yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شہر لاہور کے مدفون خزانے اوردلچسپ وعجیب معلومات

MH Kazmi May 3, 2019May 3, 2019 1 min read
what, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistan
Share this:

what, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistanلاہور ایک بہت انوکھا شہر ہے۔ اس میں عجیب طرح کی کشش ہے۔ جو ایک دفعہ لاہور آ گیا پھر اس کے لیے یہاں سے واپسی مشکل ہوگی۔ اس کی فضاؤں میں تاریخ کی خوشبو رچی بسی ہے۔ یہ شہر قدآور شخصیات سے مالامال رہا ہے۔ علم و ادب، سیاست، صحافت، فلم، آرٹ اس کی گھٹی میں پڑے ہیں۔ ان دنوں پوری دنیا میں قحط الرجال ہے اور یوں لاہور بھی اس کی زد میں ہے لیکن ایک وقت تھا کہ اس کی ٹھنڈی سڑک (مال روڈ) پر چہل قدمی کرتے ہوئے قدم قدم پر زندگی کے مختلف شعبوں کے آئیکون سے ملاقات ہوتی تھی۔ میں بہت زیادہ پرانی بات نہیں کر رہا صرف تیس چالیس سال پہلے تک کی بات کر رہا ہوں، اس سے پہلے تو اس شہر کا آسمان چاند ستاروں سے بھرا رہتا تھا،اس کا اندازہ لگانا ہو تو ایم آر شاہد کی تحقیقی کتاب جس پر انہیں گزشتہ برس حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے نوازا ہے، کا مطالعہ کریں۔

what, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistan

انہوں نے لاہور کے قبرستانوں میں مدفون مشاہیر پر ریسرچ کی ہے، ایک ایک نام سامنے آتا ہے اور پڑھنے والا خوشگوار حیرت سے دوچار ہوتا ہے کہ اچھا یہ خزانہ بھی لاہور میں دفن ہے۔ آج بھی اس شہر میں ایسی بہت سی شخصیات ہمارے درمیان موجود ہیں جو اس شہر کی عظمت رفتہ اور حال کا پتا دیتی ہیں۔ مجھے انڈیا کے مختلف شہروں میں جانے کا اتفاق ہوا ہے وہاں لاہور کا تصور ایک طلسمی شہر کا ہے، لوگوں نے اس کے حوالے سے اپنے ذہن میں بہت خوبصورت اور اسرار بھرے خواب سجا رکھے ہیں۔ وہ یہ شہر دیکھنے کے متمنی ہیں، ان میں جو اپنی خواہش کی تکمیل میں کامیاب ہوجاتا ہے وہ واپس جاکر اپنی حیرت اور خوشی کے پھول دوسرے دلوں میں بھی کھلانے لگتا ہے۔ لاہور کی مجلسی زندگی اس کے قہوہ خانوں سے آباد تھی۔ ایک وقت تھا اور یہ بھی کوئی زیادہ پرانی بات نہیں، مال روڈ پر واقع قہوہ خانے مشاہیر کی بیٹھک تھے،یہاں کافی ہاؤس تھا، چائنیز لنچ ہوم تھا، شیزان تھا، گارڈینیا تھا، لازڈر تھا اور ان کے علاوہ بہت سے ریستوران تھے جہاں شام ہوتے ہی بلکہ دن کے مختلف اوقات میں بھی ادیب، شاعر، صحافی، سیاستدان، اہلِ قلم، اہلِ فلم، مصور اور موسیقار آنا شروع ہوتے اور قہوہ خانوں کے درودیوارا ن کی گفتگو سے مہک اٹھتے۔ لوگ انہیں دیکھنے کے لئےباہر کھڑے ہوتے رہتے تھے۔ فلم اسٹوڈیو قیامِ پاکستان سے پہلے بھی بہت اہمیت کے حامل تھے۔ لاہور کے قہوہ خانوں میں سے دو ایسے بھی ہیں جن سے محروم ہوئے ابھی بہت کم وقت گزرا ہے۔ ان میں ایک پاک ٹی ہاؤس تھا جس کی یاد برصغیر پاک وہند کے ادیبوں دانشوروں میں آج بھی ایک کسک کے ساتھ زندہ ہے۔ اس کے مالک سراج مرحوم تھے جو لاہور کی تہذیبی زندگی کا ایک جیتا جاگتا نمونہ تھے۔ ان کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے زاہد نے اپنے والد کی میراث کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن چائے کے ایک کپ پر سارا دن گزارا کرنے والے گاہکوں سے اس قہوہ خانے کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے تھے۔ یہ تہذیبی مرکز بھی بند ہوگیا مگر خدا کا شکر ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی توجہ اس طرف مبذول کرائی گئی تو اس کی تعمیر نو ہوئی اور اس کے افتتاح کے لئے خود وزیراعظم تشریف لائے۔ میں انہیں ایک ایک ادیب کے پاس لے کر گیا اور اس کا تعارف کرایا۔ اب یہ ٹی ہاؤس پہلے سے کہیں بہتر حالت میں ادیبوں کی ’’ملکیت‘‘ ہے۔ ایک اور ریستوران شیزان تھا جو بلوائیوں نے جلا کر راکھ کردیا۔

what, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistan

میں نے اوپر کی سطور میں جن قہوہ خانوں کا ذکر کیا، ان میں سے سوائے پاک ٹی ہاؤس کے سب کے سب بند ہوچکے ہیں۔ اور اب پورے شہر میں کوئی اور قہوہ خانہ ایسا نہیں ہے جہاں مختلف علوم و فنون کے لوگ شام کو اکٹھے ہوں اور یوں انہیں باہمی مکالمے کا موقع مل سکے۔ اور جہاں تک لاہور کی تہذیبی زندگی کا تعلق ہے اسے اس شہر کے زندہ دلوں نے زندہ رکھا ہوا ہے۔ یہ میلوں ٹھیلوں کا شہر ہے، کھابوں کا شہر ہے، یہ آرٹ گیلری کا شہر ہے اس کی تفریح گاہیں بھی آباد ہیں اور عبادت گاہیں بھی۔ اور سب سے اہم بات لاہوریوں کی زندگی کے حوالے سے وہ اپروچ ہے جس کے سبب یہ ہر حال میں خوش رہتے ہیں۔ بےتکلفی ان کے مزاج میں شامل ہے، یہ پہلی ملاقات میں ہی اجنبیوں سے بھی بے تکلف ہو جاتے ہیں، بذلہ سنج ہیں،جملے باز ہیں، لاہوریے بول بچن کے بھی چیمپئن ہیں، ان کی شخصیت کا ایک پہلو پھنے خانی بھی ہے۔ لاہوریے تعصبات سے پاک ہیں یہاں لسانی امتیاز نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی؎

what, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistan

جو آئے،آئے کہ ہم دل کشادہ رکھتے ہیں

شہر کے بیچوں بیچ ایک نہر بہتی ہے جس کے دونوں اطراف میں گھنے درخت ہیں۔ کئی مقامات پر ان درختوں کی شاخیں آپس میں مل جاتی ہیں اور یوں سڑک پر ہریالی کی چھت سایہ فگن ہوجاتی ہے۔ لاہوریے گرمی کے موسم میں نہر کے پل پر سے پانی میں چھلانگ لگاتے نظر آتے ہیں۔ ان میں سے کئی ستم ظریف تو یہ حرکت دھوتی باندھ کر بھی کر گزرتے ہیں۔ لاہور یونیورسٹیوں کا شہر ہے،ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے کئی ادارے یہاں قائم ہیں۔ یہ داتا کی نگری ہے، یہاں اقبال کا مزار ہے، یہاں سلاطین مٹی کی چادر اوڑھے سو رہے ہیں اور یہاں دیدۂ بینا رکھنے والے وہ لوگ بھی محو خواب ہیں جن کا فیضانِ نظر صدیوں سے جاری و ساری ہے۔ لاہور کی ایک پہچان اس کی فوڈ اسٹریٹس بھی ہیں۔ فورٹ روڈ والی فوڈ اسٹریٹ مزارِ اقبال اور حضوری باغ کے درمیان میں واقع ہے اور یوں تہذیب اور تاریخ ایک جگہ جمع ہو گئی ہیں۔ جی تو چاہتا تھا ایسی کچھ مزید باتیں لاہور کے بارے میں بتاؤں مگر بات لمبی ہو جائے گی۔ آخر میں صرف ایک بات کہوں گا پاکستان کے سارے شہر ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں مگر ہے کوئی شہر میرے لاہور جیسا؟

what, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistanwhat, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistanwhat, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistanwhat, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistanwhat, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistanwhat, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistanwhat, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistanwhat, you, know, about, Lahore, Lahore, is, best, among, all,cities, of,Pakistan
Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post گورنمنٹ کالج لاہور کی داستانِ عشق
Next Post پیرس ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری اصغر خان کی پھوپھو جان کی نماز جنازہ مسجد پیری فیئت میں ادا کردی گئی، پیرس کی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنمائوں کی شرکت

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.