yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خاکی لباس والے عمران خان کے متبادل کےحوالے سے کیا فیصلہ کر چکے ہیں ؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز خبر دے دی

MH Kazmi July 11, 2020 1 min read
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) مائنس ون، مائنس ٹو اور مائنس تھری جیسی آوازوں نے بےکلی پیدا کر رکھی تھی، بستر پر لیٹے ہوئے پہلو بدل رہا تھا، پراگندہ خیالی نے گھیر رکھا تھا، اسی صورتحال میں پتا نہیں کب نیند آ گئی۔صبح اُٹھا تو رات دیکھا جانے والا خواب پوری طرح یاد تھا۔ خواب میں دیکھتا کیا

ہوں کہ روحانیت کے ہالے میں چند نورانی صورت بزرگ بیٹھے پاکستان کے نئے متبادل کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں، کن رس ہونے کے سبب فوراً باتیں سننے کی کوشش شروع کر دی۔نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔خاکی لباس میں ملبوس بزرگ نے تجویز پیش کی کہ اُن کا بھتیجا سب سے اچھا ہے۔ اس سفید ریش تجربہ کار نے کہا کہ کیا جرنیل، کیا جج اور کیا سیاستدان، سو افراد نے اُن کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے سو دنوں کی کارکردگی کو باقاعدہ اپنے دستخطوں کیساتھ سراہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ پوری ملّتِ پاکستان کے متفقہ امیدوار ہیں، خانِ اعظم کا بھی اُن پر مکمل اعتماد ہے۔اُن کا خاندان اصلی اور پکا محبِ وطن ہے اس لئے اُس سے باقی غداروں کی طرح کے طرزِ عمل کی توقع نہیں۔ اونچی کرسی پر بیٹھے سیاہ پوش بزرگ نے کہا کہ یہ ٹیکنو ریٹ ٹائپ ہے۔ غیرسیاسی ذہن ہے۔ متبادل کو لازماً سیاسی ہونا چاہئے تاکہ سیاسی معاملات کو حل کر سکے۔ سیاہ پوش بزرگ کی بات پر سب نے سر ہلایا اور یوں بات آگے بڑھ گئی۔اب محفل کی سب نظریں سبز پوش بزرگ پر تھیں وہ گویا ہوئے کہ بہاء الدین زکریا اور شاہ رکن عالم کی گدی کے وارث کو اقتدار دینے کا وقت آ گیا ہے۔ وہ معاملہ فہم ہے، منجھا ہوا سیاست کا کھلاڑی ہے۔کرپشن کا ایک بھی داغ اس کی سفید چادر پر نہیں ہے۔ حب الوطنی اس میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر

اس نے وزارتِ خارجہ سے استعفیٰ دے کر اپنا نام محبِ وطن سیاستدانوں میں لکھوا لیا ہے۔ اب بھی وہ اپنی وزارت کو اس احسن طریقے سے چلا رہا ہے کہ سب اہلِ اقتدار اُن سے خوش ہیں۔سبز پوش نے بات کرتے کرتے تھوڑا سا توقف کیا تو کمبل پوش نے دخل اندازی کرتے ہوئے کہا خود پسندی بہت سی برائیوں کی جڑ ہے، اس شخص میں خود پسندی بہت ہے۔ خاکی پوش نے جس کا نام تجویز کیا ہے، اس میں بھی خود پسندی ہے اور اس سے بڑھ کر وہ خود کو ہر فن مولا سمجھتا ہے۔ کمبل پوش نے کہا کہ ملتانی پیر اہل تو ہیں لیکن مملکتِ خداداد کو سیاسی پیچیدگیاں درپیش ہیں اسلئے فی الحال مخدوم کو امتحان میں نہ ڈالا جائے۔سرخ اجرک پہنے پیچھے بیٹھے بزرگ نے کہا، سندھی کو نہ بھول جانا وہ ذات کا سومرو ہے لیکن کھلا ڈلا ہے، دوستوں کا دوست اور پیپلز پارٹی کا ڈٹ کر مخالف ہے۔ اجرک والے بزرگ نے کہا کہ اسے پی ٹی آئی میں لاتے وقت یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ یا تو اسے اسپیکر یا پھر صدر ِپاکستان بنایا جائے گا مگر جب حکومت بن گئی تو سب وعدے بھول گئے۔سومرو پہلے بھی کئی عہدوں پر رہ چکا ہے، ہر بار وہ طاقتوروں کے اعتماد پر پورا اُترا ہے، اس بار اسے اقتدار دلائیں، وہ پورا زور لگائے گا اور سیاسی منظر نامہ بدل دے گا۔کمبل پوش نے پھر مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ متبادل ایسا ہونا چاہئے جس کی نہ پیپلز پارٹی مخالف ہو اور نہ (ن) لیگ۔

