yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

‘ کئی دہائیوں سے خسارے کی شکار پاکستان اسٹیل ملز کا کیا کرنا ہے؟ وزیر اعظم کو کارآمد مشورہ دےدیا گیا

MH Kazmi September 4, 2019 1 min read
'What has Pakistan Steel Mills been doing for decades? Useful advice was given to the Prime Minister
Share this:

'What has Pakistan Steel Mills been doing for decades? Useful advice was given to the Prime Minister

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے اسٹیک ہولڈرز نے وزیراعظم عمران خان کو دہائیوں سے خسارے کا شکار ملک کے سب سے بڑے صنعتی کمپلیکس کی فروخت یا بحالی میں تاخیر پر خبردار کردیا۔ملازمین، پینشنرز، سپلائرز، ڈیلرز اور کنٹریکٹرز پر مشتمل پی ایس ایم کے اسٹیک ہولڈرز گروپ (پی ایس ایم ایس جی) کا کہنا تھا کہ ‘یہ حیرت انگیز بات ہے کہ نئی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی پاکستان اسٹیل ملز کو انتظامی ڈھانچا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نہیں مل سکے، وفاقی وزرا پی ایس ایم کو درپیش چیلنجز پر بات کرنے سے قاصر ہیں۔گروپ کے کنوینئر ممریز خان نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم کو ان کے مشیر پی ایس ایم سے متعلق روڈ میپ کے بارے میں گمراہ کررہے ہیں جو جون 2015 سے بند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو بتایا گیا تھا کہ پی ایس ایم کو سرمایہ پاکستان کمپنی کے ذریعے بحال کیا جائے گا جس کے بعد اسے پبلک پرائیوٹ شراکت داری کی پیشکش کا کہا گیا اور پھر دوبارہ اسے ایکٹو نجکاری کی فہرست میں ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایم کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گیس سپلائی کم کرکے بند کردیا تھا اور پھر تحریک انصاف کی حکومت نے بھی کوئی مختلف کام نہیں کیا اور اس نے بھی اس صنعتی کمپلیکس بند رکھا ہے۔ممریز خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایم جی نے حکومت کو کمپنی کے موجودہ پلانٹ کو بحال کرنے اور اس کی صلاحیت 3 گنا بڑھا کر 30 لاکھ ٹن تک کرنے کی پیشکش کی تھی تاکہ اس کا مزید خسارہ کم کیا جاسکے، غیر ملکی زرمبادلہ کا نقصان کم کیا جاسکے اور مقامی صنعت و معیشت کی مدد کی جاسکے تاہم ان کی پیشکش پر عمل نہیں کیا گیا۔نجکاری کمیشن کو بھیجے گئے خط میں پی ایس ایم سی کے اسٹیک ہولڈرز گروپ کا کہنا تھا کہ ان کے اراکین وزارت صنعت و پیداوار کے متاثرین ہیں، جن کے 80 ارب روپے کے بقایاجات ہیں تاہم اس پر کوئی سنوائی نہیں ہوئی اور 190 ارب روپے کے دیگر قرض دہندگان بھی پی ایس ایم میں پھنسے ہوئے ہیں، جولائی 2019 میں وزارت کا مجموعی قرضہ 270 ارب تھا جبکہ وزیر اعظم کو رواں ماہ کے آغاز میں وزارت نے وزیر اعظم کو یہ 217 ارب روپے بتایا گیا۔خط میں کہا گیا کہ وزارت صنعت نے پی ایس ایم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور قرضوں کی ادائیگی کے بغیر نجکاری کمیشن کو پبلک پرائیوٹ شراکت داری کی پیشکش کی تھی، یہ اقدام نہایت ناقص تھا کیونکہ نجکاری کمیشن صرف نجکاری کرسکتی ہے اور اس کے پاس پبلک پرائیوٹ شراکت داری کا مینڈیٹ نہیں ہے۔گروپ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایم بورڈ رواں سال 28 مارچ سے غیر فعال ہے اور اس کا کوئی چیئرمین بھی نہیں جبکہ انتظامی ڈھانچا بھی موجود نہیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ اپریل 2016 سے خالی ہے۔پی ایس ایم بورڈ نے وزارت صنعت سے گزشتہ سال ستمبر میں اس عہدے پر مستقل تعیناتی کی درخواست کی تھی تاہم اس درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔گروپ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایم کے 4 سالہ اکاؤنٹس (جولائی 2015 سے جون 2019) کے بغیر کسی وجہ کے آڈٹ بھی نہیں کیا گیا ہے اور 5 اگست کو وزیر اعظم کو بتائے گئے 217 ارب کے قابل ادا قرضوں اور واجبات میں بھی کوئی صداقت نہیں۔پی ایس ایم کی پیداوار میں کمی جون 2015 میں گیس کے بل کی ادائیگی نہ کرنے پر کمپنی کی جانب سے گیس کے دباؤ میں کمی کرنے کی وجہ سے ہوا اور حکومت اس کام کو 4 سال میں بھی بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔پی ایس ایم کے قرض دہندگان کی جانب سے مقامی و بیرون ممالک عدالتوں میں دائر کیے گئے کئی کیسز زیر التوا ہیں، پی ایس ایم کے کوک اوون بیٹری پلانٹ (سی او بی پی) اور اس کی 2 بیٹریاں بھی 2010 سے کوک پیدا کیے بغیر ہیٹنگ موڈ پر ہیں جس سے ماہانہ 5 کروڑ روپے کی گیس صرف ہورہی ہے جبکہ اس کے ملازمین کو کبھی بھی تنخواہ وقت پر نہیں ملتی۔5ہزار سے زائد ملازمین 19-2013 کے درمیان ریٹائر ہوئے ہیں ان کے ریٹائرمنٹ واجبات 17 ارب سے زائد ہیں جو قابل ادا ہیں جس کی وجہ سے سندھ ہائی کورٹ نے 20 اگست 2019 کو ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی تک وزارت صنعت کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The enemy's tactics failed, the Indian cricket board once again faced Sabiki, it was done so that the whole of India was upset.
Previous Post دشمن کی تما م چالیں ناکام ، بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر سے سبکی کا سامنا، ایسا کام ہوگیا کہ پورا بھارت تلملا اُٹھا
Next Post عمران خان بھی سابقہ حکومتوں کے نقشِ قدم پر چل نکلے، کتنے اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا؟ ناقابلِ یقین خبر
Imran Khan also followed in the footsteps of previous governments, how many institutions decided to privatize? Incredible news

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.