yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پنجاب اور وفاق میں اس وقت نمبر گیم کیا ہے ، کیا واقعی (ق) لیگ کے ہاتھ کھڑے کرنے سے عمران حکومت فوراً ختم ہو جائے گی ؟ چند اہم سیاسی سوالات اور انکے حیران کن جوابات ، تحریک انصاف اور (ق) لیگ والے دونوں ضرور پڑھیں

MH Kazmi November 19, 2019 1 min read
WHAT, IS, NUMBER, POSITION, IN, NATIONAL ASSEMBLY, TO, BREAK, THE, ASSEMBLIES, AND, FORM, NEW, GOVERNMENT
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے سپیکر،پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ، اور مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان(اور ان کی حکومت) کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سب کاموں کو چھوڑ کر معیشت اور گورننس کی طرف توجہ دیں۔حکومت کا یہ کام نہیں کہ

ایسی ویسی غیرت : اپنی محبوبہ سے ملنے والے نوجوان کے ساتھ لڑکی کے گھر کی 4 عورتوں نے ایسی کارروائی ڈال دی کہ اہل علاقہ ہکا بکا رہ گئے

 

نامور کالم نگار مجیب الرحمان شامی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔گرفتاریوں کے لیے نیب کو مشورے دے۔احتساب کا کام نیب کے ذمے ہے،اسے اپنا یہ فرض ادا کرنے دینا چاہیے۔ حکومت کا کام حکومت کرنا ہے، گرفتاریاں کرانا نہیں۔مسلم لیگ(ق) وفاق اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی ہے، اور اعداد و شمار کے کھیل میں اس کی حمایت بڑی اہمیت رکھتی ہے۔مرکز اور پنجاب دونوں جگہ چند ووٹوں کی اکثریت سے تحریک انصاف حکومت کر رہی ہے۔اگر مسلم لیگ(ق) اپنا ہاتھ کھینچ لے تو پنجاب حکومت تو فوراً دھڑام سے گر جائے گی، مرکز میں بھی اپنے آپ کو سنبھالنا اس کے لیے مشکل ہو جائے گا۔ چودھری پرویز الٰہی سے پہلے چودھری شجاعت حسین خرابی ئ صحت کے باوجود متحرک ہو چکے تھے،اور انہوں نے صاف الفاظ میں واضح کیا تھا کہ اگر حالات وہی رہے جو کہ ہیں، تو تین سے چھ ماہ میں شاید ہی کوئی ایسا شخص مل پائے گا، جو حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کو تیار ہو۔چودھری شجاعت حسین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی علاج کے لئے بیرون ملک روانگی پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اسے فوری طور پر ممکن بنائے، اور شرائط عائد کرنے کے چکر میں نہ پڑے۔چودھری صاحب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ایسا نہ ہو کہ ان کی روانگی میں تاخیر کسی ناقابل ِ تلافی نقصان کا سبب بن جائے،اور حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ایسا ٹیکہ لگ جائے جسے اتارا نہ جا سکے۔ ان کی یہ دو ٹوک گفتگو پاکستان کی

