yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہم عرب ریاستوں کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے تیار ہیں، ایران

Web Editor May 29, 2019 1 min read
We are ready to remove misunderstanding to build with Arab states, Iran
Share this:

We are ready to remove misunderstanding to build with Arab states, Iranتہران: یرانی سفیر نے عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ تہران عرب ریاستوں کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے تیار ہے، تہران ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کا خواہشمند نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے متعلق الفاظ سے نہیں بلکہ اپنے اقدامات سے اپنے ارادوں کو ظاہر کرنا ہوگا۔

ایرانی ٹیلی وڑن پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ایرانی سفیر بہرام قسیمی نے ’خلیج فارس میں تناؤ کی کمی‘ کے عنوان سے ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران اپنے مشرق وسطیٰ میں امن و امان بحال کرنے کے لیے تمام عرب ممالک کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ عرب ریاستیں خطے میں تناؤ کو کم کرنے اور استحکام حاصل کرنے کے لیے ایرانی کال کا جواب نہیں دیتیں۔ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ جواد ظریف کے بیان کا حوالہ بھی دیا جو انہوں نے 26 مئی کو اپنے دورہ عراق کے دوران دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تہران خلیج فارس کے تمام ممالک کے ساتھ ایک غیر جارحانہ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ تہران خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بات جیت کی کسی بھی تجویز کا خیرمقدم کرے گا۔بہرام قسیمی کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ خطے میں اعتماد کی فضا قائم کرنے اور اپنے حلیف کے خدشات دور کرنے کے لیے غیر جارحانہ معاہدے کی تیاری کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کی ضمانت اسی وقت دی جاسکتی ہے جب خطے کی تمام ریاستوں کے مفادات کو اعتماد میں لیا جائے۔خلیج فارس کی اہمیت کا اجاگر کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ دنیا کے اس خطے میں پیدا ہونے والے عدم استکام اور بدامنی کے اثرات پوری دنیا میں دکھائی دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی ایک ملک تنہا امن و استحکام کی ضمانت نہیں دے سکتا، امن قائم کرنے کے لیے مجموعی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

ادھر پریس ٹی وی کی ایک اور رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے الفاظ سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے ایران سے متعلق اپنے ارادوں کو بتانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ’بی ٹیم‘ کی معاشی دہشت گردی ایران کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے جبکہ خطے کی صورتحال بھی خراب کر رہی ہے۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے حصول خواہشمند نہیں ہے، اس کے خلاف ایران کے سپریم لیڈر ا?یت اللہ خامنہ ای بھی بہت عرصے قبل فتویٰ دے چکے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Maryam be consider on your grace
Previous Post مریم اپنی اداؤں پر غور کرو
Next Post شاہ محمود قریشی سے زیادہ طاقتور کون؟
Who is more powerful than Shah Mehmood Qureshi?

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.