں کیونکہ ہمارے دشمن ہر وقت ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے موقعہ کی تاک میں رہتے ہیں۔ 3۔ پاکستان کو کئی طرح کے حقیقی خطرات کا سامنا ہے‘ جن میں بھارتی جارحیت، افغانستان کی سازشیں، تحریکوں کو بیرونی فنڈنگ، عسکریت پسندوں کے داخلی ہمدرد، پریشان کن معاشی صورت حال، جہالت، پانی کی کم یابی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے معاملات شامل ہیں۔ 4۔ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر یا آغا سراج درانی کی گرفتاری کسی طور قومی اہمیت کے حامل ایشو نہیں ہیں۔ 5۔ ہماری پارلیمنٹ کے ارکان اپنی قومی ذمہ داریوں سے صرف نظر کر کے بے معنی جماعتی معاملات پر بحث میں مصروف ہیں یا قومی اہمیت کے اہم امور پر بحث کی مخالفت کر رہے ہیں۔ 6۔ جب ملک ایک سنگین صورت حال سے گزر رہا ہو تو پاکستانی عوام گھٹیا قسم کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی پروا نہیں کرتے۔ 7۔ جب پاکستان کی حکومت اور قومی ادارے مل کر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہوں (جیسا کہ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے کر رہے ہیں) تو ہم اقوام عالم میں پاکستان کو ایک ترقی پسند اور امن کے داعی ملک کے طور پر از سر نو کھڑا دیکھ سکتے ہیں۔ اگر اس سارے واقعے سے ہم نے کوئی سبق سیکھا ہے تو یہ کہ ہمیں اپنے ذاتی سیاسی ایجنڈے کو پس پشت ڈال کر پاکستان کو درپیش مجموعی قومی امور پر ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہئے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہماری سیاسی قیادت داخلی انتشار پھیلانے اور اپنے ذاتی آف شور خزانوں کے تحفظ کو فی الحال فراموش کر دے۔ آنے والے دنوں میں پاکستان میں ان لوگوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں‘ جو اپنی ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف دشمن کی زبان بولتے ہیں۔ یہاں ان لوگوں کے لئے بھی کوئی جگہ نہیں‘ جنہوں نے قانون سازی کی ذمہ داریوں میں بھی اسی طرح کوتاہی کا مظاہرہ کیا ہے‘ جس طرح وہ کئی عشروں سے سفارت کاری اور گورننس کی ذمہ داریوں کے بارے میں کوتاہ اندیشی کرتے رہے ہیں۔ تم اپنے آپ سے بخوبی آگاہ ہو۔ وقت ہے کہ اب باز آ جائو۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
When the wind rises
Previous Post جب ہوا تیز چلی
Next Post پاک بحریہ نے پاکستان کی سمندری حدود میں بھارتی درانداز کی کوشش ایک مرتبہ پھر سے ناکام بنا دی
Pak Navy has failed once again to try Indian crackdown on sea marriages

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.