yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہم دنیا کی نالائق ترین قوم ہیں

MH Kazmi December 20, 2016 1 min read
We are unworthy nation of the world by Javed Choudhry on today
Share this:

ریجنٹ پلازہ کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع تھا‘ یہ ہوٹل ائیر پورٹ سے پندرہ منٹ کے فاصلے پر تھا‘ یہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور تک پورے گلف میں مشہور تھا‘ عرب شہزادے اور بزنس مین کراچی آتے تھے اور ریجنٹ پلازہ کے کیبرے ڈانس اور کلب سے لطف اندوز ہوتے تھے‘ یہ ایشیا کے اعلیٰ ترین ہوٹلوں میں شمار ہوتا تھا لیکن پھر یہ حالات کا شکار ہوتا چلا گیا‘ عمارت بکتی اور خریدی جاتی رہی اور اس میں لاتعداد ناموں سے ہوٹل بنتے اوربند ہوتے رہے لیکن ان تمام تر ناکامیوں کے باوجود یہ عمارت زندہ بھی رہی اور اس میں کوئی نہ کوئی ہوٹل بھی چلتا رہا مگر پھر 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی رات آ گئی‘ رات دو بجے کچن میں آگ لگی‘ ہوٹل میں دھواں بھرا اور یہ عمارت خوفناک المیہ بن گئی‘ آگ نے چھ منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا‘ ہوٹل میں اس وقت 600 لوگ مقیم تھے‘ یہ تمام لوگ عمارت میں پھنس گئے۔

افراتفری مچی تو پتہ چلا ہوٹل میں آگ بجھانے کا کوئی بندوبست نہیں‘ آلات پرانے بھی ہیں اور ناکارہ بھی‘ عملے کو آگ بجھانے کی ٹریننگ نہیں‘ ہوٹل سے نکلنے کے ہنگامی راستے بند ہیں اور الارم سسٹم کام نہیں کر رہا‘ مہمانوں کو اس وقت تک آگ کی اطلاع نہ مل سکی جب تک دھوئیں نے ان کا گلہ نہ دبا دیا‘ فائر بریگیڈ کو ڈیڑھ گھنٹے بعد پتہ چلا‘ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں تو ہوٹل کے اندر داخل ہونے کاراستہ چھوٹاتھا‘ گیٹ پر سیکیورٹی کی رکاوٹیں تھیں‘ ہوٹل اور فائربریگیڈ کے پاس رکاوٹیں ہٹانے کا بندوبست نہیں تھا‘ فائر فائیٹرز کے پاس لمبی سیڑھیاں‘ رسے ‘ پائپ‘ ماسک ‘ آکسیجن کے سلینڈراورہوٹل کے نقشے بھی نہیں تھے ‘ مناسب تعداد میں ایمبولینسز اور طبی عملہ بھی نہیں تھا چنانچہ اس افراتفری میں 12 افراد جاں بحق اور 117 زخمی ہو گئے اور جو بچ گئے وہ کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر اور بستروں کی چادروں کے رسے بنا کر باہر نکلے‘ ہوٹل کا منیجربابر الیاس بہادر تھا‘ وہ ہوٹل میں پھنسے لوگوں کو نکالتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

یہ حادثہ ایک ایسا ڈیٹرجنٹ پاؤڈر ثابت ہوا جس نے ہماری اہلیت‘ ذہانت اور مہارت کے تمام کچے رنگ اتار دیے‘ جس نے ہمیں دنیا کے سامنے ننگا کر دیا‘ جس نے ثابت کر دیا ہمارے ملک میں فور اور فائیواسٹار ہوٹل بھی محفوظ نہیں ہیں‘ جس نے دنیا کو بتا دیا کراچی جیسے بڑے شہروں میں بھی آگ بجھانے کے آلات‘ فائر بریگیڈ اور فائر فائیٹنگ کی جدید تکنیکس موجود نہیں ہیں‘یہ ایک المیہ تھا‘ آپ اب دوسرا المیہ ملاحظہ کیجیے ہم نے دیگر واقعات کی طرح اس واقعے کو بھی 15 دنوں میں فراموش کر دیا‘ وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا‘ حکومت نے چھوٹی سی رپورٹ بنوائی اور یہ نوٹس اور یہ رپورٹ بھی دوسری رپورٹوں اور نوٹسز کے ساتھ ردی کے ڈھیر میں دفن ہو گئی‘ قصہ ختم۔ہماری حکومتیں بادشاہ ہیں‘ یہ قصے ختم کرتی آئی ہیں اور یہ مستقبل میں بھی ختم کرتی رہیں گی لیکن وہ معصوم لوگ جو اس حادثے میں مارے گئے کیا ان کے لواحقین بھی بھول جائیں گے؟

