yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت سے شکست کے بعد جب پاکستانی شاہین ڈریسنگ روم میں اکٹھے ہوئے تو کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ ہار کا اصل ذمہ دار کون ؟ نامور خاتون صحافی کے انکشافات

MH Kazmi June 21, 2019 1 min read
What was the event when Pakistani Shahin dressed in the dressing room after the defeat of India? Who is responsible for the necklace? Disclosures of famous lady journalist
Share this:

What was the event when Pakistani Shahin dressed in the dressing room after the defeat of India? Who is responsible for the necklace? Disclosures of famous lady journalist

لاہور : پاک بھارت میچ بروز اتوار امریکہ میں فجر نماز کے وقت شروع ہوا۔ چھٹی کے روز صبح صادق کم مسلمان ہی بیدار ہوتے ہیں لیکن ازلی دشمن بھارت کے خلاف میچ دیکھنے کا جنون سست ترین مسلمانوں کو بھی اٹھا کر بٹھا دیتا ہے اور پھر وہی ہوا جو ہوتا ہے۔ پاکستان ہار گیا۔ نامور خاتون کالم نگار طیبہ ضیاء چیمہ اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔جمائیوں میں دیکھا جانے والا میچ سرفراز کی جمائی پر دم توڑ گیا۔ امریکہ میں اتوار کی چھٹی اور نیند برباد ہونے کا دکھ میچ ہارنے سے زیادہ محسوس کیا گیا۔ بھارت کے خلاف میچ سمیت ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی پر آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔یادرہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی جس میں باؤلرز کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کو337 کا ہدف دیا تھا اور اوپر سے سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی وکٹیں ایسے گریں جیسے وہ اناڑی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ اور بھارت کے خلاف میچ میں نہایت ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث شکست مقدر بنی جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ بھی شدید ناراض ہیں تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کرتی رہی جس میں کھلاڑی ایک ریسٹورنٹ میں شیشہ پیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ بھارت کیخلاف میچ سے ایک دن قبل کی ہے تاہم اب اس کی پی سی بی کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے۔شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیگر قومی کرکٹرز کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پر وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی میچ سے دو روز قبل فیملیز کے ساتھ مینجمنٹ کی اجازت سے باہر گئے تھے اور یہ ویڈیو اسی روز کی ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑی میچ کی رات ہوٹل میں ہی موجود تھے۔ سونے پہ سہاگہ کہ کپتان سرفراز احمد کی میچ کے دوران جمائیاں لینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور ٹوئٹر صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔سرفراز احمد کی تصاویر اس تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ ٹوئٹر پر ‘سرفراز کو گھر بھیجو’ کا ہیش ٹیگ دوسرا مقبول ترین ہیش ٹیگ بن چکا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کھانے کے پر پاکستانی غم و غصے کا شکار ہیں تو وہیں ہمارے سابق کھلاڑی بھی خراب کارکردگی اور غلط فیصلوں پر سراپا احتجاج بنے نظر آ رہے ہیں۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ گزشتہ میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر آدھا میچ جیت گئے تھے مگر آپ نے کوشش کی کہ ہم یہ میچ نہ جیتیں، بھارت سے بیٹنگ کروا کر ہم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی غلطیاں دہرائیں جو انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران کی تھیں۔ شعیب نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کوئی اتنا کند ذہن کپتان کیسے ہو سکتا ہے کہ جسے معلوم ہو کہ ہم رن ریٹ حاصل نہیں کر سکتے، سرفراز کو معلوم ہونا چاہئے تھا کہ ہماری بیٹنگ ہماری طاقت نہیں، ہماری بائولنگ لائن بہتر ہے، ہم نے 5 باؤلرز کو کھلایا جو کچھ خاص پرفارم نہیں کر سکے۔ سابق باؤلر شعیب اختر نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یاد رہے کہ بھارت ہم سے جب بھی جیتا ہے اپنی باؤلنگ کی وجہ سے جیتا ہے، ہماری بیٹنگ لائن ہمیشہ بھارت کی باؤلنگ کے سامنے فیل ہوئی ہے، شعیب نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آپ کی بیٹنگ نہیں آپ کی باؤلنگ آپ کو جتاتی ہے۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ ٹیم پر تنقید کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔وسیم اکرم نے پاکستانی فیلڈرز پر بھی تنقیدکی۔انہوں نے کہا کہ حاضر دماغی بہت ضروری ہے۔ فیلڈنگ میں جان لگانا پڑتی ہے۔ پاکستانی کھلاڑی کبھی دستانے پہن کر اور کبھی انرز پہن کر فیلڈنگ کی پریکٹس کرتے ہیں، ایسا اور کہاں ہوتا ہے؟ جب دستانے پہن کر پریکٹس کریں گے تو کنڈیشن میں ایڈجسٹ کیسے ہوں گے۔سرفراز کی جمائی نے شائقین کو مزید سیخ پا کر دیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کی کلاس لے لی، میچ کے بعد انہوں نے عماد وسیم، امام الحق، بابر اعظم اور وہاب ریاض پر اپنے خلاف گروپ بنانے کا الزام لگا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’’ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت سکتی تھی مگر کھلاڑیوں نے جان نہیں لڑائی، اس سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف بھی جیتی بازی گنوا دی تھی، اچھی طرح جانتا ہوں کہ کون ایسا کر رہا ہے‘‘۔۔۔ کرکٹر وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے دنوں میں دعوی کیا تھا کہ اگر انہیں حکومت میں آنے کا موقع ملا تو وہ کرکٹ کو فکس کر دیں گے مگر صورتحال برعکس دکھائی دے رہی ہے۔ کرکٹر وزیراعظم کے دور حکمرانی میں کرکٹ کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Khawaja started a unique work
Previous Post خواجہ سرا نے منفرد کام شروع کردیا
Next Post Daily Aaj News E-Paper, Peshawar 21 June 2019 روزنامہ آج  پشاور، ای پیپر 
Daily Aaj News E-Paper, Peshawar 21 June 2019

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.