yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دولت کے پجاری

F A Farooqi March 31, 2016 1 min read
Greedy
Share this:
Greedy
Greedy

تحریر : مدثر اسماعیل بھٹی
مشہور کہاوت ہے کہ جب تن لاگے تب من جاگے جسکا مطلب یہ ہے کہ کسی کے دکھ درد اور تکلیف کا احساس صرف اسی وقت ہوتا ہے جب انسان خود اس دکھ اور تکلیف سے گذرتا ہے جیسے تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا دکھ صرف انہی لوگوں کو پتا ہے جن مائوں کے لاڈلے ان کے سامنے ہی بھوک ،بیماری اور غربت کی وجہ سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کے خالق حقیقی سے جا ملے کوئی بھی شخص اس وقت تک اُس دُکھ کو نہیں سمجھ سکتا جب تک کہ اُس کا اپنا پیارا اُس کی آنکھوں کے سامنے ایسی تکلیف سے نہ گزرے تمام حکومتی ارکان اور عوام صرف ظاہری تسلی تو دیتے نظر آرہے ہیں لیکن شاید ہی کوئی ایسا ہو گاجس کو تھر کے باسیوں کے اندرونی درد کا احساس ہو وہاں پر موجود افسران کی کرپشن کے سکینڈل روز منظر عام پر آرہے ہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ انسانیت ،ہمدردی اور جذبہ ایمانی جسیے اوصاف حکمرانوں اور افسران کے دلوں سے ختم ہو کر اُنکی جگہ فرعونیت، دولت کی ہوس اورظُلم نے لے لی ہے۔

تھر کا علاقہ انسانیت کی تذلیل کی کوئی ایک مثال نہیں بلکہ ہمارے مُلک کے شہر،قصبے،دیہات ہر جگہ ہر روز ہزاروں لوگ طرح طرح کی اذیتوں کا شکار ہیںافسر شاہی،اقربا پروری،رشوت خوری،مہنگائی،بے روزگاری اور ظلم وجبر نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر رکھا ہے زندگی ایک بوجھ محسوس ہونے لگی ہے وبائی امراض کے خلاف لڑنے کی دعویدار حکومت صرف اشتہار بازی اور سیمینار پر عوامی دولت لُٹا رہی ہے جبکہ عملی کام برائے نام ہے سیلاب متاثرین کی امداد کے نام پر زیادہ تر مخصوص لوگوں کو نوازا جا رہا ہے۔کیا عجیب طریقہ کار ہے کہ کسی سرکاری افسر کی کرپشن کے خلاف شکایت کرنے والے کو انکوائریاں بھُگتنے کی سزا دی جاتی ہے اور اُس کا کوئی حاصل وصول بھی نہیں ہوتااگر کچھ حاصل ہوتا ہے تو وہ یہ کہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والا شخص آئندہ ایسی گستاخی کرنے سے باز آ جاتا ہے۔

تاریخی ضلع جھنگ میں ٹی ایم اے ایسا ادارہ ہے جو باقی اداروں سے کرپشن میں سبقت لے جانے میں دن رات کوشاں ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اُن کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہیں سب سے بڑھ کر یہ کہ منظور نظر ٹھیکیداروں کو تعمیرات کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے اور کچھ عرصے بعد ہی اُنکی بنائی ہوئی گلیاں و پارک بے دریغ استعمال کیے جانے والے ناقص میٹریل کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں اس لوٹ مار میں ٹی ایم اے جھنگ کے انجینئرز بھی اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔

Jhang
Jhang

اس کے علاوہ ٹھیکوں کی بولی لگوانے کی بجائے بھاری کمیشن دینے والے ٹھیکیداران کوفل ریٹ پر ٹھیکے دے دیے جاتے ہیں اور ریاست کے پیسے کو مال مفت سمجھ کر اڑایا جا رہا ہے یہ محکمہ اتنا منافع بخش ہے کہ افسران کا یہاں سے کہیں اور جانے کو دل ہی نہیں کرتا جیسے کہ محمد اکرم سب انجینئر جس کا دوبار ٹرانسفر کے آڈر آنے کے باوجود ٹرانسفر نہ کیا گیا اعلی حکام اور عوام تک یہ بات پہنچنے پر کاغذی کاروائی کردی گئی پر ۔۔۔۔؟۔۔۔۔اسی طرح ملک طارق نامی افسر نے اپنی سروس میں کمال کردیا سروس مکمل ہونے میں صرف دوماہ پر دو ماہ قبل ہی میڈیکل پر ریٹائر منٹ لے لی جو کہ قانون کے خلاف ہے۔

لیکن یہاں پوچھنے والا کون ہے جس ادارے میں آفیسر 10,10دن اافس نہیں آئے گے وہاں ایسے کام ہوتے رہے گے پر اس حمام میں سب ننگے ہیں سب کرپشن کی لڑی سے جڑ کر ایک مضبوط یونین بن چکے ہیں ۔اس میں عام آدمی کو ایسی اذیت ملتی ہے کہ نہ پوچھیں۔۔گندگی کے ڈھیر،کھڑا گندا پانی ،ٹوٹی گلیاں،کھلے مین ہول ،بیماریاں پھیلاتے مچھر ۔۔یہ سب چیزیں عام آدمی کے حصے میں آتیں ہیں جبکہ دولت کے پجاری لوگ اپنی شاندارزندگی گزار رہے ہیں۔

خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے حقیقی معنوں میں عوام کے خادم تب کہلانے کے لائق ہیں جب وہ عوام کے دلی جذبات، احساسات،دُکھ اور تکلیف کو محسوس کر کے اُن کے دُکھوں کا مداوا کریں گے عوام کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھیں گے مظلوم کی مظلومیت کو سمجھیں گے ظالم کا احتساب کریں گے انصاف کو قائم کریں گے لیکن ایسا ممکن نہیں لگتا کیونکہ کہلوانے اور حقیقی معنوں میں بننے میں بڑا فرق ہے ،اصل حکمران وہ ہے جو لوگوں کے دلوں پر راج کرے اور اُسکی اچھائیوں کا ذکر ایک مثال بن جائے۔اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔(آمین)۔

Mudassar Bhatti
Mudassar Bhatti

تحریر : مدثر اسماعیل بھٹی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
April Fools Day
Previous Post اپریل فول اور ہمارے جھوٹ
Next Post بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو
Kulbhushan yadav

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.