yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

روس شام میں کیا کر رہا ہے؟

MH Kazmi November 18, 2016November 19, 2016 1 min read
bishar
Share this:
What is doing by Russia in Syria?
What is doing by Russia in Syria?

روس نے شام میں ایک بڑا حملہ شروع کر دیا ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس میں ‘دہشت گردوں کے ٹھکانوں’ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اگرچہ ماسکو کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شامی ساحل پر کھڑے بحری جہاز سے اڑ کر حلب کو نشانہ نہیں بنایا، البتہ روس کے دوسرے علاقوں میں بڑھتے ہوئے حملے اس دفاعی لحاظ سے اہم شہر پر غلبہ حاصل کرنے کی طویل جنگ کا نقشہ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حلب میں باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا دوبارہ آغاز

ان حملوں کی ٹائمنگ اس لحاظ سے اہم ہے کہ چند ماہ کے اندر اندر امریکہ میں ایک نیا صدر اقتدار سنبھالنے جا رہا ہے جس کی شام کے بارے میں حکمتِ عملی بالکل مختلف ہو سکتی ہے۔

ستمبر 2015 میں روس نے اچانک فیصلہ کیا کہ وہ شام میں جنگی مداخلت کرنے جا رہا ہے، جس سے وہاں جاری خانہ جنگی کا رخ بدل گیا۔

بی بی سی آن لائن کے اکثر قارئین پوچھتے ہیں کہ روس اسد حکومت کی حمایت کیوں کر رہا ہے؟

روس طویل عرصے سے شام کا اتحادی رہا ہے، اور بہت سے شامی فوجی افسروں کی تربیت روس میں ہوئی ہے، جب کہ اسے بہت سا اسلحہ بھی روس ہی سے ملتا ہے۔

روس کی جانب سے شامی حکومت کی فوجی، سیاسی اور اخلاقی مدد ہی کے سہارے پسپا ہوتی ہوئی شامی فوج کو تقویت ملی۔

جنگ میں روس کی شمولیت کے کچھ ہی عرصے بعد میں دمشق گئی تو دیکھا کہ شامی حکام اور فوجی روس سے قریبی ثقافتی تعلق کے گن گا رہے ہیں اور ضرورت کے لمحات میں ان کی مدد کے شکرگزار ہیں۔

روسی حکام اکثر کہتے ہیں کہ ان کی مداخلت نے دولتِ اسلامیہ کے سیاہ پرچموں کی پیش قدمی روک دی، ورنہ قریب تھا کہ وہ دمشق پر لہرا رہے ہوتے۔ دولتِ اسلامیہ کا خطرہ حقیقی ہے، لیکن اسد کی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا روس کے لیے کئی محاذوں پر عمدہ چال تھی۔

اسی کے باعث روس شامی سٹیج پر ایک چھوٹے سے کردار سے بڑھ کر مرکزی کردار بن گیا۔ امریکی حکام نے ایک سال قبل خبردار کیا تھا کہ روس کی یہ چال اسے ایک اور افغانستان کی دلدل میں پھنسا سکتی ہے، جس کا نتیجہ سرد جنگ کی طرح شرمندگی کی صورت میں برآمد ہو گا۔

تاہم شامی باغیوں کے عرب حامی بھی بعض اوقات نجی محفلوں میں روسی صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے اپنے اتحادی کی ٹھوس پشت پناہی کی تعریف کرتے سنے جا سکتے ہیں، جس کی روس کو اب تک بہت کم قیمت چکانا پڑی ہے۔

What is doing by Russia in Syria?
What is doing by Russia in Syria?

