
نیویارک(یس نیوز) معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین کا فون نمبراور ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر کرنے جا رہی ہے۔دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ”اس اقدام سے صارفین کو اپنے دوستوں کی تلاش میں آسانی ہو گی اور ہم انہیں ان کی مرضی کے مطابق اشتہارات دکھا سکیں گے۔“ تاہم بعض واٹس ایپ صارفین کو اپنا ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر ہونے پر تحفظات لاحق ہیں۔