جی نہیں یہ سانحے ناسور بن کر پوری زندگی ان کے وجود کا حصہ رہے گا‘ مجھے حکومتوں سے زیادہ توقعات نہیں ہیں لیکن ہم اگر عوام کو ذرا سا ٹرینڈ کر دیں تو مستقبل میں بے شمار لوگ ایسے واقعات اور حادثات سے بچ سکتے ہیں‘ ہم اگر ذرا سی توجہ دیں تو ہم صورت حال کو بہتر بنا سکتے ہیں لیکن کیسے؟ ہمیں اس کے لیے اپنی زندگی میں چند عادتوں کا اضافہ کرنا ہو گا‘ مثلاً آپ جب بھی کسی ہوٹل میں قیام کریں ‘ آپ کمرے میں داخل ہوتے ہی مین دروازے کے پیچھے لگا نقشہ پڑھیں اور ایمرجنسی کی صورت میں ہوٹل سے نکلنے کے راستے ازبر کر لیں‘ میں عموماً ہوٹل میں چیک ان کرنے کے بعد ایمرجنسی راستہ تلاش کرتا ہوں اور ایک بار اس سے گزر کر ہوٹل سے ضرور باہر جاتا ہوں خواہ وہ ہوٹل دس منزلہ ہی کیوں نہ ہو‘ اگر کمرے کے دروازے کے پیچھے نقشہ نہ ہو تو آپ فوراً استقبالیہ پر فون کریں اور ان سے نقشہ حاصل کریں‘ آپ کمرہ ریزرو کراتے وقت بھی یہ معلومات لے سکتے ہیں۔

آپ کو اگرذرا سا بھی شک ہو تو آپ اس ہوٹل میں کمرہ بک نہ کرائیں‘ آپ کو اگرکمرے میں دھواں محسوس ہو تو آپ سب سے پہلے کھڑکی کھولیں‘ اگر کھڑکی کا شیشہ فکس ہو تو آپ شیشہ توڑ دیں‘ آپ شیشہ توڑنے کے بعد باتھ روم میں جائیں‘ تمام تولیے پانی سے تر کریں‘ یہ تولیے گردن پر لپیٹیں‘ منہ پر رکھیں اور کمرے سے باہر آ جائیں‘ آپ اگر اپنے لباس کو بھی پوری طرح گیلا کر لیں گے تو یہ بھی آپ کے لیے اچھا ہو گا‘ آپ ننگے پاؤں ہرگز باہر نہ نکلیں‘ آپ کے پاؤں میں شیشے لگ جائیں گے اور یوں آپ بھاگ نہیں سکیں گے‘ میرے اکثر دوست ہوٹل میں ’’چیک ان‘‘ کرتے وقت کوریڈور میں آگ بجھانے والے سلینڈر دیکھتے ہیں؟ اگر سلینڈر ہوں تو وہ یہ جگہ ذہن نشین کر لیتے ہیں‘ آپ بھی یہ معمول بنا لیں اور آپ اگر خدانخواستہ آگ کا شکار ہو جاتے ہیں تو آپ سیدھے ان سلینڈر کی طرف جائیں اور ان کا لیور کھینچ دیں‘ آپ ایمرجنسی میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو بھی ضرور فون کریں‘ یہ فون بھی آپ کی مدد کرے گا‘ آپ کا کوئی نہ کوئی دوست وہاں ضرور پہنچ جائے گا۔

آپ جتنا ممکن ہو جھک کر آگے بڑھیں‘ دھواں ہمیشہ اوپر کی طرف اٹھتا ہے‘ فرش کے قریب آکسیجن ہوتی ہے‘ یہ آکسیجن آپ کی مدد کرے گی‘ آپ کے پاس اگر چوائس ہو تو آپ کوشش کریں آپ بالکونی والا کمرہ لیں یا پھر کم از کم آپ کا کمرہ باہر کی طرف ہونا چاہیے‘ آپ ایمرجنسی میں کھڑکی میں کھڑے ہو جائیں اور چادر لہرانا شروع کر دیں یہاں تک کہ ریسکیو ورکرز آپ کو دیکھ لیں‘ آپ اگر بالائی منزلوں پر ہیں تو آپ کھڑکی سے کودنے کی غلطی نہ کریں کیونکہ آپ آگ سے تو بچ جائیں گے لیکن آپ کود کر نہیں بچ سکیں گے‘ آپ کو رہائش کے دوران ہوٹل میں جو بھی خامی نظر آئے آپ چیک آؤٹ کرتے وقت ہوٹل کی انتظامیہ کو وہ ضرور بتا ئیں‘ آپ اگلی مرتبہ اس ہوٹل میں آئیں تو آپ ان خامیوں کا جائزہ لیں اور آپ کو اگر اس بار بھی وہ خامیاں نظر آئیں تو آپ اپنی پرانی شکایت کا حوالہ دے کر دوبارہ شکایت درج کرائیں‘ آپ اپنے دوستوں کو بھی ان خامیوں سے ضرور مطلع کریں تا کہ وہ بھی جب اس ہوٹل میں ٹھہریں تو وہ بھی ان کا جائزہ لیں اورانتظامیہ کو بتائیں۔