پیپلز پارٹی سندھ سے تعلق رکھنے والے سومرو کو متبادل بنانے کی شدید مخالفت کرے گی اسی طرح (ن) لیگ کسی بھی پنجابی کو متبادل بنانے کی مخالفت کرے گی اور سومرو کے معاملے میں تو پیر پگاڑا بھی کھل کر سامنے آئیں گے اور مخالفت کر کے اس اسکیم کو ناکام بنائیں گے۔سرخ اجرک والے بزرگ پیچھے ہو کر بیٹھ گئے جیسے اپنی بات نہ مانے جانے پر تھوڑے خفا ہوں، اس پر سیاہ پوش نے جو سب سے اونچی پیڑھی پر بیٹھے تھے، انہیں مخاطب کرکے کہا کہ یہ مشاورتی اجلاس ہے آپ کا امیدوار بہت اچھا ہے مگر متبادل کا فیصلہ متفقہ رائے سے ہو گا۔سبز پوش نے سیاہ پوش کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا کہ تین متبادل سندھی، پنجابی اور اسلام آبادی تو مسترد ہو گئے تو کیا کوئی ڈارک ہارس برآمد ہوگا؟ سیاہ پوش نے زیر لب مسکراہٹ کے ساتھ کہا نئے گھوڑے والا تجربہ تو پہلے ہی ناکام جا رہا ہے، اس لئے آزمودہ گھوڑا ہی بہتر طور پر کام کر سکتا ہے۔اب سب نظریں تخت نشین سیاہ پوش پر تھیں کہ وہ کیا فیصلہ سناتے ہیں۔ سیاہ پوش نے گلا صاف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے متبادل کی بنیادی شرائط کو منطقی طور پر سمجھ لیں، ساتھ ہی کہا متبادل اگر متنازع ہوا تو پہلے سے تقسیم شدہ معاشرے کو اور تقسیم کر دے گا۔متبادل ایسا ہو جو نہ منتقم ہو اور نہ لڑاکا۔ تجربہ کار ہو ماضی میں انتظامیہ کو چلانے کا تجربہ رکھتا ہو۔ پنجاب سے نہ ہو کہ (ن) لیگ کو اس سے خطرہ ہو سندھ سے بھی نہ ہو کیونکہ اس پر پیپلز پارٹی کو لگے گا کہ سندھی وزیراعظم لا کر پیپلز پارٹی کو کارنر کیا جائے گا۔ متبادل کا تعلق نہ حکومت کی اتحادی پارٹی سے ہو اور نہ ہی اپوزیشن سے بلکہ پی ٹی آئی کے اندر سے ہو کیونکہ اس سے مینڈیٹ کا فوکس بدل جائے گا۔سب بزرگ منہ کھولے حیرت سے سیاہ پوش کی طرف دیکھ رہے تھے سسپنس کو توڑتے ہوئے دخل انداز کمبل پوش نے کہا آپ کی سب باتیں درست مگر ان سب خوبیوں والا ہے کون؟ تینوں بڑے متبادل تو مسترد کئے جا چکے اب چوتھا کون ہے؟سیاہ پوش نے اپنی بڑی بڑی آنکھوں کو کھول کر سب حاضرین محفل کی طرف دیکھا۔ جھرجھری لی اور آسمان کی طرف دیکھا۔ سب منتظر تھے۔ سیاہ پوش نے کہا کہ مجھے تو متبادل خیبر پختونخوا سے نظر آتا ہے وہ اسمارٹ موجودہ سے بھی کہیں زیادہ ہے، وزیر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ رہا ہے، ضلع ناظم بھی رہ چکا ہے۔ اتحادی حکومت چلا چکا ہے۔سیاست کے دائو پیچ جانتا ہے۔ پیپلز پارٹی میں رہا ہے، اس لئے انہیں بھی پختونخوا سے متبادل لائے جانے پر اتفاق ہو گا۔ ن لیگ کا بھی براہِ راست اس سے کوئی تصادم نہیں۔ مجھے تو یہ متبادل بہتر لگتا ہے۔ خاکی پوش بابا نے فوراً سر ہلایا اور کہا وہ دھیما ہے، کام اچھا چلا لے گا۔کمبل پوش نے پھر دخل اندازی کرتے ہوئے کہا یہ انتظام اگلے الیکشن تک ہے، اس کے بعد تو اصلی منتخب آنا چاہئے۔ سیاہ پوش اور خاکی پوش دونوں نے اقرار میں سر ہلایا۔ ابھی خواب چل ہی رہا تھا کہ اچانک ٹیکسٹ میسج کی کلک نے اٹھا دیا وگرنہ مستقبل کے بارے میں مزید پیش گوئیاں سن لیتا۔علم نفسیات کا بانی سگمنڈ فرائیڈ کہتا ہے کہ خواب آپ کی نہ پوری ہونے والی خواہشوں کے ترجمان ہوتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ یہ خواب بھی پورا نہ ہو سکنے والا ہی ہو۔ ویسے بھی سچے خواب تو صرف ہماری برادری کے اوریا مقبول جان ہی کو نظر آتے ہیں، اسی لئے سب نے مان لیا جب انہوں نے سنایا کہ جنرل باجوہ کو بادشاہی سرور کائناتؐ سے ملی ہے۔میں تو گناہ گار ہوں اسلئے میرے خوابوں میں شیطانی وسوسوں کا زیادہ امکان ہے مگر شیطان کے کام چونکہ مزیدار ہوتے ہیں، اس لئے جھوٹا خواب سنا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں سند رہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بریکنگ نیوز: حکومت عوام کیساتھ پھر گیم کر گئی!!! پیٹرول کی قیمتوں میں بے تہاشا اضافہ کردیا گیا
Next Post سنتھیا ڈی رچی نے فریال تالپور اور شرمیلا فاروقی کی ایسی تصاویر جاری کر دیں کہ پورا پاکستان دنگ رہ گیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.