yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یااللہ خیر : چیرلمین تحریک انصاف پر خود کش حملے کا خدشہ ۔۔۔۔یہ منصوبہ بندی کون کر چکا ہے ؟ ایجنسیوں نے وارننگ جاری کر دی

Web Editor July 11, 2018 1 min read
Well, well: The fear of suicide attack on Chirman-e-Insaf's justice .... Who has done this plan? The agencies issued warning
Share this:

اسلام آباد ; نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ان 6 سیاسی رہنماؤں کے نام پیش کردیے جنہیں ممکنہ طور پر انتخابی مہم کے دوران نشانہ بنائے جانے کا خظرہ ہے۔ان 6 افراد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان،

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی اور امیر حیدر ہوتی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اکرم خان درانی اور حافظ سعید کے صاحبزادے طلحہ سعید کے نام شامل ہیں۔واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمٰن ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مجموعی طور پر ملک کی داخلی صورتحال کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کے تحت سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے نیکٹا کے ڈائریکٹرعبید فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیکٹا کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ سمیت صوبوں کے محکہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کو 12 خطرات کے الرٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ اس موقع پر سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین رحمٰن ملک نے ان خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو خطرات کا سامنے کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری بابر یعقوب کمیٹی کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں کہ،

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر اشتعال انگیزی کا خدشہ ہے، اور ہدایت کی کہ ان الرٹ کو سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے یہ تجویز بھی دی کہ صوبائی محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسن کو نامزد کردیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیاری کے دورے کےموقع پر پیش آنے والی نا خوشگوار صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس موقع پر سنجیدہ نوعیت کے سیکیورٹی لیپس تھے جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت، ووٹرز، انتخابی امیدوار کی حفاظت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ لینے کےلیے ہم ان کیمرہ اجلاس منعقد کریں گے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، اسلام آباد وقار احمد چوہان نے کمیٹی کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب ) کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں نیب کی عمارت کو بارود بھری گاڑی سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھمکی موصول ہونے کے بعد ہم نے تفصیلی طور پر عمارت کی جانچ پڑتال کی، اس سے ہمارے علم میں یہ بات آئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت نیب کے قریب ہی واقع ہے جہاں بھاری گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے،

جبکہ عمارت کی بیرونی دیوار بھی یکساں تعمیر نہیں کی گئی اور مختلف مقامات سے کمزور ہے، جس کے باعث ہم نے سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ نیب کے پاس 48 سیکیورٹی گارڈز موجود ہیں جبکہ عمارت میں 40 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں، اس کے علاوہ نیب کی عمارت کی سیف سٹی منصوبے کے تحت لگائے گئے کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں موجود نیب کی دیگر عمارتوں کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے خامیوں کو دور کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر کمییس کے چیئرمین رحمٰن ملک نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نیب سب کی توجہ کا مرکز ہے اسلیے اس کی فول پروف سیکیورٹی کا اہتمام کیا جائے۔اجلاس میں کمیٹی نے چولستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقع کا بھی نوٹس لیا جس میں 3 کم عمر بہنیں لاپتہ ہونے کے بعد صحرا میں مردہ پائی گئیں۔ اس موقع پر مذکورہ بچیوں کے والدین بھی اجلاس میں موجود تھے جنہوں نے کمیٹی کو بتا یا کہ یہ واقعہ 13 جون کو پیش آیا تھا۔اس حوالے سے پنجاب پولیس کے نمائندے نے مذکورہ واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجوہات کا علم نہیں ہوا۔جس پر کمیٹی کے چیئرمین نے پنجاب پولیس پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ کو اگلے اجلاس میں موجود رہنے کی ہدایت کردی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Army chief Qamar Javed took away all the money, how much money was announced in the Chief Justice Dam Fund, knowing that you will understand the meaning of patriotism.
Previous Post آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سب پر بازی لے گئے ، چیف جسٹس کے ڈیم تعمیر فنڈ میں کتنی رقم دینے کا اعلان کر دیا ، جان کر آپ کو حب الوطنی کا اصل مطلب سمجھ آ جائے گا
Next Post ذرا سی لاپرواہی نے زندگی بھر کا روگ لگا دیا۔۔۔۔۔ سونالی بیندرے کو کینسر دراصل کیوں ہوا؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ تمام اداکارائیں چوکنا ہوجائیں گی
A lot of carelessness has lifted life ... Why did Sonali Bindre actually get cancer? The reason is that all the actors will be punished

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.