منقسم اور الجھی ہوئی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا محسوس ہوئی تھی، اور صورتِ حال سے بیزار دانش کو اطمینان سا ہوا تھا کہ ابھی ہماری کھیتی بالکل ویران نہیں ہوئی،اس میں ایسے لوگ موجود ہیں جو تعصب اور عناد سے اوپر اُٹھ کر سوچ سکتے، اور اس سوچ کا برملا اظہار کر سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کے مشورے کے باوجود حکومت سابق وزیراعظم (یا ان کے بھائی شہباز شریف) سے ضمانتی بانڈ بھروانے پر مصر رہی، اور معاملہ لاہور ہائی کورٹ تک لے جانا پڑا، وہاں سے نواز شریف کو بلا شرط سفر کی اجازت دے دی گئی۔اگر وزیراعظم اپنے طور پر فیصلہ کر لیتے تو اس سے سیاسی فضا میں اعتدال پیدا ہو سکتا تھا،لیکن اپنی جماعت کے نابالغوں کے زیر اثر ان کے بڑھتے ہوئے قدم رُک گئے۔سابق وزیراعظم کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے جس ضمانتی بانڈ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، اسے مسلم لیگ(ن) نے تاوان قرار دیا۔پاکستان کے انتہائی ممتاز ماہرین قانون نے بھی اسے غیر قانونی گردانا۔ بیرسٹر علی ظفر جو حال ہی میں تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں، اور بیرسٹر سینیٹر محمد علی سیف جو حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کا حصہ ہیں، برملا یہ کہہ گذرے کہ قانون میں اس طرح کا بانڈ بھروانے کی کوئی شق موجود نہیں ہے۔ عابد حسن منٹو، رشید رضوی، کامران مرتضیٰ جیسے سینئر اور قابل ِ احترام قانون دانوں نے بھی اسی نقطہ نظر کا اظہار کیا۔سلمان اکرم راجہ اور بابر ستار بھی اسی موقف کے حامی نظر آئے،لیکن حکومت کا مرغا ایک ٹانگ پر کھڑا رہا۔بانڈ بھروائے بغیر باہر نہیں جانے دیں گے۔ حکومتی ترجمانوں کی رٹ تھی کہ اگر نواز شریف باہر سے واپس نہ آئے تو پھر کیا ہو گا؟ نواز شریف صحت یابی کے بعد راہِ فرار اختیار کر سکتے ہیں،یہ سوچنے کے لیے ”فراست“ کی جس مقدار کی ضرورت ہے،وہ چند سرکاری دماغوں کے سوا کہیں اور دستیاب نہیں تھی۔یہ بات تو اندھا بھی دیکھ سکتا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا اثاثہ ان کی سیاست ہے۔ پورے قد سے کھڑا رہنے کی ضرورت اسی اثاثے کی حفاظت کے حوالے سے تو پیدا ہوتی ہے ؎ مجھے ڈر ہے دل زندہ کہیں تُو نہ مر جائے ۔۔ کہ زندگانی عبارت ہے تیرے جینے سے ۔۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے یہی بات دہرائی- ان کا پر کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں نواز شریف کی کئی عشروں کی انوسٹمنٹ ہے۔ وہ کروڑوں ووٹروں کا اعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس ملک کی بڑی خدمت کی ہے، وہ اپنی اہلیہ کوبستر مرگ پر چھوڑ کر لندن سے پاکستان پہنچے تھے کہ یہاں آکر ہتھکڑیاں پہن سکیں کہ انہیں معلوم تھا کہ انہیں سیدھا زندان خانے لے جایا جائے گا۔ ان کی بیٹی مریم بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ایسے شخص کے بارے میں یہ کہنا کہ بیرون ملک جا کر واپس نہیں آئے گا سب کچھ ہو سکتا ہے، سچ نہیں ہو سکتا۔ لیکن حکومت نے بانڈ بھروانے کو اپنی ضد بنا ئے رکھا، عدالت میں معاملہ جس طرح سلجھے، اور جس طرح کی بھی یقین دہانی لی جائے، چوہدری برادران ضرور یاد رکھے جائیں گے، جنہوں نے سیاسی تعصبات سے اوپر اُٹھ کر اپنا کردار ادا کیا اور اپنا قد اونچا کر لیا۔ مسلم لیگ (ن) اور (ق) کے درمیان گزشتہ چند برسوں کے دوران جو چپقلش رہی ہے، اس سے ہر شخص آگاہ ہے۔نواز شریف جب بیرون ملک سے واپس آئے تھے، اگر اُسی وقت مسلم لیگوں کا اتحاد ہو جاتا تو تاریخ بہت مختلف ہوتی۔ ایسا کیوں نہیں ہو سکا، اس کی وجوہات پر اختلاف ہو سکتا ہے۔شریف برادران فرشتے ہیں،نہ چودھری برادران۔دونوں انسان ہیں اور سیاست دان بھی۔دونوں کی سیاست اپنی ہے،دونوں نے اپنے راستے کھوٹے کئے ہیں اور کشادہ بھی۔