اکتوبر میں روسی پارلیمان نے ایک معاہدے کی منظوری دی جو اس سے پہلے خفیہ رکھا گیا تھا۔ اس کے تحت روس کو شام میں حکام کی نگرانی یا مداخلت کے بغیر فوجی اور سامان بھیجنے اور نکالنے کی کھلی چھوٹ مل گئی۔

پچھلے برس جدید میزائل نظام سمیت فوجی اور گولہ باردو شام بھیجے گئے۔ روسی میڈیا کے مطابق شام میں خصوصی روسی فورسز سرگرم ہیں جب کہ ہزاروں روسی شہری وہاں فوجی کمپنیوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

روس اور شام کی مشترکہ کوششیں دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں موثر ثابت ہوئی ہیں۔ گذشتہ مارچ میں پیلمائرا شہر کی بازیابی اس کا ثبوت ہے، جہاں اب روس نے جنگی چوکی قائم کر رکھی ہے۔

تاہم مغربی حکومتیں الزام لگاتی ہیں کہ روس ان باغیوں پر بھی حملے کر رہا ہے جنھیں مغرب کی پشت پناہی حاصل ہے۔

اس کے علاوہ اس پر سکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں کی وجہ سے جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے۔

روس کے لیے یہ معاملہ شام سے کہیں بالاتر ہے۔ اس کے لیے یہ ایک بڑی جیو پولیٹیکل جنگ کا ایک اور محاذ ہے جس کے تحت وہ دنیا میں امریکہ کے برابر مرتبہ اور طاقت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ماسکو کے سرد جنگ کے زمانے کے نیٹو ممالک کے ساتھ نئی کشیدگی کے دور میں روس یوکرین سے آگے نکل کر ایک نیا نقشہ تخلیق کرنا چاہتا ہے۔

روس اور ایران اس جنگ میں ایک طرف کھڑے ہیں، اور ان کے ساتھ لبنان کی حزب اللہ ہے۔

ایران کے مقاصد مختلف مگر اتنے ہی اہم ہیں۔ وہ حزب اللہ کے ساتھ زمینی رابطہ بحال رکھنا چاہتا ہے، شامی زیارات کا تحفظ چاہتا ہے اور اپنے سنی حریف سعودی عرب کے مقابلے پر پورے خطے میں اپنا سیاسی اور دفاعی اثر برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

روس اور ایران دونوں شام کی مدد کر رہے ہیں لیکن لازمی نہیں کہ شام ان کی ہر بات پر آمنا و صدقنا کہے۔

شامی صدر بشار الاسد دوسروں سے فائدہ حاصل کرنے کے فن میں مہارت رکھتے ہیں۔

جب روس نے مارچ میں اچانک اعلان کیا کہ وہ شام سے اپنی فوج کا بڑا حصہ نکال رہا ہے تو دمشق میں باتیں ہونے لگیں کہ اس خلا کو ایران پر کر دے گا۔

اس معاملے پر قیاس آرائیاں ہوتی رہتی ہیں کہ آیا شام کے اتحادی انجامِ کار اسد کو ہٹا کر کسی کم متنازع شخصیت کو سامنے لا سکتے ہیں

لیکن وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ فی الحال اسد کو شامی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

اور اب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سارے معاملے کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ ان کا دولتِ اسلامیہ اور النصرہ فرنٹ کے خلاف موقف واضح ہے۔ صدر اسد نے پہلے ہی ٹرمپ کو ‘قدرتی حلیف’ قرار دے دیا ہے۔

صدر پوتن نے گذشتہ برس شام کی ‘گریٹ گیم’ میں کود کر جوا کھیلا تھا۔ مغربی رہنما اکثر کہتے ہیں کہ ان کے پتے کمزور تھے لیکن انھوں نے کمزور پتوں سے کھیل خوب کھیلا ہے۔ کم از کم ان معاملات میں جو انھیں اور ان کے حلیفوں کے مطلب کے ہیں۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Freedom of expression on the Internet, on the tenth Pakistan
Previous Post انٹرنیٹ پر آزادی اظہار رائے، پاکستان دسویں نمبر پر
Next Post کیا بڑے نوٹوں کی تبدیلی سے باقی دنیا میں کوئی فائدہ ہوا؟
What in the world was no change larger notes?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.