yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جنوبی پنجاب صوبہ اور لوکل باڈی ایکٹ کے ایشوز پر ہم سے آج تک مشاورت نہیں کی گئی، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چودھری طارق بشیر چیمہ

Web Editor May 17, 2019 1 min read
We have not consulted till today on the issue of Southern Punjab and Local Body Act, Federal Minister for Housing Chaudhry Tariq Bashir
Share this:

بہاولپور: مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چودھری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ اور لوکل باڈی ایکٹ کے ایشوز پر ہم سے آج تک مشاورت نہیں کی گئی ہم تحریک انصاف کے اتحادی، بہاولپور صوبہ کے حمایتی ہیں، بہاولپور صوبہ پر حمایت لیں گے اور اگر اس ایشو پر حکومت چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دیں گے۔

اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تین اضلاع کا بہاولپور صوبہ نہیں بن سکتا، جنوبی پنجاب کے سیاست دان آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں، بہاولپور صوبہ تھا، تاریخ کو مسخ نہیں کرنے دیں گے، عمران خان نے بہاول پور کے جلسہ میں صوبہ بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی پنجاب کے سیاست دانوں کا کوئی وصف ہوتا تو یہ خطہ محروم نہ ہوتا۔ ہم نے جو بھی بات کرنی ہے عمران خان سے کرینگے ہماری توقعات بھی انہی سے ہیں۔ خطہ بہاولپورکے لوگ کسی جنوبی پنجاب صوبہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے، خدارا ہمیں زبردستی جنوبی پنجاب میں شامل کرنے سے گریز کیا جائے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن اپنے مشترکہ سیاسی دشمن کو پہچانیں اس کی سازشوں پر نظر رکھیں اور اس کی چالوں سے بچیں۔ وہ تلہ گنگ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 سے اپنے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا اور وہاں بڑی تعداد میں موجود رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تلہ گنگ کے عوام کی مثالی خدمت کی، یہاں کے عوام ہمارے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور وہ انشاء اللہ ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے کیونکہ ن لیگ نے تلہ گنگ میں بھی فرضی وعدوں اور جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا، یہاں پر پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، اللہ کے فضل اور عوام کی حمایت سے جیت ہماری ہوگی

ہم نے ماضی میں نہ صرف اس حلقہ بلکہ ضلع کی مثالی خدمت کی، تلہ گنگ سٹی ہسپتال، چکوال سے میانوالی اور اکوال سے شاہ محمد والی اور پنچند تک سڑکیں تعمیر کروائیں، انشاء اللہ کامیابی کے بعد قصبہ لاوہ کو گیس کی فراہمی کے علاوہ بلکسر سے میانوالی تک ون وے روڈ بھی بنوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پورے ملک کی طرح تلہ گنگ میں بھی ہمارا الیکشن چرا کر میرے اس حلقہ کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، تلہ گنگ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، حافظ عمار یاسر نے ہمیشہ اس علاقہ کے عام آدمی کا مقدمہ لڑا ہے، تمام دیگر پسماندہ اور غریب علاقوں کی طرح اس علاقہ کی ترقی، تعلیمی و طبی سہولتوں، گیس، بجلی کی فراہمی اور بیروزگاری و غربت کا خاتمہ ہمارا مشن ہے اور میری وزارتِ اعلیٰ کے دوران یہی ہماری پہلی ترجیح اور ویژن تھا جس کے باعث ہم نے عام اور غریب آدمی کی مثالی خدمت کی اور ریکارڈ فلاحی کام کیے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق ایم این اے طارق بشیر چیمہ کے کاغذات نامزدگی بہاولپور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 اور مونس الٰہی کے حلقہ این اے 172 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
In the present era, Fawad Chaudhry left the remaining ministers behind
Previous Post موجودہ دور میں فواد چوہدری باقی وزرا کو پیچھے چھوڑ گئے
Next Post رمضان المبارک کے آخری عشرے کی راتوں میں کرنے کے کام! (بعدِ عشاء سے قبل اَز وقتِ فجر)
From account by accountant

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.