yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حسن نثار نے یہ الفاظ کن شخصیات کے بارے میں کہے اور اس انسیت کی وجہ کیا ہے ؟ آپ بھی جانیے

MH Kazmi August 7, 2019 1 min read
What personalities did Hassan Nisar say these words and what is the reason for this humanity? You also learn
Share this:

What personalities did Hassan Nisar say these words and what is the reason for this humanity? You also learn

لاہور (ویب ڈیسک) مجھے تین ’’نیازی‘‘ بہت پیارے اور عزیز ہیں۔پہلا منیر نیازی، دوسرا منیر نیازی اور تیسرا ڈاکٹر اجمل نیازی جو عالی ذہن ہونے کے ساتھ ساتھ عالی ظرف بھی ہے ورنہ آج کل دوسروں کی تعریف خال خال ہے یا خواب و خیال۔ حسد، بغض، عناد اور خدا واسطہ کے بیر نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کا زمانہ ہے لیکن اجمل نیازی کی اپنی ہی دنیا ہے۔ دو تین دن پہلے اپنے کالم میں لکھتے ہیں___’’نوحہ پڑھا ہے برادرم حسن نثار نے قبروں اور خبروں کا۔ قبریں اور خبریں اس زمانہ میں ایک سی ہو گئی ہیں۔ نہ اچھی خبریں ملتی ہیں اور نہ زندہ قبریں ملتی ہیں۔ کالم کی شکل میں دانشور کالم نگار حسن نثار نے یہ نوحہ لکھا ہے۔ اس نے بڑی بڑی قبروں اور آج کل کی خبروں کو ایک کر دیا ہے لیکن کالموں کو اس کے ساتھ شامل کرنا مناسب نہ تھا۔ حسن بھائی بادشاہ آدمی ہے۔ بہت زبردست کالم نگار ہے مگر ہم سب کے کالم کس کھاتے میں آتے ہیں؟‘‘گزارش برادرم اجمل نیازی سے صرف اتنی سی ہے کہ جن کالموں کو میں نے خبروں اور قبروں کے ساتھ ملایا، اگر ملایا تو وہ میرے اپنے ہی کالم تھے، میرے شاندار و طرحدار ہم عصروں کے نہیں کہ آپ اور آپ جیسوں کے کالموں کی تو کلاس ہی اور ہے جن سے میں خود رہنمائی اور انسپائریشن حاصل کرتا ہوں ورنہ مجھے تو اس اعتراف میں کوئی عار نہیں کہ میں تو گزشتہ بائیس چوبیس سال سے دو چار کالم ہی گھمائے اور دہرائے جا رہا ہوں۔ انصاف، احتساب، کرپشن، جہالت، بدصورت نقاب پوش جمہوریت وغیرہ کے علاوہ مجھے تو اور کچھ سوجھتا ہی نہیں سو ان اور چند ایسے ہی کچھ اور موضوعات پر فوکس رہا اور دکھ اس بات کا ہے کہ گرینڈ ٹوٹل میں ’’کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنہ‘‘ کے علاوہ نتیجہ صفر ہے یعنی ڈھاک کے تین پات۔ پہلے دو بڑی سیاسی جماعتیں تھیں، پھر ایک تیسری قوت ابھرنے کے بعد تعداد تین ہو گئی لیکن تبدیل کچھ نہیں ہوا۔ کبھی لکھا تھاکچھ اور نہیں وعدئہ تعبیر کے بدلےہم خواب فروشوں سے کوئی خواب خریدےجیسے کالم ’’ری پیٹ‘‘ ہوتے رہے، تعبیر بھی ’’ری پیٹ‘‘ ہوتی رہی اس لئے گلہ، شکوہ، شکایت، غصہ صرف اپنے کالموں پر ہے، ساتھیوں کے کالموں پر نہیں۔ قارئین کا قیمتی وقت صرف میں نے ضائع کیا جس کے اعتراف کا واحد مقصد صرف اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنا تھا۔ لکھنے والے نے ہر خواب کی ایک سی تعبیر ہی تقدیر کر دی تو تحریر پر تعزیر کیسی؟