yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی ، مگر یہ پلیٹ لیٹس کیا ہوتے ہیں اور انکی مسلسل کمی کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟ بی بی سی کی ایک معلوماتی رپورٹ

MH Kazmi October 24, 2019 1 min read
What, is, platelet, count, and, how, Nawaz Sharief, being, affected, from, that, platelet, disorders
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف بدستور لاہور کی سروسز ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں بدھ کو بھی ان کی جسم میں پلیٹلیٹس کی تعداد میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے ہسپتال میں ان سے ملاقات کی جس کے بعد ذرائع ابلاغ کے

نامور صحافی عمر دراز ننگیانہ بی بی سی کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ‘تشخیص کا عمل جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر پتہ چلایا جا سکے گا کہ نواز شریف کی جسم میں پلیٹلیٹس کم ہونے کی وجہ کیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے جسم میں بدھ کو پلیٹلیٹس کی تعداد 29 ہزار سے گر کر سات ہزار تک آ گئی تھی تاہم انہیں پلیٹلیٹس لگائے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور وہ ان سے مطمئن بھی ہیں۔ ان کے مطابق ‘انہیں برش اور شیو نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔ یاد رہے کہ نواز شریف کو طبیعت ناساز ہونے اور جسم میں پلیٹلیٹس کم ہونے کی وجہ سے نیب لاہور کی حوالات سے پیر اور منگل کی درمیانی شب سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم پلیٹلیٹس کی کمی کی وجہ سے نواز شریف کو کس قسم کی پیچیدگیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے اس کے لیے یہ جاننا مددگار ثابت ہو سکتا ہے کہ پلیٹلیٹس ہوتے کیا ہیں اور انسانی جسم میں ان کا کیا کام ہوتا ہے؟ پلیٹلیٹس انسان کے خون کے اندر گردش کرتے پلیٹ کی شکل کے چھوٹے چھوٹے ذرے ہوتے ہیں جن کے گرد جھلی ہوتی ہے۔ ان کا کام جسم سے خون کی انخلا کو روکنا ہوتا ہے۔ لاہور کے شیخ زید ہسپتال کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال امراض باطنیہ کے ماہر ہیں۔ بی بی سی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ

‘پلیٹلیٹس بنیادی طور پر بلیڈنگ کو پلگ کرتے ہیں۔ یہ خون کے ساتھ گردش کرتے رہتے ہیں اور کہیں بھی کٹ یا خراش لگنے کی صورت میں وہاں جمع ہو کر کلاٹ (خون کا لوتھڑے) بنا لیتے ہیں‘۔ اس کو یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ پلیٹلیٹس چھوٹی چھوٹی ایسی پلیٹس ہیں جو کسی بھی جگہ جہاں خون کا اخراج ہو اس مقام پر پہنچ کر وہاں بند باندھ دیتے ہیں۔ خون کا یہ اخراج اندرونی بھی ہو سکتا ہے اور بیرونی بھی۔ بیرونی طور پر جسم پر زخم آنے کی صورت میں بہنے والا خون اور ایسی خراشیں یا زخم جو اندرونی طور پر آتی ہیں، پلیٹلیٹس ان سے خون کو رسنے یا خارج ہونے سے روکتے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق یہ عمل انسان کے جسم میں جاری رہتا ہے۔ ‘ہم جو کھانا کھاتے ہیں اس دوران اندرونی خراشیں آ سکتی ہیں یا جیسا کہ اگر سر پر چوٹ آئے تو دماغ کے اندر بہت نازک کیویٹیز ہوتی ہیں اور اگر وہاں اندورنی طور پر خون کا اخراج ہو تو اس سے نقصان ہو سکتا ہے‘۔ پلیٹلیٹس کی غیر موجودگی میں خون دماغ میں جمع ہونا شروع ہو جائے گا اور اس میں غیر معمولی دباؤ کا سبب بنے گا۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نے بتایا کہ اس سے کئی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں۔ ‘اگر پلیٹلٹس کی جسم میں کمی ہو تو برین ہیمریج یعنی دماغ میں نس کے پھٹنے یا خون کے رسنے کا عمل شروع ہونے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے‘۔ وہ بتاتے ہیں کہ یہی وجہ ہے کہ ایک صحت مند جسم میں پلیٹلیٹس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے

