yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حسن کے جلوے دکھا کر کمائی کرنے والی یہ خوبصورت عورتیں دراصل کیا چیز ہوتی ہیں ؟ بی بی سی کی خصوصی رپورٹ

MH Kazmi August 1, 2019 1 min read
What exactly are these beautiful women earning for a beauty pageant? BBC Special Report
Share this:

What exactly are these beautiful women earning for a beauty pageant? BBC Special Report

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی معروف ویڈیو بلاگر کے مداح اس وقت دنگ رہ گئے جب لائیو سٹریمنگ کے دوران ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ خود کو ‘یور ہائنس کیاؤ بلیو’ کہلانے والی بلاگر ایک لڑکی کی بجائے درمیانی عمر کی خاتون دکھائی دیں۔ اس حقیقت کے سامنے آنے کے بعد یہ بحث چل رہی ہے بی بی سی کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوبصورتی کا معیار کیا ہے۔ ولاگر جن کے ابتدا میں فالورز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے چہرے پر فلٹر استعمال کرتی تھیں اور وہ اپنی ’میٹھی اور مسحور کن‘ آواز کی وجہ سے پہچانی جاتی تھی۔چائنا گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ ان کی ‘پوجا’ ایسے کی جاتی تھیں جیسے وہ ایک ‘کیوٹ دیوی’ ہیں۔ انھیں سننے والوں میں ان کے کچھ چاہنے والے ایک لاکھ یان بھی دیتےتھے۔ تاہم لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم لاچی نیوز کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 25 جولائی کو پیش آیا۔ اس وقت ڈو یو پلیٹ فارم پر خاتون بالگر ایک اور یوزر کنگ زی کے ہمراہ مشترکہ پروگرام کر رہی تھیں۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق سب کچھ نارمل چل رہا تھا اور ان کے مداحوں نے ان سے اصرار کیا کہ وہ اپنا چہرہ دکھائیں تاہم خاتون ولاگر نے ایسا کرنے سے انکار کیا۔ اس کے بجائے ان کا بظاہر یہ کہنا تھا کہ ‘میں اپنا چہرہ تب تک نہیں دکھا سکتی جن تک مجھے ایک لاکھ یان کے تحائف نہیں مل جاتے۔ آخر کو میں ایک خوش شکل میزبان ہوں۔’ ان کے مداحوں نے انھیں اس کے بعد عطیات بھجوانا شروع کر دیے۔ رپورٹس کے مطابق اس دوران سب سے بڑی رقم 40 ہزار یان کی تھی۔ اس دوران ولاگر کی جانب سے استعمال ہونے والے فلٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا اور ناظرین کو ان کا اصل چہرہ دکھنے لگا۔ اطلاعات کے مطابق خاتون میزبان کو اس وقت اس بارے میں پتہ چلا جب مداحوں نے ان سے رابطے کے لیے مخصوص رسائی کے لیے موجود وی آئی پی ایکسیس روم سے جوق در جوق نکلنا شروع کر دیا۔ ان کے بہت سے حقیقی فالورز میں خاص طور پر مردوں نے انھیں فالو کرنا ترک کر دیا اور انھیں بھجوائی گئی ٹرانسیکشنز بھی واپس لے لیں۔ بہت سے تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان کے فالورز سادہ لوح، ظاہر کو پسند کرنے والے لوگ تھے اور وہ اسی قابل تھے کہ انھیں دھوکہ دیا جاتا کیونکہ انھوں نے ان کی شناخت جانے بغیر انھیں رقوم بطور تحفہ دیں۔ ایک صارف نے یو ٹیوب اور بلی بلی پر ولاگر کی فوٹیج بنا لی تھی۔ ویبو کو استعمال کرنے والوں کے مطابق جو کہ اب بھی اس واقعےکے اثرات پر بات کر رہے ہیں، اس کے بعد سے کیاؤ بلیو سٹریمنگ پر نہیں آئیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اچھا ہوا ہے کیونکہ وہ دوسروں کو دھوکہ دے رہی تھیں لیکن دیگر لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان مردوں کی ذہانت کے معیار پر سوال ہے جو ان کو پیسہ دے رہے تھے۔ لیکن کچھ لوگ ان کے حوالے سے نرم رویہ اپناتے ہوئے لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ انھیں ان کے ظاہر کی وجہ سے نہ پرکھیں اور یہ دیکھیں کہ ان کی شہرت ان کی آواز کی وجہ سے تھی اور شاید اب اس قسم کے ردعمل کی وجہ سے انھیں تھیراپی سے گزرنا پڑے۔ اور کچھ دیگر لائیو سٹریمر کی تعریف کر رہے ہیں جیسے گنگزی جنھوں نے کیاؤ کا چہرہ ظاہر ہونے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ یہ کہانی چین کے طول و عرض میں بہت مشہور ہوئی ہے۔ سماجی رابطوں پر 60 کروڑ لوگوں نے اس پوسٹ کو دیکھا ہے اور جو ہیش ٹیگ استعمال کیا جا رہا ہے اس کا ترجمہ کچھ یوں ہے۔ ‘خآتون ولاگر جسے اپنا عمر رسیدہ چہرہ دکھانے پر بگ کا سامنا کرنا پڑا۔ 50 ہزار صارفین نے اس ہیش ٹیگ کو استعمال کیا۔ چین میں لائیو سٹریمرز کی تعداد 40 کروڑ سے زیادہ ہے اور وہاں سوشل پلیٹ فارمز پر فلٹرز کا استعمال ایک عام سی بات ہے۔ چین میں براڈکاسٹ میڈیا پر تو حکام کا بہت کنٹرول ہے لیکن وہ لائیو سٹریمنگ میں اضافے پر بہت پریشان ہیں۔ ملکی میڈیا خبروں کے علاوہ ٹی وی مواد کی تشہیر سے ہفتوں اس کی اجازت لی جاتی ہے۔ لائیو سٹریمنگ کرنے والوں کی اس بات سے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے کہ وہ عوامی حلقوں میں کچھ بھی نشر کریں اور انھیں اظہارِ رائے میں بہت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انھیں حکام کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر ان کی رائے پر مبنی مواد سیاسی طور پر سنجیدہ نوعیت کا ہو یا پھر حکومت کے خلاف ہو۔ انھیں اس حوالے سے بھی احتیاط برتنی ہوتی ہے کہ وہ غیر مہذب نہ لگیں۔ بہت سے لائیو سٹریمر شو کے آخر میں اپنے بیڈروم میں گانا گا رہے ہوتے ہیں یا پھر کچھ ہلکا پھلکا کھا رہے ہوتے ہیں۔ اس بہت منافع بخش انڈسٹری میں بہت سی نوجوان خواتین بھی ہیں جو کہ اظہار کے لیے آخری حد تک جاتی ہیں۔ کیاؤ بیلو نے اس واقعے کے بعد لائیو سٹریمنگ چھوڑی دی ہے تاہم ڈو یو پر ان کے فالورز کی تعداد چھ لاکھ پچاس ہزار ہو گئی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
young, grand, son, of, abdul sattar malik, senior, leader, ppp, france, died, in, saudi arabia, funeral, will, be, announced, later
Previous Post اناللہ وانا الیہ راجعون، پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما عبدالستار ملک کے جوانسالہ نواسے ملک محمد حسیب کا سعودیہ میں رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا
Next Post نااہل جہانگیر ترین پاکستان کے سب سے اہل سیاستدان نکلے ۔۔۔
Ineligible Jahangir turned out to be the most qualified politician in Pakistan -

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.