اور اب چلتے ہیں اصل موضوع کی طرف کہ سائنس اور ٹیکنالوجی تو یادوں کے سوا سب کچھ ہی کھا گئی۔ مشکیزے، پینجے اور چرخے مع چرخے کاتنے والیاں، سب ماضی ہو گئے۔ اس پر تو ماتم کر کے سو رہتے لیکن مجھے تو اس بات سے خوف آتا ہے کہ آنے والی دو تین نسلوں بعد تو شاید پنجابی زبان کی بھی صرف یاد ہی باقی رہ جائے گی۔ پنجابی کیا، ان بچوں سے تو اردو بھی ڈھنگ سے پڑھی بولی نہیں جاتی اور انتہا یہ کہ والدین بھی اس سچوئشن سے محظوظ ہوتے ہیں۔’’جوگی اتر پہاڑوں آیا تےچرخے دی کوک سن کےکن وچ مندراں گل وچ گانیبھورے نین تاں مست جوانی‘‘اب ’’او لیول‘‘ اور ’’اے لیول‘‘ کو کون سمجھائے اور کیسے سمجھائے کہ ’’جوگی‘‘ کون ہوتا ہے؟ کانوں میں جھولتی ’’مندراں‘‘ کیسی ہوتی ہیں اور گلے میں ’’گانی‘‘ کا کیا مطلب ہے۔ بڑی مشکل سے سمجھایا کہ چرخہ کیا ہوتا تھا اور یہ لفظ چرخہ فارسی لفظ چرخ سے نکلا جس کا ایک مطلب پہیہ بھی ہے۔ کبھی ہمارے دیہات میں چرخہ ہر گھر کی ضرورت تھا کہ یہ لج پال تن ڈھانپنے میں مدد کرتا، چرخہ کاتنے کی مہارت عورت کی پہچان، سگھڑاپے کا نشان تھی اور جہیز کا کلیدی سامان۔ لوک گیتوں کے چرخے سے لے کر چاند پر چرخہ کاتنے والی بڑھیا تک سب، سریندر کور اور پرکاش کور کے گائے اس خوبصورت گیت سمیت خواب اور خاک ہوگیا۔’’نی میں کتاں پریتاں نالچرخہ چنن دا‘‘چنن کا چرخہ چلتا تو خوشبو پھیلتی تھی۔ سوت کاتنے کے لئے چرخے کی ایجاد کا سراغ بغداد میں ملتا ہے۔ 11ویں صدی عیسوی کے عباسی دور کی ایک تصویر میں کسی کو چرخہ کاتتے دکھایا گیا ہے جبکہ چین میں 1270اور یورپ میں اس کا سراغ 1280میں ملتا ہے۔ چرخے سے بھی پہلے ہاتھوں سے دھاگہ تیار کرنے کی کہانی چار ہزار سال پرانی ہے اور چرخے کو ری پلیس ہوئے تو جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہ ہوئے۔وہ جگہ جہاں عورتیں اکٹھی بیٹھ کر چرخہ کاتا کرتیں، ’’آتن‘‘ کہلاتی تھی۔ اٹیرے ہوئے سوت کی گچھی کو ’’اٹی‘‘ کہتے تھے۔ لکڑی کا وہ آلہ جس پر سوت لپیٹ کر گچھیاں بناتے تھے، اٹیرن یا اٹیرنی کہلاتا تھا۔ چرخے کے دونوں گول تختوں کو ملانے والی رسی یا دھاگہ جس کے اوپر چرخے کی ماہل چلتی، بیٹر کہلاتی۔ پونیاں وغیرہ رکھنے کی ٹوکری کو پٹاری کہتے۔ اسی طرح پون سلائی، پونی، تند، چیرو، چھکو، چھلی، چھوپ، چمرکھ، دمکڑا، گڈا، گڈی، لڑی، لوگڑ، ماہل، مڈھا وغیرہ سب ہی چرخے کے متعلقات و لوازمات تھے جو چرخے کے ساتھ ہی رخصت ہو گئے۔رہے نام اللہ کاباقی سب کچھ فانی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
See a special column by Fawad Chaudhry on the one-year PTI performance
Previous Post پی ٹی آئی کی ایک سالہ کارکردگی پر فواد چوہدری کا ایک خصوصی کالم ملاحظہ کریں
Next Post دہلی کے شاہی امام نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دینے والی پیشگوئی کردی
The royal imam of Delhi made a sensational prediction of the Modi government

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.