اس سے قطع نظر کہ کس شخص کی کس وقت کیا رائے اور کیا رویہ رہا ہے،بنیادی بات یہ ہے کہ بنیادی انسانی اقدار مرنے نہ پائیں۔ان کی حفاظت کی جائے۔ سیاست کو جنگ کی طرح نہیں کرکٹ میچ کی طرح کھیلا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے طویل جدوجہد کی ہے۔ کم و بیش دو عشروں کی سرگرمی کے بعد انہیں ایوانِ اقتدار میں پہنچنا نصیب ہوا ہے۔ ڈھیروں شکایات کے باوجود ان کے شدید تر مخالفین نے بھی ان کے حق ِ حکومت کو تسلیم کر لیا تھا۔وہ مولانا فضل الرحمن کی رائے کے برعکس اسمبلیوں میں جا بیٹھے تھے۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہونا چاہئے تھا کہ حکومت کاروبارِ حکومت کی طرف توجہ دیتی،اور اِدھر اُدھر کی ٹامک ٹوئیوں میں اپنا وقت ضائع نہ کرتی۔احتساب کے لیے نیب جیسا ادارہ موجود ہے عدالتیں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں تو پھر ان کا کام ان پر چھوڑ دینا چاہیے تھا۔افسوس ایسا نہ ہو سکا۔ کرپشن کرپشن کی ایسی رٹ لگائی گئی اور الزامات کی ایسی بارش برسائی گئی کہ سننے دیکھنے والوں نے انگلیاں دانتوں میں دبا لیں۔ غیر ملکی دوروں میں بھی کرپشن کا تذکرہ اس طرح ہوا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد اُٹھنے لگا۔صنعت کاروں، تاجروں، سرکاری افسروں کی مشکیں کسی جانے لگیں۔ نیب اپنا دائرہ کار پھیلاتا چلا گیا۔ذرا ذرا سی بے قاعدگی یا کوتاہی کے نیچے کرپشن کا پہاڑ تلاش کیا جانے لگا۔لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے،کے بجائے ان کے حوصلے پست کیے جانے لگے نتیجتاً مسائل بڑھتے چلے گئے۔ترقی کا پہیہ رُک گیا۔ معاشی مشکلات یقینا موجود تھیں،لیکن ان کو ختم کرنے کے نام پر ان میں اضافہ ہوتا نظر آنے لگا۔چودھری پرویز الٰہی جو مشورہ دے رہے ہیں، اس پر اگر اب بھی عمل ہو جائے تو حالات کو سنبھالنا ممکن ہو جائے گا۔مسلم لیگ(ن) یا کسی دوسری جماعت کی طرف سے تاحال مقدمات کی واپسی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا،ان کی طرف سے جو بات کہی جاتی رہی ہے اور کہی جا رہی ہے،وہ یہ ہے کہ حکومت اپنے آپ کو ان معاملات سے الگ رکھے۔دُنیا کے کسی بھی جمہوری ملک میں حکومتیں مقدمہ بازی یا مقدمہ سازی میں ملوث نہیں ہوتیں،متعلقہ اداروں کی خود مختاری یقینی بنا کر، ان کا کام ان پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ قانون اگر غیرمنصفانہ ہو، اس میں جھول ہوں،اور اسے مخصوص مفادات اور اغراض کا ٹول ( ) بنایا جا رہا ہو تو پھرقانون ساز اداروں کو ضرور مداخلت کرنی چاہیے، اس سے آگے بڑھنے یا اس سے پیچھے ہٹنے کے نقصانات یکساں ہو سکتے ہیں …… وزیراعظم عمران خان چودھری رہنا چاہتے ہیں، چودھراہٹ قائم رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں ”چودھری مشوروں“ پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا۔

WHAT, IS, NUMBER, POSITION, IN, NATIONAL ASSEMBLY, TO, BREAK, THE, ASSEMBLIES, AND, FORM, NEW, GOVERNMENT

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
iMRAN KHAN, DICIDED, TO, GIVE, RELIEF, TO, PUNJABIES, WHAT, IS, GOINT, TO, BE, HAPPEN
Previous Post بڑی خبر: وزیراعظم عمران خان نے پنجابیوں کے دکھ درد دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ، 22 نومبر کو کیا بڑا کام ہونے والا ہے ؟ چھوٹے ضلعوں کے کام کی خبر
Next Post ہر گھر میں عمران خان کی درازی عمر اور صحت مندی کی دعائیں ۔۔۔۔۔ کپتان کے نئے پاکستان میں پہلی بار ایسا کام شروع کہ ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آنے لگا
IMRAN KHAN, DID, BEST, THING, FOR, POORS, RIASAT E MADEENA, DREAM, WILL, COME, TRUE

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.