yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’جب غیرت کوڑے کے ڈھیر پر نظر آئی‘

Web Editor January 11, 2018 1 min read
'When honor look at the heap of garbage'
Share this:

کل صبح سے میں افسوس ، دکھ ، غم ،رنجیدہ ، ذہنی دبائواور غصہ کی حالت میں ہوں اور اب تک میری یہی کیفیت برقرار ہے اور نہ جانے کب تک اس غلیظ اورناپاک واقعے کے حوالے سے میری یہی کیفیت برقرار رہے گی؟

کیا تحریر صرف تحریر ہی کی حد تک اپنے محور میں رہ پائے گی؟یا گزشتہ شب جیسے واقعہ کی طرح اب کوئی اورقصور کی بے قصور زینب ہوس اور درندگی کے نشانے پر آجائے گی؟

قصور کی رہائشی سات سالہ زینب اپنے گھر سے سپارہ پڑھنے نکلی تھی۔ کسی درندہ صفت،وحشی انسان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اور اس کی لاش کچرے کے ڈھیر میں پھینک دی۔ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ’ غیرت کوڑے کے ڈھیر پرنظرآئی‘۔

اس طرح کاقصور کی سرزمین پر یہ سال میں ہونے والا بارواں واقعہ ہے۔میں سوچتا ہوں کوئی مصلحت ہی ہوگی کہ زمین کیوں نہیں پھٹ گئی ، آسمان کیوں نہیں ٹوٹ پڑا؟کوئی اتنا درندہ کیسے ہو سکتا ہےکہ اپنی ہوس کی پیاس بجھانے کے واسطے کسی کی بھی ننھی پری کوروند ڈالے؟

بے قصور زینب کی کل سے اب تک صرف تصاویر اور یادوں سے وابستہ فوٹیج دیکھائی جارہی ہیں جو مجھےاور اذیت دے رہی ہیں۔کیا میرے اندر کے اُبلتے لاوے کو تسکین ملے گی؟

کوئی تو بتائے کہ ہاں ۔۔زینب اور اس طرح کہ تمام معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا، کیا ان کو سر عام لٹکا یا جائے گا؟تاکہ میرے اندر کے اُبلتے ہوئے لاوے میں کسی حد تک تسکین کی بوند آگرے۔تاکہ آئندہ کوئی درندہ صفت کسی بھی معصوم کلی کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔

میں کیا بتاؤں جب جب میری آنکھ کے سامنے زینب کے والدین آتے ہیں میر ے دل کی کیا کیفیت ہوتی ہے؟ کیونکہ میں چاہ کر بھی کچھ نہیں کرسکتا مگر میری تحریر توروز ِ محشر زینب کےحق میں گواہی دے گی۔ آہ میرے معاشرے میں عزت محفوظ نہیں۔

تلخ ہے مگر حقیقت تو یہی ہے کہ یہ ایک زینب کا واقعہ نہیں بلکہ زینب جیسی نہ جانے کتنی بچیاں ہیں جو روزانہ کسی نہ کسی درندے کی ہوس کا شکار ہوتی ہیں اورایسے واقعات کی ایک بڑی تعداد رپورٹ ہی نہیں ہوتی اور جوواقعات رپورٹ ہوتے ہیں وہ اپنےمنطق تک نہیں پہنچتے۔

زینب کے ساتھ ہونے والے اس ظلم نے انسانیت پہ لگے پرانے زخم بھی کرید ڈالے۔ مجھے ہزارہ کی تین ماہ کی وہ گڑیا یاد آ گئی جواپنے ماموں کی شادی کی خوشیاں منانے گئی تھی، اسے کیا پتا تھا کہ وہاں کوئی وحشی اس کے جسم کو اپنی ہوس مٹانے کے لیے استعمال کرے گا اور ہوس کی بھینٹ چڑھنے والی اس گڑیا کی لاش کتے صبح کھیتوں میں گھسیٹ رہے ہوں گے۔

آخر کب تک ایسا ہوتا رہےگا؟ اور ہم#انصاف زینب کے لیے تک ہی محدود رہیں گے؟کوئی تو مسیحا ہو جو صرف بیان کی حد تک نہیں بلکہ عملی اقدام بھی کر کے دکھائے۔

میری گذارش ہے آپ تمام والدین سےکہ اپنے معصوم بچوں کے معاملے میں کسی پر بھروسہ مت کریں۔میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان بھیڑیوں کو اذیت و کرب کی ایسی موت دے کہ فرعون بھی شرما جائے۔ آمین

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Does Trump know or not the words to the national anthem?
Previous Post ٹرمپ کو قومی ترانہ یاد بھی ہے یا نہیں؟ ویڈیو لنک میں
Next Post برازیلین خاتون کو شوق مہنگا پڑگیا, ویڈیو لنک میں
The Brazilian woman was fond of bowling game got expensive

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.