yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہم نے پاکستان کو دریافت کر لیا

Web Editor February 16, 2019 1 min read
We discovered Pakistan
Share this:

غالبؔ نے ایک خط میں کہا ’’اگرچہ تندرست ہوں لیکن ناتواں و سُست ہوں۔ حواس کھو بیٹھا، حافظے کو رو بیٹھا۔ اگر اُٹھتا ہوں تو اتنی دیر میں اُٹھتا ہوں کہ جتنی دیر میں قدِ آدم دیوار اُٹھے‘‘۔ میرا پاکستان بھی غالب کی طرح ہے، اگر اٹھتا ہے تو اتنی دیر میں اٹھتا ہےکہ جتنی دیر میں آم کا پیڑ اٹھے اور پھر بیٹھ جاتا ہے۔ ایوب خان کے عہد میں اٹھا تھا، یحییٰ خان کے دور میں بیٹھ گیا۔ پھر ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاء الحق کے زمانے میں دیوار کا سہارا لئے اٹھ کھڑا ہوا مگر پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے ادوار میں پھر آہستہ آہستہ اُسی دیوار کو پکڑ کر بیٹھ گیا۔ پرویز مشرف نےکچھ امریکی ٹانک وانک پلائے، جسم میں جان آئی، حواس بہتر ہوئے، مال نے رگوں میں گردش کی یعنی کھڑا ہونے کی توقیق ہوئی مگر اگلے دس سالہ جمہوری دور نے نیچے سے کارپٹ کھینچ لیا۔ اب عمران خان پھر اِسے کھڑا کرنے کی تگ و تاز میں ہیں۔ آٹھ دس بلین ڈالر تو عطیہ الٰہی کی طرح ہاتھ آ گئے ہیں۔ بیس اکیس بلین ڈالر کے پروجیکٹ لانے والے جہاز بس کسی بھی لمحے اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے ہیں۔ دوست خوش ہوئے، مخالفوں کو موت آ گئی۔ سعودی خوش بخت، ولی عہدِ محمد بن سلمان اپنے بارہ سو چراغوں کے ساتھ اسلام آباد کی سڑکوں کو منور کرنے والے ہیں۔ اِس تاریخ ساز لمحے کی آمد کی بابت بات کرتے ہوئے ایک سابق سعودی سفیر نے لکھا ہے ’’ہم نے پاکستان کو دوبارہ دریافت کیا ہے‘‘۔ یہ دوبارہ دریافت ہونے والا عمران خان کا نیا پاکستان ہے۔
میرے خیال میں برادر ملک نے پاکستان کو دوبارہ دریافت سی پیک کی وجہ سے کیا ہے۔ بے شک پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان دنیا کا ایک اہم کاروباری مرکز بننے والا ہے۔ وسطی ایشیا کے ممالک سے لے کر مشرق وسطیٰ اور افریقہ تک یہ راہداری پھیلنے والی ہے۔ روس کی بحر ہند تک اور سعودی عرب کی یورو ایشین مارکیٹ تک رسائی اِسی پاک چین اقتصادی راہداری سے ہوگی۔ سعودی عرب گوادر میں جو دس ارب ڈالر کی آئل ریفائنری اِسی سال شروع کرنے لگا ہے، اُس کا پاکستانی معیشت میں بہت اہم کردار ہوگا۔ ہم جو خود تیل نکالتے ہیں وہ ہماری ضرورت کا چالیس فیصد حصہ ہے مگر ہم اس خام تیل میں پچیس فیصد خام تیل باہر بھیج دیتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اسے صاف کرنے کی اہلیت نہیں۔ یعنی گوادر کی آئل ریفائنری کے بعد ہمیں پچیس فیصد تیل کی بچت ہو گی جس کے پاکستان کی معیشت پر واضح اثرات مرتب ہوں گے۔ زراعت کے شعبے میں سعودی عرب کی دلچسپی پاکستان کو ایک نئے زرعی دور میں داخل کر سکتی ہے۔ ابھی تو سعودیہ نے صرف دو لاکھ ہیکٹر زمین مانگی ہے، ہم اسے دس لاکھ ہیکٹر زمین دے سکتے ہیں۔ اگر برادر ملک جہاں دو لاکھ ہیکٹر زمین کو فواروں کے ذریعے سیراب کرے گا،
وہاں بیس لاکھ ہیکٹر کے لئے پاکستان کو فواروں کا نظام فراہم کر دے تو زراعت میں انقلاب آجائے گا۔ ہمارے پاس تو اڑھائی کروڑ ہیکٹر فارغ پڑے ہوئے ہیں۔ برادر ملک کی زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے ہم پورے مڈل ایسٹ کو فوڈ فراہم کر سکتے ہیں۔ چین میں ایک ہیکٹر زمین دو سو من چاول پیدا کرتی ہے جبکہ پاکستان میں صرف چالیس من۔ زراعت میں سعودی سرمایہ کاری پاکستان کی زر عی پیداوار میں بہت زیادہ اضافہ کر سکتی ہے، فوڈ برآمد کرنے کے لئے ہمارے پاس ایک بہت بڑی منڈی چین کی صورت میں بھی موجود ہے۔ روس کی جانب سے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ گوادر کو عمان سے ملانے کے لیے زیرِ سمندر سرنگ یا پل بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس طرح برطانیہ اور فرانس کے درمیان زیرِ سمندر ایک ریلوے ٹنل بچھائی گئی ہے۔ اگر ایسا ہو گیا تو پھر یہ زمینی راستہ بھی ایک نئے دور کی تمہید بن سکتا ہے۔ یہ راستہ وسطی ایشیا کی ریاستوں کو مشرقِ وسطیٰ سے ملا دے گا۔ پاک چین راہداری میں سعودی عرب کی شمولیت سے کچھ ممالک کاایک غیر علانیہ نیا اتحاد بھی خودبخود وجود میں آجائے گا۔ خاص طور پر چین روس، پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے بہت قریب ہو جائیں گے۔ پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو جائے گا۔ یہاں وقت کی رفتار تیز ہو جائے گی، موسموں کے دریا بہنے لگیں گے، بصارتوں میں بصیرتیں بھر جائیں گی، خوابوں کو تعبیر مل جائے گی، آوازوں کو مفہوم مل جائیں گے۔ ریت پر پھول کھل اٹھیں گے، نیا پاکستان وجود میں آجائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Top Trend on Social Media Jemima Goldsmith Tweet about Imran Khan on world love day
Previous Post ”جمائما گولڈ اسمتھ” کا محبتوں کے عالمی دن پرعمران خان سے متعلق ٹویٹ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
Next Post مرکزی راہنما مسلم لیگ ق فرانس چوہدری اقبال خونن کی چوہدری غضنفر وڑائچ کی ہسپتال میں عیادت اور دعائے صحت
ch iqbal khoonan, senior, leader, pmlq, France

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.