ساڑھے چار لاکھ تک ہوتی ہے۔ یہ انسان کی بون میرو یعنی ہڈی کے گودے کے اندر ضرورت کے مطابق قدرتی طور پر بنتے رہتے ہیں۔ جسم میں ان کی زیادتی اور کمی، دونوں صورتیں عموماً کسی بیماری کی علامت ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق ‘کسی انسان کے جسم میں پلیٹلیٹس کی تعداد پچیس ہزار یا دس ہزار تک بھی گر جانا زیادہ پریشانی کی بات نہیں ہوتی۔ ‘اس کے بعد مصنوعی طور پر اس مریض کو پلیٹلیٹس لگا کر ان کی تعداد بڑھا دی جاتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ مینیؤل طریقے سے بھی ٹیسٹ کیا جائے تاکہ ان کی صحیح تعداد کا درست اندازہ لگایا جا سکے‘۔تاہم اگر ان کی تعداد دس ہزار سے گر جائے تو اس صورت میں جسم سے خون کے انخلا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔بلیڈنگ یا خون کا انخلا اندرونی اور جلد کے نیچے خراشوں کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔ اس میں انسان کی ناک سے بھی خون آ سکتا ہے۔ اگر بیرونی طور پر کوئی خراش یا زخم لگ جائے تو خون کا بہاؤ نہیں رکتا۔ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق جسم میں پلیٹلیٹس کی کمی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان میں انفیکشن، گردوں کی بیماری، کئی ادویات کے اثرات یا جسم کے مدافعاتی نظام میں خرابی شامل ہیں۔’آٹو امیون سسٹم کی وجہ سے بھی پلیٹلیٹس میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ جسم اپنے ہی مدافعاتی نظام کے ساتھ لڑنا شروع کر دیتا ہے۔’تاہم ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق دل کے امراض کے وہ مریض جن کے جسم میں سٹینٹس ڈالے گئے ہوں انہیں ایسی ادویات دی جاتی ہیں جو پلیٹلیٹس کو غیر فعال کرتی ہیں۔’ان ادویات کی مدد سے پلیٹلیٹس کو اپنا کام کرنے سے روکا جاتا ہے تاکہ وہ کلاٹ یا خون کا لوتھڑا نہ بنا پائیں۔’سٹینٹ کی صورت میں قدرتی طور پر پلیٹلیٹس سٹینٹ کی جگہ پر یا اس کے دل کی شریانوں میں حرکت کی وجہ سے پیدا ہونے والی خراشوں میں جا کر کلاٹ بنا دیتے ہیں۔ اس طرح مریض کے دل کو خون کی فراہمی میں کمی ہو جاتی ہے جس سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایسے مریضوں کے معالج انہیں ان کی ضروریات کے مطابق ایسی ادویات یا ’اینٹی پلیٹلیٹ ایجنٹ‘ تجویز کرتے ہیں جو پلیٹلیٹس کی صلاحیت کو محدود کر دیتی ہیں یعنی انہیں اپنا کام کرنے سے روکتی ہیں۔تاہم ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ایسی ادویات جسم میں پلیٹلیٹس کی کمی کا سبب بنیں۔(بشکریہ : بی بی سی )

What, is, platelet, count, and, how, Nawaz Sharief, being, affected, from, that, platelet, disorders

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Royal, Family, of, Britain, got, great, protocol, in,Pakistan, but, how, they, move, secretly, in, Britain, in, their, own, country
Previous Post پاکستان میں پرتپاک استقبال اور خاطر مدارت ، مگر برطانیہ میں شاہی خاندان کے افراد چھپ چھپ کر اور بھیس بدل کر کیا کیا کام کرتے ہیں ؟ چند ایسے حقائق جو آپ کو حیران کر دیں گے
Next Post داتا گنج بخش ؒ کا عرس مبارک : پچھلے سال کی نسبت اس سال مجھے عرس میں شریک لوگوں کے چہروں پر کیا فرق نظر آیا ؟ حامد میر کی ایک انوکھی تحریر
i, feel, the, difference, in, peoples, faces, coming, at, Data Darbar, Lahore, Hamid Mir, column

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.