ہمیں یہ تسلیم کر لینا چاہیے ہماری حکومتیں نالائق اور ہمارے سرکاری ادارے بے حس ہیں‘ یہ عوام کے لیے کچھ کررہے ہیں اور نہ کریں گے‘ اپنے اور اپنے خاندان کو بچانا ہماری اپنی ذمے داری ہے‘ ہمیں یہ ذمے داری خود نبھانا ہو گی چنانچہ ہمیں چاہیے ہم اپنی گاڑی میں آگ بجھانے کا سلینڈر ضرور رکھیں‘ ہم اپنے بچوں کی اسکول وین میں بھی اس کا بندوبست کرائیں‘ ہم مالکان اور کمپنی سے درخواست کریں وہ وین یا بس میں سلینڈر لگوا دیں‘ ہم بچوں کو ٹریننگ دیں وہ سلینڈر کی ایکسپائری ڈیٹ یاد کر لیں ‘ وہ والدین کو ایکسپائری ڈیٹ سے ایک ماہ پہلے اطلاع دے دیں اوروالدین کمپنی کو ’’ری فلنگ‘‘ کی یاددہانی کرا دیں‘ ہم بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرتے وقت بھی انتظامیہ کو آگ بجھانے والے آلات رکھنے کا مشورہ دیں۔

یہ لوگ اگر ہمارے مشورے پر عمل نہ کریں تو ہم ان کی بسوں میں سفر کرنا بند کر دیں‘ ہمارا یہ بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے جب تک وہ بسوں میں سلینڈر نہیں رکھتے‘ آپ رات سونے سے پہلے پانی کا جگ یا بوتل بستر کے قریب رکھ لیا کریں‘ یہ پانی آپ کو ہنگامی صورت حال میں مدد دے گا‘ آپ اگر افورڈ کر سکتے ہیں تو آپ گاڑی اور گھر میں آگ بجھانے والے کمبل بھی رکھ لیں‘ یہ بھی آپ کی مدد کریں گے‘ آپ اپنے خاندان کو فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچنے کی ٹریننگ بھی دلوائیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو آپ انٹرنیٹ سے ریسکیو کی شارٹ فلمیں نکالیں‘ خود بھی دیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی دکھائیں‘ یہ بھی آپ کو فائدہ پہنچائیں گی اور میری حکومت سے بھی درخواست ہے۔

یہ اگر ملک کے 20 بڑے شہروں کو فائر بریگیڈ کا جدید اور ایکٹو سسٹم نہیں دے سکتی‘ یہ اگر تھری‘ فور اور فائیو اسٹار ہوٹلوں اور ریستورانوں سے بھی ’’ایس او پیز‘‘ پر عملدرآمد نہیں کرا سکتی تو پھر اس کو ملک پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں‘ یہ لوگ پھر واقعی لوگوں کے قاتل ہیں اور ان کے گریبان قیامت کے دن لوگوں کے ہاتھوں میں ہوں گے اور میری آخر میں ہوٹل انڈسٹری سے بھی درخواست ہے ملک میں اگر تھری‘ فور اور فائیو اسٹار ہوٹلوں کی انتظامیہ بھی ہنگامی صورتحال کی ’’ایس او پیز‘‘ فالو نہیں کر رہیں تو پھر اس ملک کا واقعی خدا حافظ ہے‘ پھر ہم دنیا کی نالائق ترین قوم ہیں ‘ ہمیں یہ نالائقی فوری طور پر تسلیم کر لینی چاہیے اور ہمیں ملک میں ’’ہم دنیا کی باصلاحیت اور قابل ترین قوم ہیں‘‘ جیسے فقروں پر پابندی لگا دینی چاہیے‘ ہمیں یہ دعویٰ ترک کر دینا چاہیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Why this is Indian films by Abdul Qadir Hassan on today
Previous Post یہ بھارتی فلمیں کیوں
Next Post چودھری نثار علی خان کیلئے ایک کالم
A column for Chaudhry Nisar Ali Khan by Dr. Ajmal niazi on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.